geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران کے پاس زیادہ وقت نہیں، جرمن وزیر خارجہ

July 31, 2021 2 1 min read
Heiko Mass
Share this:

Heiko Mass

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سن دو ہزار پندرہ کی عالمی جوہری ڈیل کو بچانے کی کوششوں کو ٹال رہا ہے۔ ہائیکو ماس نے خبردار کیا ہے کہ اس ڈیل کی بحالی کا آپشن زیادہ دیر تک موجود نہیں رہے گا۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ تہران حکومت عالمی جوہری ڈیل کی بحالی کی کوششوں کو سنجیدہ نہیں لے رہا۔ انہوں نے کہا کہ سن دو ہزار پندرہ میں طے پانی والی اس تاریخی ڈیل کو بچانے کی کوششوں میں تاخیر سے معاملات مزید الجھ سکتے ہیں۔

ماس نے خبردار کیا کہ اگر ایران اس حوالے سے تاخیر کرتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ مسقتبل میں اس کے پاس اس ڈیل کی بحالی کا آپشن نہ رہے۔

کثیر الاشاعتی مؤقر جرمن ہفت روزہ ڈیئر اشپیگل سے گفتگو میں ماس نے مزید کہا، ”مجھے یہ دیکھ کر بے چینی ہو رہی ہے کہ ایک طرف سے ایران ویانا میں اس حوالے سے بحال ہونے والے مذاکراتی عمل کو مؤخر کر رہا ہے اور دوسری طرف اس ڈیل کے بنیادی نکات سے مزید دوری اختیار کرتا جا رہا ہے۔‘‘

ایران نے اس عالمی جوہری ڈیل کو بچانے کی خاطر اپریل میں مذاکرات کو عمل شروع کیا تھا۔ اس ڈیل کے تحت ایران نے اپنی جوہری سرگرمیوں میں کمی لانا تھی، جس کے بدلے عالمی طاقتوں نے اس پر عائد پابندیوں کو مرحلہ وار کم کرنا تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن دو ہزار اٹھارہ میں ‘جوائنٹ کمپری ہینسَو پلان آف ایکشن‘ JCPOA نامی اس ڈیل سے یک طرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرلی تھی جبکہ ان کی انتظامیہ نے ایران پر پہلے سے عائد پابندیوں کو بھی بحال کر دیا تھا۔

تاہم امریکی انتظامیہ میں تبدیلی کے بعد صدر جو بائیڈن نے ایران کے ساتھ سفارتکاری کا عندیہ دے رکھا ہے۔ ویانا میں ہونے والے نئے مذکرات میں امریکا بالواسطہ طور پر شامل بھی ہے۔ جمعرات کے دن امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی کہا تھا کہ مذاکرات کا یہ راستہ زیادہ دیر کھلا نہیں رہے گا۔

تاہم تہران حکومت حسن روحانی کی سبکدوشی اور نئے صدرابراہیم رئیسی کے اقتدار سنبھالنے کے انتظار میں ہے۔ ایران میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے رئیسی اگست کے آغاز میں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔

ہائیکو ماس کے مطابق وہ ایران میں سیاسی تبدیلی کے بعد اس کے مذاکرات عمل میں شامل ہونے کے منتظر رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس مذاکراتی عمل کی بحالی چاہتے ہیں اور پختہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ عمل تمام فریقین کے مفاد میں ہے۔

ہائیکو ماس نے البتہ ساتھ ہی کہا، ”ایک بات واضح ہے کہ یہ آپشن ہمارے پاس ہمیشہ موجود نہیں رہے گا۔‘‘

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے مطابق اس وقت بال ایران کی کورٹ میں ہے اور امریکا ویانا مذاکرات کی طرف لوٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے اس ملک کو شدید اقتصادی مسائل کا سامنا ہے۔

Share this:
Saudi Arabia
Previous Post سعودی عرب: ویکسی نیشن مکمل کرنیوالے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت
Next Post ملک کے مختلف مقامات پر لگنے والی آگ کے اسباب کی تحقیق جاری ہے : صدر ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.