geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان سمیت تیئس ممالک میں بھوک کے شدید بحران کا خطرہ، اقوام متحدہ

July 31, 2021July 31, 2021 3 1 min read
Hungersnot in Madagaskar
Share this:

Hungersnot in Madagaskar

سوڈان (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگلے تین ماہ کے دوران دنیا کے 23 ملکوں میں بھوک کے شدید بحران کا خطرہ ہے۔ ایتھوپیا ، جنوبی مڈغاسکر، یمن، جنوبی سوڈان اور شمالی نائجیریا میں حالات انتہائی تباہ کن صورت اختیار کر سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اداروں ‘فوڈ اینڈ ایگری کلچرآرگنائزیشن (ایف اے او) اور ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اگست اور نومبر کے درمیان بھوک کے بحران سے دوچار ہونے والے ممکنہ ملکوں کے حوالے سے جمعے کے روز جاری کردہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ خوراک کی عدم دستیابی کی صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسے ملکوں میں ایتھوپیا سرفہرست ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر فوری امداد فراہم نہیں کی گئی تو ایتھوپیا میں بھوک کا شکار اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد چار لاکھ ایک ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ جو کہ صومالیہ میں سن 2011 کے قحط سے مرنے والوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

ایف اے او اور ڈبلیو ایف پی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھوک کا بحران نہ صرف اپنی وسعت کے لحاظ سے بلکہ شدت کے لحاظ سے بھی سنگین ہوتا جا رہا ہے۔اگر زندگی اور معاش بچانے کے لیے فوری مدد فراہم نہیں کی گئی، تو دنیا بھر میں مجموعی طور پر چار کروڑ دس لاکھ افرادکے قحط یا قحط جیسی صورت حال سے دوچار ہونے کا خطرہ ہے۔”

اقوام متحدہ کی ان دونوں ایجنسیوں نے دنیا بھر میں بھوک کے بحران سے سب سے زیادہ دوچار ہونے والے 23 ملکوں میں فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ پانچ سب سے زیادہ سنگین صورت حال والے مقامات ایتھوپیا کے تیگرائی، جنوبی مڈغاسکر، یمن، جنوبی سوڈان اور شمالی نائجیریا میں قحط اور اموات کو روکنے کے لیے فورا امداد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے،ابتر ہوتی ہوئی اس صورتحال کی اہم وجہ ان علاقوں میں جاری تصادم نیز کووڈ انیس کی وبا کے اثرات ہیں۔ خوردنی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، نقل و حمل پر پابندیوں کی وجہ سے مارکیٹ تک محدود رسائی اور افراط زر کی وجہ سے قوت خرید میں کمی نیز مختلف آفات کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصان بھوک کے بحران میں اضافے کے دیگر اسباب ہیں۔”

رپورٹ کے مطابق افغانستان ان نو ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ لوگ ‘خوراک کی عدم سلامتی کے سنگین مسئلے سے دوچار ہیں۔ دیگر ممالک برکینا فاسو، وسطی افریقی جمہوریہ، کولمبیا، کانگو، ہیٹی، ہونڈوراس، سوڈان اور شام ہیں۔

ایف اے او اور ڈبلیو ایف پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں جون سے نومبر کے درمیان پینتیس لاکھ افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو کہ دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس کی وجہ سے قلت تغذیہ اور اموات کا خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کی اگست تک افعانستان سے واپسی کے نتیجے میں تشدد میں اضافہ ہو سکتا ہے، مزید افراد بے گھر ہو سکتے ہیں اور انسانی امداد تقسیم کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان، یمن اور نائجیریا کو الرٹ کی فہرست میں اولین مقام پر رکھا گیا ہے۔ جب کہ اس فہرست میں تیگرائی کی وجہ سے ایتھوپیا اور جنوبی مڈغاسکر کو بھی پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان میں پیبور کاونٹی کے کچھ حصوں میں اکتوبر اور نومبر 2020 سے ہی قحط جیسی صورت حال ہے اور بروقت اور مسلسل انسانی امداد نہیں ملنے کی وجہ سے یہ صورت حال برقرار رہنے کا خدشہ ہے جبکہ دیگر دو علاقوں میں بھی قحط کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے کہا، یمن میں مزید افراد کے بھوک کا شکار ہونے جیسی صورت حال پر کسی حد تک قابو تو پالیا گیا ہے تاہم یہ حالات انتہائی غیر مستحکم ہیں۔” نائجیریا میں شمال مشرقی علاقے میں بڑی آبادی تصادم سے متاثر ہے اور ان کے خوراک کی عدم سلامتی کی سطح تباہ کن حالت تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔

جنوبی مڈغاسکر، جو پچھلے چالیس برسوں کے دوران سب سے بدترین خشک سالی سے دوچار ہے، میں ستمبر تک چودہ ہزار کے قریب لوگوں کے خوراک کی شدید ترین عدم سلامتی اور بھوک کی وجہ سے موت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ اس برس کے اواخر تک یہ تعداد دو گنا ہو سکتی ہے اور اٹھائیس ہزار لوگوں کو فوری امداد کی ضرورت ہوگی۔

ایف اے او اور ڈبلیو ایف پی تازہ ترین رپورٹ میں ان ایجنسیوں کی اس سال مارچ میں پیش کردہ رپورٹ کے مقابلے میں چھ مزید ممالک، چاڈ، کولمبیا، شمالی کوریا، میانمار، کینیا اور نکاراگوا کا اضافہ ہوا ہے۔جو دیگر ممالک اگلے تین ماہ کے دوران بھوک کے شدید بحران سے دوچار ہونے والے ہیں ان میں صومالیہ، گوٹیمالا اور نائجر شامل ہیں۔

Share this:
Sindh Lockdown
Previous Post سندھ میں آج سے لاک ڈاؤن نافذ، غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد
Next Post سندھ میں مستقبل میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی: شیخ رشید
Sheikh Rashid

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.