geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر: ‘سنگ بازوں‘ کو پاسپورٹ اور سرکاری ملازمت نہیں ملے گی

August 2, 2021 3 1 min read
Indian Soldiers Kashmir
Share this:

Indian Soldiers Kashmir

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی انتظامیہ نے مبینہ ‘سنگ بازوں‘ کو ملازمت اور پاسپورٹ کے لیے سکیورٹی کلیئرنس نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہند نواز کشمیری رہنماؤں نے اس فیصلے پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں نریندر مودی کی قیادت والی انتظامیہ نے اپنے تازہ ترین احکامات میں کہا ہے کہ جن کشمیری نوجوانوں پر پتھر بازی میں ملوث ہونے کا الزام ہے انہیں پاسپورٹ یا پھر سرکاری ملازمت کے لیے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کلیرئنس نہیں دی جائے گی۔ کشمیر میں ان دونوں چیزوں کے لیے پولیس کی جانب سے مثبت رپورٹ لازمی ہے۔

حکومتی ہدایات میں حکام سے کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے دستاویزات کی تصدیق کے دوران امن و قانون، پتھر بازی میں ملوث ہونے اور ریاستی سلامتی کے لیے دیگر نقصان دہ جرائم سے متعلق امور کی تفتیش کا خاص خیال رکھا جائے اور مقامی تھانے سے ایسے ریکارڈ کی تصدیق کی جائے۔

انتظامیہ نے سی آئی ڈی کی تمام خصوصی برانچوں کو ہدایت دی ہے کہ کشمیر کی تمام فیلڈ اکائیوں کو اس بات کو، ”یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ پاسپورٹ، سرکاری سروسز اور سکیموں سے متعلق کسی بھی تصدیق کے دوران، امن و قانون، پتھر بازی کے معاملات اور ریاستی سلامتی کے لیے نقصان دہ دیگر جرائم کا خاص طور پر خیال رکھا جائے اور مقامی تھانے کے ریکارڈ سے بھی اس کی تصدیق کی جائے۔”

حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد کے ساتھ ساتھ تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو جیسی جو بھی ڈیجیٹل ریکارڈ سکیورٹی فورسز کے پاس موجود ہوں، ان کا بھی جائزہ لیکر فیصلہ کیا جائے۔

ہدایات کے مطابق حکام سے کہا گیا ہے، ”کوئی بھی فرد اگر ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث پایا جائے تو اسے سرکاری ملازمت یا پھر پاسپورٹ کے لیے سکیورٹی کلیرئنس دینے سے منع کر دیں۔”

ہند نواز کشمیری جماعتوں کا رد عمل
ریاست کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے حکومت کی نئی ہدایات پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر ایسے فیصلے قطعی درست نہیں ہیں اور اس طرح کے فیصلے عدالتی معیار پر اکثر کھرے نہیں ہوتے ہیں۔

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایک، ”منفی پولیس رپورٹ قانون کی عدالت میں مجرم پائے جانے کا ہرگز متبادل نہیں ہو سکتی۔ ڈیڑھ برس قبل جموں و کشمیر پولیس پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت میری حراست کو بھی درست قرار دینے کے لیے ایک ‘منفی پولیس رپورٹ’ بنانے میں کامیاب ہو گئی تھی لیکن وہ کبھی قانونی چیلنج کا سامنا نہیں کر سکی۔”

محبوبہ مفتی نے بھی دو اگست کو اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کشمیریوں کو بے گناہ ثابت ہونے تک گنہگار مانا جاتا ہے۔ ”چاہے سرکاری ملازمت ہو یا پھر پاسپورٹ، انہیں بدترین قسم کی جانچ پڑتال کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ لیکن جب ایک پولیس اہلکار کے بارے میں پتہ چلتا ہے کہ اس نے عسکریت پسندوں کو سہولت فراہم کی تھی تو اسے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ دوہرا معیار اور گندے کھیل پوری طرح سے واضح ہیں۔”

انہوں نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت گرفتار ہونے بے گناہ کشمیری کئی برسوں سے جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔ ان کے لیے آزمائش سزا بن جاتی ہے۔ لیکن جنگجوؤں کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے پولیس اہلکار کے خلاف بھارتی حکومت انکوائری تک نہیں چاہتی ہے۔ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پولیس اہلکار نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کچھ گھٹیا واقعات کو انجام دیا؟”

بھارت کے زیر انتظام خطہ کشمیر گزشتہ دو برس سے مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے جہاں کی انتظامیہ مرکزی حکومت کے ماتحت ہے۔ اسی انتظامیہ نے یہ قانون بھی نافذ کیا ہے کہ سرکاری ملازمت کے لیے فورسز کی جانب سے سکیورٹی کلیرئنس لازمی ہے۔ اسی قانون کی وجہ سے بہت سے افراد کی اسی لیے سرکاری عہدوں پر تقرری روک دی گئی کیونکہ پولیس نے انہیں سکیورٹی کلیرئنس نہیں دیا تھا۔

کشمیر میں سرکاری ملازمت کے لیے انتظامیہ نے جو نئے اصول و ضوابط وضع کیے ہیں اس کے تحت سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے تمام افراد پر یہ بھی لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ برس سے استعمال میں آنے والے اپنے فون نمبر اور اپنی گاڑی کی تفصیلات بھی مہیا کریں۔

مزید یہ کہ انہیں یہ بھی بتانا ہوگا کہ وہ جماعت اسلامی کے رکن تو نہیں ہیں۔ ان کا تعلق کسی سیاسی جماعت، سیاسی گروپ یا پھر ایسے کسی دوسرے کلب سے تو نہیں ہے۔

حکومت ملازمتوں کے نئے قانون کے نفاذ کے بعد سے اب تک تقریباً 18 ایسے سرکاری ملازمین کو اس الزام کے تحت برخاست کر چکی ہے جو اس کے بقول ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ اس میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کے دو بیٹے بھی شامل ہیں۔

کشمیر میں بھارت مخالف مظاہروں کے دوران فورسز پر پتھر بازی عام بات رہی ہے اور مبصرین کے مطابق حکومت اس پر کنٹرول کے لیے اس طرح کی سختیاں برت رہی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 2019 اگست میں کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ ایسا کرنے کے لیے کشمیر میں کرفیو جیسی سخت بندیشیں عائد کر دی گئی تھیں اور سینکڑوں کشمیری رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس میں سے بیشتر اب بھی بھارت کی مختلف جیلوں میں قید ہیں جبکہ بہت سی سخت بندشیں اب بھی عائد ہیں۔

Share this:
Corona Test
Previous Post کرونا کی چوتھی لہر اور گجر کا پیغام
Next Post ترکی میں جنگلاتی آگ: سازش یا موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ؟
Turkey Wild Fire

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.