geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 28, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی سے ممکنہ توقعات

August 5, 2021 3 1 min read
Ebrahim Raisi
Share this:

Ebrahim Raisi

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران ، پانی اور بجلی کی قلت سے لے کرافراط زر کی آسمان چھوتی شرح اور جوہری کشیدگی سمیت اس وقت ملکی اور بین الاقوامی محاذ پر متعدد چیلنجز سے دوچار ہے۔ کیا صدر ابراہیم رئیسی ان چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکیں گے؟

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی طرف سے باضابطہ توثیق اور اعلان کے بعد ساٹھ سالہ ابراہیم رئیسی آج ایرانی پارلیمان میں ملک کے چھٹے صدر کے طور پر حلف لے رہے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

بدھ کے روز نومنتخب صدراور قدامت پسند رہنما ابراہیم رئیسی نے رسمی طورپر حلف لیا۔ اس سے قبل آیت اللہ علی خامنہ ای کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی پسند کے بعد میں سمجھدار، قابل، تجربہ کار اور مقبول رہنما ابراہیم رئیسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر بناتا ہوں۔

ابراہیم رئیسی نے اعتدال پسند صدر حسن روحانی کی جگہ لی ہے۔ جن کے دور اقتدار میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان سن 2015 میں جوہری معاہدہ ہوا تھا اور جسے بحا ل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

ابراہیم رئیسی ایسے وقت میں ملک کا اقتدار سنبھال رہے ہیں جب ایران کو داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ ملک میں ایک طرف پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں تو دوسری طرف ایٹمی معاہدے کی بحالی کا چیلنج درپیش ہے، جس سے امریکا سن 2018میں یک طرفہ طورپر دست بردار ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے ایک اسرائیلی ٹینکر پر حملے کے واقعے کا الزام امریکا، برطانیہ اور اسرائیل نے ایران پر عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی ہے حالانکہ ایران نے اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

ایران اس وقت نصف صدی سے زیادہ عرصے میں پہلی مرتبہ بدترین خشک سالی سے دوچار ہے۔ پانی اور بجلی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس کی وبا بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس دوران امریکی پابندیوں کی وجہ سے افراط زر آسمان چھو رہی ہے۔ بیشتر ایرانی خود کو بے حال اور بے بس محسوس کررہے ہیں۔

ایران کے مختلف حصوں میں حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں خوزستان صوبے میں بڑے مظاہرے ہوئے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق نئے صدر کے آنے کے بعد حالات میں کوئی بہت زیادہ بہتری آنے کی امید بہت کم ہے۔

امریکاکے تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں ایرانی امور کی ماہر ثنا آزادی کا کہنا ہے،”رئیسی اور ان کی حکومت کو کئی بڑے قومی اور بین الاقوامی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔”

ایرانی امور کی ماہر ثنا آزادی کہتی ہیں،”ابراہیم رئیسی نے انتخابی مہم کے دوران بہت سارے وعدے کیے تھے۔ ان میں اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانا بھی شامل ہے لیکن اس کے لیے امریکا کی طرف سے عائد پابندیوں کا پہلے ختم ہونا ضروری ہے۔”

ثنا کہتی ہیں کہ ابراہیم رئیسی صدر منتخب ہونے سے پہلے تک ملکی عدلیہ کے سربراہ تھے اور انہیں خارجہ پالیسی کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔”صدر حسن روحانی کے دورمیں محمد جواد ظریف وزیر خارجہ اور جوہری مذاکرات کے انچارج تھے۔ ظریف نے بیس برس سے زیادہ عرصہ امریکا میں گزارا تھا اور انہیں اقوام متحدہ میں سفارت کاری کا بھی طویل تجربہ ہے۔ وہ امریکا اور امریکی سیاست کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ لیکن رئیسی حکومت میں ظریف جیسے تجربہ کار غیرملکی امور کے ماہر کی عدم موجودگی محسوس کی جائے گی۔ میرے خیال میں یہ ایک سنگین مسئلہ ہوگا۔”

گوکہ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے فریقین کے درمیان ویانا میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم ایران اور امریکا اپنے اپنے موقف پر مصر ہیں۔ تہران چاہتا ہے کہ امریکا پہلے پابندیاں ختم کرے جبکہ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ایران پہلے اپنے وعدوں کا عملی ثبوت پیش کرے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے حال ہی میں کہا تھا کہ ایران کو جوہری معاہدے میں واپس لوٹنے کے لیے غیر معینہ وقت نہیں دیا جا سکتا۔

مبصرین کا خیال ہے کہ علی باقری کنی ایران کے نئے وزیر خارجہ بنائے جا سکتے ہیں۔ 54سالہ باقری ایرانی عدالت عظمیٰ کے نائب سربراہ رہے ہیں اور رئیسی کے ساتھ کام کرچکے ہے۔

صدارتی الیکشن میں رئیسی کی کامیابی کے بعد باقری کنی کو وزارت خارجہ میں بھیج دیا گیا تھا۔ حالیہ ہفتوں میں وہ وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ میٹنگوں میں شریک رہے۔

باقری وزارت خارجہ کے لیے نئے نہیں ہیں۔ سخت گیر صدر محموداحمدی نزاد کے دور میں باقری کنی خارجہ پالیسی کے ماہر سعید جلیلی کے نائب رہ چکے ہیں۔ جلیلی نے ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سن 2007سے 2013 کے درمیان یورپی یونین کے ساتھ جوہری مذاکرات میں چیف مذاکرات کار کے طورپر خدمات انجام دی تھیں۔جلیلی کے سخت موقف کی وجہ سے یہ مذاکرات ناکام رہے تھے۔

جب اعتدال پسند صدر روحانی نے عہدہ سنبھالا تو بات چیت آگے بڑھی اور فریقین کے مابین جوہری معاہدہ ہوا۔ لیکن جلیلی نے معاہدے کے لیے بہت ساری رعائتیں دینے کا الزام لگاتے ہوئے روحانی انتظامیہ پر سخت نکتہ چینی کی تھی۔ باقری بھی اس معاہدے پر تنقید کرتے رہے ہیں اس لیے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ باقری سے بھی بہت زیادہ توقعات مناسب نہیں ہے۔

باقری کنی نے تہران کی امام صادق یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے جہاں طلبہ کو سخت مذہبی بنیادوں پر امتحان لینے کے بعد داخلہ ملتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر رئیسی کے دور میں شہری اور انسانی حقوق کے محاذ پر کسی بہتری کی امید کم ہے۔ سیاسی، سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی مسائل کو اجاگر کرنے والے سماجی کارکنوں، حکومت کے ناقدین اور غیر حکومتی تنظیموں (این جی او) کے اراکین کو اپنی زندگی اور آزاد ی پر خطرہ برقرار رہے گا۔

حکام سماجی کارکنوں کو خاموش کرنے کے لیے ان کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے اور انہیں جیل میں ڈالنے کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تہران میں خواتین اور انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”سول سوسائٹی رئیسی پر اعتماد نہیں کرتی ہے۔ رائے دہندگان کی اکثریت رئیسی کو نہیں چاہتی تھی۔ انہیں گذشتہ چار عشروں کے دوران رئیسی کی طرف سے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کے ارتکاب کا علم ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ بیشتر ایرانی رئیسی سے غیر مطمئن اور ناراض ہیں۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post “عوام مطمئن رہیں”خاکستر جنگلات کی جگہ دوبارہ سبزہ زار ہونگے: ایردوان
Next Post ملک بھر میں آج یومِ استحصالِ کشمیر منایا جا رہا ہے
Kashmir Protest

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.