geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کووڈ 19 اور عالمی سازشی نظریات

August 10, 2021 1 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

سمجھ میں نہیں آتا ہے کورونا وائرس بیماری ہے یا قہر الٰہی ہے یا کوئی عالمی سازش ہے؟ آج پوری دنیا کے حالات جہاں انسانوں کے لیے تو وہیں باالخصوص مسلمانوں کے لیے سبق آموز ہیں ، درس عبرت ہیں چین سے اٹھنے والی یہ بیماری دنیا بھر میں پھیلتی چلی گئی پوری دنیا کے لوگ اس بیماری سے خوفزدہ ہیں اس سے بچنے کیلیے مختلف تدابیر اختیار کر رہے ہیں یہاں تک کہ کثیر تعداد میں لوگ زیارت حرمین شریفین سے محروم ہوگئے۔ مسلمانوں کو اب تو احساس ہوجانا چاہیے اور ہمیں اپنا اجتماعی و انفرادی محاسبہ کرنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے دیگر اقوام کی طرح امت محمدیہ کو عذاب کے ذریعے نہ مٹانے کا اپنے حبیب سے وعدہ کیا ہے تو عذاب کے جھٹکوں کی وارننگ بھی دی ہے۔

سوال یہ بھی پیدا ہوتاہے کہ کیا اسکول و کالج، مدارس و مساجد سے ہی کورونا کے بڑھنے کا خطرہ ہے کہ ان مقامات پر پابندی عائد کی گئی ہے دوسری جانب سعودی عرب کے حکمراں کے ذریعے عمرہ پر پابندی، حج پر پابندی بس حج کی رسم ادا کی گئی ہے جبکہ کورونا کے ماحول میں سعودی عرب کے اندر سنیما حال کھولے گئے، عورتوں کو ڈرائیورنگ لائسنس جاری کیا گیا، عورتوں کے لیے تفریح گاہ بنوائی گئی کیا اس سے کورونا کے بڑھنے کا خطرہ نہیں ہے؟۔ ایک مسلمان کے لیے حرمین شریفین کا دروازہ بند ہونا صرف احتیاطی اقدامات نہ سمجھا جائے بلکہ یہ کسی سازش سے کم نہیں کیونکہ عرب حکمرانوں کی جان پنجہ یہود میں ہے یہ دنیا کی رنگینیوں میں اس قدر ڈوب چکے ہیں کہ انہیں اب احساس ہی نہیں ہے کہ جہاں سے ساری مصیبت ٹل سکتی ہے وہاں پر ہم نے پابندی لگا رکھی ہے جبکہ یہ عقیدہ اور ایمان ہونا چاہیے کہ ایک مسلمان کو جب حرمین شریفین میں پناہ نہیں مل سکتی تو اسے دنیا میں کہیں پناہ نہیں مل سکتی ۔انسانوں کے جو بھی مسائل ہوں چاہے وہ انفرادی ہوں یا اجتماعی ایک طرف مذہب اسلام نے اس کا سب سے بہتر حل پیش کیا ہے تو دوسری طرف حل تلاش کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے دل ودماغ عطا کیا ہے۔

جہاں تک مسلمانوں کا مسئلہ ہے تو رب کے قرآن اور نبی کے فرمان پر عمل کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔ اسلام کی تعلیمات نے لوگوں کو رب کی بندگی کرنے اور انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ و رسول کی غلامی کا احسن طریقہ بتایا ہے اور اسی پر عمل پیرا ہونا دونوں جہاں میں سرخروئی و کامیابی کی ضمانت ہے اور جو لوگ اس پر عمل پیرا ہیں وہ دونوں جہاں میں کامیاب ہیں۔ آج دنیا کی حرص اور ایک دوسرے پر دنیاوی سبقت حاصل کرنے کی دوڑ میں ہم اطیعو اللہ و اطیعو الرسول سے بہت دور ہوچکے ہیں اور دنیا کی کامیابی کو ہم نے اصل کامیابی سمجھ لیا ہے۔ جبکہ دین کی خدمت کو چھوڑ کر، اسلام کی تعلیمات سے دور رہ کر ہم کبھی کامیاب ہوہی نہیں سکتے یہ بات ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ آخرت کی کامیابی ہی اصل کامیابی ہے اور یہ کامیابی ہمیں دعوت و تبلیغ اور قرآن و حدیث کے مطابق عمل کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی۔ سیرت رسول اکرم، عالم اسلام اور عالم انسانیت کیلیے مشعل راہ تھی، مشعل راہ ہے اور مشعل راہ رہے گی۔

راہ نجات تھی، راہ نجات ہے اور راہ نجات رہے گی۔ آج ہمارے اوپر پوری دنیا میں عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے۔ اگر مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے تو ذلت و رسوائی میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پوری دنیا میں مسلمانوں کو شک و شبہ کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور دنیا کی ہر قومیں مسلمانوں کو بدنام کرنے اور مذہب اسلام کی شبیہ کو بگاڑنے پر تلی ہوئی ہیں اور ہم ہیں کہ رب کے قرآن اور نبی کے فرمان سے دور ہوکر قوم اغیار کا تعاون کررہے ہیں اور اپنی تاریخ کو بھلا کر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر معجزات کا انتظار کر رہے ہیں۔ آج سے ساڑھے چودہ سو سال قبل نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ایک وہ زمانہ آئے گا کہ جب دنیا کی ساری قومیں مسلمانوں پر ٹوٹ پڑیں گی تو صحابہ کرام نے پوچھا تھا کہ یا رسول اللہۖ کیا اس وقت ہماری تعداد بہت کم ہوگی تو رسول کائناتۖ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ مسلمانوں کی تعداد تو سمندر کے جھاگ کے مانند ہوگی۔ لیکن ان کا ایمان بہت کمزور ہوگا۔

اللہ و رسول سے رشتہ بہت کمزور ہوگا اب اگر آج کے حالات پر غور کیا جائے اور اپنا محاسبہ کیا جائے تو ساری تصویر صاف ہوجاتی ہے ۔۔کروناوائرس کے حوالے سے امریکہ میں 1995ء میں بننے والی فلم OUT BREAK بھی اسی کا عکاس ہے،فلم میں بھی دیکھایا گیا ہے کہ وائرس چین سے پھیلتا ہے اور اس کی وجہ جانور ہیں لیکن فلم کے اصل حقائق جب سامنے آتے ہیں تو وائرس لیبارٹری میں تیار کیا جاتا ہے اور انجیکٹ کیا جاتا ہے ۔ بائیو لوجیکل ہتھیار بنانے والے ممالک میں اسرائیل، امریکہ،روس،فرانس،جرمنی اور چائنہ سر فہرست ہیں،امریکہ اور اسرائیل کے بائیولوجیکل ہتھیاروں کا استعمال سعودی عرب یمن میں آزادانہ طور پر کرچکا ہے اور اس کی نشاندہی اقوام متحدہ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بھی کرچکی ہے،پھرا مریکہ نے شام میں ان ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔1945ء میں ختم ہونے والی دوسری عالمی جنگ کے بعد اب تقریبا پھر نصف صدی سے زیادہ کا وقت گذر چکا ہے اور اس وقت عالم انسانیت تیسری عالمی جنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہیں۔

اب عالمی صہیونی دجالیت کو کیا منظور ہے؟ پہلی سے دوسری عالمی جنگ کے دوران جو معاملات طے کئے گئے تھے دوسری عالمی جنگ کے بعد انہیں عملی جامہ پہنانا مقصود تھا۔ اس پہلے مرحلے کی باقاعدہ ابتدا نائن الیون کے ڈرامے سے کی گئی تھی۔ ان پہلے مرحلے میں ان مسلم ملکوں کے ہاتھ پیر توڑنا مقصود تھا جس آئندہ آنے والے دجالی صہیونی منصوبوں کے سامنے ممکنہ رکاوٹ بن سکتے تھے۔ وہ منصوبے جن میں اسرائیل کی عالمی دجالی حاکمیت کا اعلان کیا جانا مقصود ہے اس سلسلے میں سب سے پہلے افغانستان کو نشانہ بناکر وہاں ٹھکانا بنایا گیا تاکہ یہاں سے روس، چین اور پاکستان کے ساتھ جغرافیائی قربت رکھتے ہوئے کسی بھی بڑے آپریشن کا آغاز کیا جاسکے، اس کے بعد عراق نمبر آیا اور پھر یمن سے لیکر شام تک آگ بھڑکا دی گئی۔
Haji Mohammad Latif Khokhar

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

Share this:
Wedding Halls
Previous Post کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 شادی ہالز کے مالکان گرفتار
Next Post ’ملک درست راستے پر ہے، اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی کوشش کر رہے ہیں‘
Imran Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.