geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کے ممکنہ قبضے پر امریکی انتباہ: کیا اسلام آباد کی مشکلات بڑھیں گی؟

August 11, 2021 1 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے افغانستان کے پڑوسی ممالک سے کہا ہے کہ وہ جنگ زدہ ملک میں کسی ایسی حکومت کو تسلیم نہ کریں، جو بزور طاقت کابل پر مسلط کی جائے۔

پاکستان میں کئی ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ بیان پاکستان کو بھی ایک تنبیہ ہے، جو افغان طالبان کے قریب سمجھا جاتا ہے اور جس پر ان کی حمایت کے الزامات بھی عائد ہیں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت دیا گیا ہے جب پاکستان خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر صورت حال پر بات چیت کررہا ہے۔ اس نے اس سلسلے میں چین و روس سے بھی مشاورت کی ہے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ اس بیان سے پاکستان کے لیے بہت سی مشکلات پیدا ہوجائیں گی کیونکہ طالبان نو صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ کابل پر بھی قبضہ کر سکتے ہیں۔

پشاور یونیورسٹی کے ایریا اسٹڈی سینٹر کے سابق سربراہ ڈاکٹر سرفراز خان کا کہنا ہے کہ امریکا کا میسج واضح طور پر پاکستان کے لیے ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو سے بت چیت کرتے ہوئے کہا،” واشنگٹن کی طرف سے یہ جو پیغام آیا ہے کہ اگر طالبان طاقت کے بل بوتے پر قابض ہوتے ہیں، تو پڑوسی ممالک اس کو تسلیم نہ کریں یہ پیغام واضح طور پر پاکستان کے لیے ہے۔ کیونکہ پاکستان نہ صرف خود انہیں تسلیم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جو کہ میرے خیال میں بہت مشکل ہو گا، بلکہ روس، چین اور دوسرے ممالک کو بھی اس بات پر قائل کر رہا ہے کہ وہ طالبان دہشت گردوں کی حکومت کو تسلیم کرلیں۔ پاکستانی میڈیا ، سیاستدان اور نام نہاد ریٹائرڈ فوجی جرنیل، جو تجزیہ نگار بن کر میڈیا پر آ رہے ہیں، ان سب کی یہ رائے ہے کہ طالبان افغانستان پر قبضہ کرلیں گے وہ ان کی فتوحات کی نوید سنا رہے ہیں اور سب سے زیادہ طالبان دہشت گردوں کی فتوحات پر پاکستان کو ہی خوشی ہے۔‘‘

تاہم ڈاکٹر سرفراز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے ایسا کرنا انتہائی مشکل ہوگا کیونکہ 90 کی دہائی میں سعودی عرب اور متحدہ امارات پاکستان کے ساتھ تھے اور انہوں نے مل کر طالبان حکومت کو تسلیم کیا تھا۔ ڈاکٹر سرفراز کہتے ہیں،” اس بار پاکستان کے لیے بہت مشکل ہو گا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا جائے۔ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو بین الاقوامی طور پر وہ تنہا ہو جائے گا اور اگر اس نے تسلیم نہیں کیا تو پاکستان کی مذہبی جماعتوں کا حکومت پر شدید دباؤ ہوگا کہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کر لے۔ تسلیم کرنے کی صورت میں بھی پاکستان میں دہشت گردی بڑھے گی اور پاکستان کا سماجی ڈھانچہ تباہی کا شکار ہوگا۔ تو طالبان کے قبضے کی صورت میں پاکستان پر بہت برا وقت آئے گا اور وہ اندرونی اور بیرونی طور پر دباؤ کا شکار رہے گا۔‘‘

معروف مصنفہ اور دفاعی تجزیہ نگار ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ پیغام پاکستان کے لیے ہی ہے اور اگر پاکستان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرتا ہے، تو اسلام آباد پر سخت ترین پابندیاں لگیں گی۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ” پاکستان میں طالبان کی فتوحات پربغلیں بج رہی ہیں اور اس بات کی نوید سنائی جارہی ہے کہ طالبان تبدیل ہوگئے ہیں حالانکہ وہ تمام طرح کی غیر انسانی سزا ئیں دے رہے ہیں۔ وہ بالکل نہیں بدلے لیکن ہمارے وزیر خارجہ انہیں ذہین قرار دے رہے ہیں اور دنیا سے کہہ رہے ہیں کہ ان سے بات چیت کی جائے۔ تو ایک طریقے سے ہم نے طالبان کی تعریفوں کے پل باندھ کر انہیں تسلیم کرہی لیا ہے۔‘‘

عائشہ صدیقہ کے بقول لیکن انہیں تسلیم کرنا اتنا آسان بھی نہیں ہوگا کہ پاکستان پر سخت ترین پابندیاں لگیں گی۔ وہکہتی ہیں،” ایشیا پیسیفک گروپ پہلے ہی پاکستان پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ کابل پر قبضہ کی صورت میں نہ صرف طالبان پر بدترین پابندیاں لگیں گی بلکہ پاکستان پر بھی معاشی اور مالی پابندیاں لگیں گی، جس سے ملک کی معیشت بہت خراب ہو جائے گی اور مالی مشکلات بہت زیادہ بڑھ جائیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں مذہبی جماعتوں کا اثر رسوخ مزید بڑھ جائے گا جب کہ طالبان کو تسلیم نہ کیے جانے پر ٹی ٹی پی، جو طالبان کے ہی نظریاتی بھائی ہیں، پاکستان کے خلاف مزید اقدامات کریں گے۔‘‘

پاکستان شکایت کرتا رہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی اور دوسرے ممالک بلوچ علیحدگی پسندوں کو اور ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو اسلام آباد کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں۔ کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ طالبان کے کابل پر قبضے کی وجہ سے پاکستان کے لیے مشکلات بڑھیں گے لیکن سکیورٹی کے نقطہ نظر سے پاکستان کے لیے آسانیاں بھی پیدا ہونگی۔ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سابق سربراہ ڈاکٹر طلعت اے وزارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پابندیوں سے گھبرانا نہیں چاہئے۔ ان ہوں نے کہا،” اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر کابل پر طالبان کا قبضہ ہوتا ہے تو پاکستان کے لیے مشکلات بڑھیں گی۔ ممکنہ طور پر پابندیاں لگ سکتی ہیں جبکہ طالبان بھی اس بات سے ناراض ہو سکتے ہیں کہ ہم ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کر رہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو بجائے اس کے کہ وہ خود صرف طالبان کو تسلیم کرے یہ کوشش کرنی چاہیے کہ روس، چین، وسطی ایشیا اور ایران بھی طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں اگر اتنی بڑی تعداد میں خطے کے ممالک طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں گے تو پھر امریکا کچھ نہیں کر سکے گا۔‘‘

ممکنہ پابندیوں سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹر طلعت اے وزارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین سے مزید تعلقات بہتر کرنے چاہئیں اور چین سے معاشی فوائد لینے چاہییں۔ ان کے بقول،’’جب امریکی پالیسی ایسی ہی ہے کہ ہمارے پاس چین کے علاوہ کوئی آپشن ہی نہیں رہتا تو پھر ہم چینی کیمپ میں مکمل طور پر کیوں نہ جائیں۔ یہ امریکا ہے جو پاکستان کو اس بات پر مجبور کررہا ہے کہ وہ مکمل طور پر چینی کیمپ میں چلا جائے توہمیں اس کیمپ میں جاکر اپنے معاشی مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے تاکہ ہماری معیشت تباہی سے دوچار نہ ہو۔‘‘

Share this:
Martial Law
Previous Post تیسرے مارشل لاء کی کہانی
Next Post دنیا کے مختلف ممالک میں جنگلاتی آگ بدستور بے قابو
Fire

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.