geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 28, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جشن آزادی کا دن

August 5, 2021 0 1 min read
Jashan-e-Azadi
Share this:

Jashan-e-Azadi

تحریر : نبیلہ شہزاد

نوشین مسلسل دو گھنٹے سے بازار میں خریداری میں مصروف تھی۔ گرمی بھی اپنے جوبن پر تھی۔ پچھلے دن کی بارش نے آگ اگلتے سورج کا کچھ نہ بگاڑا تھا۔ یہ تو بھلا ہو اگست کے مہینے کا اور وہ بھی 13 اگست کا دن، سڑکوں کے کنارے ہوں یا دکانوں کے باہر لگے ٹھیلے۔ ہر طرف جھومتے لہراتے جھنڈے جھنڈیاں ہی نظر آ رہیں تھیں۔ نوشین جب نظر بھر کر سبز رنگ کو دیکھ لیتی تو آنکھوں میں گرمی کی حدت کے بجائے سبزے کی ٹھنڈک محسوس ہونے لگتی۔ اس بار یومِ آزادی منانے کے لیے نوشین کا میکہ اور سسرال اس کے گھر میں ہی مدعو تھا۔ سب کے ساتھ مل بیٹھنے کا تصور خوش تو کرتا تھا لیکن اس کے درمیان مشقت کا ایک پہاڑ بھی حائل تھا۔ گروسری کی خریداری ابھی کرنی تھی، ابھی تو کپڑے جوتے ہی پورے کر رہی تھی۔ نوشین نے اپنی دس سالہ بیٹی آئزہ کے لیے سبز فراک سفید پاجامہ اور سفید ہی ڈوپٹہ خریدا۔ آٹھ سالہ بیٹے کے لیے سفید پینٹ اور سبز شرٹ، جبکہ شوہر کے لیے صرف سبز شرٹ ہی خریدی۔ اپنے لیے سبز کرتا خریدا۔ سفید شلوار اور سبز ڈوپٹہ گھر میں ہی موجود تھا۔ پھر بعد میں ایک سوپر سٹور سے سبزی، گوشت، مصالحہ جات اور دوسری چیزیں خریدیں۔ شوہر، عمر تو بس استعمارہ کے طور پر ساتھ تھا۔ کئی بار کہا، ”میں گاڑی میں بیٹھتا ہوں، آپ جا کر خرید لیں“۔

نوشین سامان اٹھائے ہانپتی کانپتی گھر میں داخل ہوئی۔ بچے خوشی خوشی ماں کی طرف لپکے ماں کے ہاتھ سے اپنے کپڑوں کا شاپر ہی پکڑ سکے اور باقی ساز و سامان سے بے نیاز اپنے کپڑے دیکھنے میں مگن ہو گئے۔

14 اگست کا دن اپنے ساتھ خوشی کی بہار لے کر آیا۔ آج تو صبح صبح ہی گھر میں ہل چل مچ گئی۔ بچے بار بار امی سے جشنِ آزادی والے کپڑے پہننے کی اجازت مانگ رہے تھے اور امی کی ایک ہی تکرار کہ مہمانوں کے آنے سے تھوڑی دیر پہلے پہنیں گے۔ نوشین اپنی ساس کے ساتھ کچن میں مصروف تھی۔ وہ دونوں ساس بہو مہمانوں کی آمد سے پہلے گھریلو کام کاج سے فارغ ہو جانا چاہتی تھیں۔ آمدِ ضیوف کا وقت تقریباً دوپہر کے ایک بجے تھا۔ ہلکے ہلکے بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ رکھا تھا۔ ہوا کے ہلکے سے ہلکورے کے ساتھ ہی کاغذ کی بنی جھنڈیاں خوب پھڑپھڑاتیں ۔خوبصورت و پر سکون فضائی منظر کے ساتھ باورچی خانے سے آتیں انواع و اقسام کے پکوانوں کی خوشبوئیں ناک کے نتھوں کے ذریعے دماغ میں گھس رہیں تھیں۔ چکن جیلفریزی، بریانی، مٹن قورمہ، چپلی کباب کے ساتھ ساتھ موسم کی مناسبت سے کڑی پکوڑا بھی بن چکا تھا۔ میٹھے میں فروٹ ڈیزرٹ اور فرنی تھی، جو رات کو ہی بنا کر فرج میں رکھ لی تھی۔
سارے گھر والے سبز سفید کپڑوں میں ملبوس ہو گئے۔

بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔ سںب سے پہلے آنے والی مہمان جو کہ اس محفل کی بزرگ خاتون اور مہمانِ خصوصی بھی تھیں، عمر کی نانی اور نوشین کی نانی ساس بیگم ذکیہ خاتون تھیں، جو کہ نئی نسل کے عادات و اطوار سے ہٹ کر وقت کی پابند، مقررہ وقت سے بھی دس منٹ پہلے پوتے کو ساتھ لیے پہنچ گئیں۔ آج ایسے لگ رہا تھا، جیسے اس دنیا میں دو ہی رنگ پیدا کیے گئے ہیں یعنی سبز اور سفید۔ میزبانوں کے ساتھ ساتھ زیادہ تر مہمانوں نے بھی یہی رنگ زیب تن کر رکھے تھے۔ کھانا پیش کیا گیا سب مہمانوں نے جی بھر کر کھایا اور دل کھول کر تعریفیں بھی کیں۔ گھر میں ہی جشنِ آزادی کے موضوع پر پروگرام بھی رکھا تھا۔ سب کو پہلے سے اطلاع بھی دے رکھی تھی کہ سب تیاری کے ساتھ آئیں۔ پروگرام کا آغاز نوشین کے بارہ سالہ بھتیجے حبیب الرحمن (جو حفظ قرآن کا طالب علم تھا) نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ عمر کی بھانجی سعدیہ نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔ پھر دوسرے بچوں نے ملی نغمے گائے اور چھوٹی چھوٹی تقریریں کیں۔ آخر میں عمر نے مائک اپنے ہاتھ میں لیا اور سب بچوں کی تعریف کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی کی اور بچوں کو چھوٹی چھوٹی پیکنگ میں چھوٹے چھوٹے انعامات بھی دیئے۔ پھر پر جوش انداز میں کہنے لگا، ”اب میں مائک دینے جا رہا ہوں، ایک ایسی ہستی کو جو تعمیر پاکستان کی چشم دید گواہ ہیں۔ جنہوں نے اپنی آنکھوں سے حصولِ وطن کی خاطر لوگوں کا خون پانی کی طرح بہتے دیکھا۔ میری پیاری نانی جان جن کی اپنی عمر اس وقت صرف تیرہ برس تھی۔“

عمر نے مائک بوڑھی و نخیف نانی جان ذکیہ خاتون کے جھریوں زدہ ہاتھوں میں تھما دیا اور ساتھ ہی سب بچوں و بڑوں کو تاکید کی کہ نانی کی قیمتی باتیں خاموشی سے سنیں۔ ذکیہ خاتون نے مائک پکڑ کر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ کئی سال پیچھے کی یادوں میں گم ہو گئیں۔ آنکھوں میں نمی جھلکنے لگی، خاموش چہرے کا کرب اپنی داستان سنانے لگا۔ آخیر اپنی ہمت مجتمع کر کے گلو گیر آواز میں ذکیہ خاتون بولیں۔

”میرے بچو! مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ تم اپنی آزادی کے دن کو یاد رکھتے ہو اور اسے خوشی سے مناتے ہو۔ میرا سوال ہے، کیا تمہارے وطن کا تم سے تقاضہ صرف یہی ایک دن منانے کا ہے کہ تم رنگ برنگے کپڑے پہن کر مل بیٹھ جاؤ یا پھر چند ملی نغموں اور تقریروں سے اپنی ذمہ داری پوری کر لو؟ دیکھو ہم نے انگریزوں اور ہندوؤں سے آزادی حاصل کی اور اس آزادی کی قیمت جان و مال اور عزتیں سب کچھ گنوا کر ادا کی، لیکن افسوس! ہمارے لوگوں نے رسم و رواج ہندوؤں کے اور رہن سہن انگریزوں کا اپنا لیا۔ لا الہ الااللہ کے نام پر حاصل کیے جانے والا خطہ سود، حرام خوری، رشوت بیزاری، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ، دو نمبری و چوری چکاری سے اٹا پڑا ہے۔
14th August Independence Day of Pakistan

میرے بچو! میں یومِ آزادی منانے کے خلاف نہیں یہ دن مناؤ ضرور مناؤ، لیکن تفریح کے لیے نہیں بلکہ اس کے لیے دی گئی قربانیوں کو یاد کر کے اس کے حصول کے مقاصد کو ذہن نشین کر کے اسے خوب سے خوب تر بنانے کے لیے اپنے اندر نیا جوش و ولولہ پیدا کرنے کے لیے مناؤ۔ یہ تو مذہب کے نام پر حاصل کردہ وطن ہے۔ اس کا نام روشن کرنا اور اس کی خدمت کرنا ہماری عبادت ہے۔ آپ سب لوگ بھی عزم کریں کہ ناپاک لوگوں کی پھیلائی آلائشوں سے اپنے وطن کو پاک کر کے اسے معطر و گلزار بنانا ہے اور اسکا آغاز ہم نے اپنی ذات سے کرنا ہے۔ پاکستان کی سلامتی کے ساتھ ہی ہم سلامت ہیں۔“

ذکیہ خاتون کہنا تو اور بھی بہت کچھ چاہتی تھیں، لیکن ماضی کے کرب نے قوت گویائی کو کمزور کر دیا۔ ذکیہ خاتون کی آنکھوں سے ٹپ ٹپ گرتے آنسوؤں نے اس الم کی تشریح بیان کر دی تھی۔ آخر میں سب نے وطن کی سلامتی کے لیے خوب خوب دعائیں کیں۔ سب کی آنکھیں نم تھیں۔ وطن کی اہمیت اور جشنِ آزادی کا تقاضہ سب کی سمجھ میں آچکا تھا۔

تحریر : نبیلہ شہزاد

Share this:
Justice Gulzar Ahmed
Previous Post چیف جسٹس پاکستان نے خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی کو نااہل قرار دے دیا
Next Post داستان غم
Grief - Girl

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.