geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیلی وزیر دفاع کی ٹینکر پر ڈرون حملے کے جواب میں ایران کو نشانہ بنانے کی دھمکی

August 6, 2021 0 1 min read
Benny Guinness
Share this:

Benny Guinness

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع نے عُمان کی ساحلی حدود میں گذشتہ جمعہ کو اپنے ملک کے ملکیتی ایک آئیل ٹینکرپر ڈرون حملے کے بعد ایران کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

بینی گینز خبری ویب گاہ وائی نیٹ سے گفتگو کررہے تھے۔ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا اسرائیل ایران کے خلاف حملے کے لیے تیار ہے تو انھوں نے اس کا دوٹوک جواب دیا:’’ہاں‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’ہم ایک ایسے نقطے پر ہیں جہاں ہمیں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت ہے۔دنیا کو اس وقت ایران کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

ایران نے فوری طور پر بینی گینز کے اس بیان کا کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔البتہ بدھ کو ایران کی نیویارک میں متعیّن ناظم الامورزہرا ارشادی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں اسرائیل کو گذشتہ سات عشروں سے مشرقِ اوسط اور اس سے ماورا خطوں میں عدم استحکام اور عدم اسلامتی کا بنیادی سبب قراردیا تھا۔

انھوں نے کہا تھا کہ ’’اسرائیلی نظام تجارتی اور شہری بحری جہازوں پر حملوں کے ایک طویل مگرتاریک ریکارڈ کا حامل ہے۔گذشتہ دو سال سے بھی کم عرصے میں اس نظام نے شام جانے والے دس تجارتی بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں۔ان جہازوں کے ذریعے تیل اور انسانی امدادی اشیاء شام بھیجی جارہی تھیں۔‘‘

زہراارشادی کا اشارہ 2019ء سے مشرقِ اوسط میں آبی گذرگاہوں میں تجارتی بحری جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں پر حملوں کی جانب تھا۔ان حملوں میں ایران اور مغربی ممالک دونوں کے جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بین الاقوامی تجارتی گذرگاہوں میں بحری جہازوں پر ان حملوں کا آغازامریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے 2018ء میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ انخلا کے ایک سال کے بعد ہوا تھا۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے گذشتہ سوموار کو دوٹوک الفاظ میں ایران پر اسرائیلی مرسراسٹریٹ ٹینکر پر ڈرون حملے میں ملوّث ہونے کا الزام عاید کیا تھا جبکہ ایران نے اس حملے میں ملوّث ہونے کی تردید کی تھی۔ڈرون کے جہاز سے ٹکرانے کے بعد عملہ کے دوارکان ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ’’ہم نے واقعے کا مکمل جائزہ لیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ایران ہی نے یہ حملہ کیا تھا۔‘‘امریکا کے علاوہ برطانیہ نے بھی ایران کو اس حملے کا قصوروارٹھہرایا ہے لیکن ان میں سے کسی نے بھی اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت یا انٹیلی جنس رپورٹ پیش نہیں کی ہے۔

Share this:
Mandela Mandela
Previous Post نیلسن منڈیلا کے پوتے کا مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ
Next Post کورونا وبا؛ مزید 67 ہلاکتیں، مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد ریکارڈ
Pakistan Corona Cases

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.