geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سام سنگ نے اپنا مہنگا ترین فون پیش کر دیا: گیلکسی ’زی فولڈ‘ تھری

August 12, 2021 4 1 min read
Samsung
Share this:

Samsung

نیویارک: سام سنگ نے اپنا سب سے مہنگا اور فولڈایبل فون فروخت کے لیے پیش کردیا ہے جبکہ نوٹ کی کوئی سیریز شامل نہیں لیکن اس زیڈ فولڈ تھری ماڈل ہے جس کے اندر اور باہر 120 ہرٹز کا ڈسپلے ہے لیکن نوٹ کی طرح ایس پین بھی دیا گیا ہے۔

سام سنگ نے ایک طرح کا ترپ پتا پھینکتے ہوئے فولڈیبل فون پیش کیا ہے جو صارفین کے لئے ایک نئی شے ہوگی اور اس سے کووڈ وبا کے دوران نئے ماڈل کی لانچنگ پر چھایا جمود بھی کم ہوسکتا ہے۔ گیلکسی زیڈ فولڈ تھری اور گیلکسی زیڈ فلپ تھری کی بکنگ 11 اگست سے27 اگست تک جاری رہے گی۔ سام سنگ نے اس پر زور دیا ہے کہ یہ نئے ماڈل پہلے پیش کردہ ماڈل کے مقابلے میں دیرپا اور پائیدار ثابت ہوں گے۔

اگرچہ یہ فولڈ سیریز کا چوتھا ماڈل ہے اور سام سنگ کو ان کی نزاکت کا احساس بھی ہے۔ زیڈ فولڈ ٹو میں صارفین نے اسکرین چٹخنے کی شکایت کی تھی جس کے بعد کسٹمر سروس میں بہت سے سہولیات کا اضافہ کیا گیا تھا۔ لیکن اب اس فون میں بعض بنیادی تبدیلیاں کی گئیں ہیں جن میں مٹیریئل اور ماڈل کو تبدیل کیا گیا ہے۔ لیکن یہ سام سنگ کا مہنگا ترین فون بھی ہے جس کی قیمت 1799 سے شروع ہورہی ہے اور 1899 ڈالر تک جاتی ہے یعنی آخری مہنگا ترین ماڈل تین لاکھ دس ہزار روپے کا ہے۔

اسکرین کی حفاظتی پرت کو 80 فیصد زائد مضبوط بنایا گیا ہے جبکہ گوریلا گلاس وکٹس سے بیرونی اسکرین تیار ہوا ہے تاکہ کم ازکم کچھ سال تک فون پائیداری سے چلتا رہے۔ اس کی اہم بات یہ ہے کہ اسے مکمل طور پر واٹر پروف بنا کر آئی پی ایکس ایٹ کی سند دی گئی ہے۔ اگراس فون کو 30 منٹ تک پانی میں رکھا جائے تو یہ برباد نہیں ہوگا۔ اسکرین کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز تک بڑھایا گیا ہے۔

اب ذرا فون کے اندر کی بات کی جائے تو 12 جی بی ریم کے ساتھ اس میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 888 پروسیسر نصب ہے جبکہ 256 اور 512 جی بی کی گنجائش موجود ہے۔ اس کی پشت پر تین کیمرے لگے ہیں جن میں سے ایک وائڈ اینگل اور دوسرا ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے۔ فولڈ ہونے پر ایک اسکرین لگا ہے جس پر 10 میگاپکسل کیمرہ نصب ہے۔

سام سنگ نے اس بار ڈسپلے کےاندر کیمرہ چھپایا ہے جو اس کی پہلی اختراع ہے لیکن شیاؤمی پہلے اس کا مظاہرہ کرچکی ہے۔ چار میگا پکسل کا سینسر بطورِ خاص زوم اور ویڈیو چیٹنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ فولڈ تھری کا اسکرین 7.6 انچ کا ہے۔ اب اس پر ایس پین کی بدولت آپ اسکرین کو نوٹ بک کی طرح استعمال کرسکتے ہیں۔

Share this:
Jawad Rafiq Malik and Usman Bazdar
Previous Post چیف سیکرٹری پنجاب کورونا کا شکار، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ٹیسٹ منفی آ گیا
Next Post تحریک انصاف نے بیرسٹر سلطان کو صدر آزاد کشمیر نامزد کر دیا
Barrister Sultan

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.