geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کی برق رفتار پيش قدمی سے پوری دنیا ششدر

August 16, 2021 0 1 min read
Taliban
Share this:

 Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں حکومتی فورسز کے ہتھیار ڈال دینے اور پورے ملک پر طالبان کے برق رفتار قبضے نے بڑی عالمی طاقتوں کو بھی ششدر کر دیا ہے۔ ادھر افغانستان کی صورت حال پرآج پیر کو سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے۔

افغان فورسز کے معمولی مزاحمت کے بعد طالبان کے آگے خودسپردگی کر دینے نیز صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑ کر چلے جانے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تسلیم کیا ہے کہ امریکا نے جس افغان فوج کو گزشتہ بیس برس سے تربیت دی اور انہیں جدید ترین اسلحے سے لیس کیا، ان کی طاقت اور صلاحیت کا درست اندازہ نہیں لگايا جا سکا۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا،” ہم یہ دیکھ چکے ہیں کہ افغان فوج اپنے ملک کا دفاع نہیں کر سکی اور يہ ناکامی ہماری توقع سے کہیں جلد آئی۔”

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے افغانستان کے تین لاکھ فوجيوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ تقریباً ایک لاکھ طالبان ان کے سامنے ٹک نہیں پائیں گے۔ لیکن طالبان کے حملوں کے بعد فوجی اہلکاروں نے نہ صرف ہتھیار ڈال دیے بلکہ بعض فوجی تو بھاگ گئے۔

امریکی وزیر خارجہ نے تاہم کابل میں امریکی سفارت کاروں اور دیگر افراد کی افراتفری میں واپسی کوبہت زیادہ اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا،”یہ سائیگون نہیں ہے۔” واضح رہے کہ سن 1975میں ویت نام کی جنگ کے بعد امریکا کو سائیگون سے جلد بازی میں نکلنا پڑا تھا۔

سابق امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف پر حملہ کرتے ہوئے افغانستان سے انخلاء کی وجہ سے امریکا کو ہونے والی سبکی کے لیے صدر جو بائیڈن سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے دعوی کیاکہ اگر وہ صدر ہوتے تو امریکی فوج کا افغانستان سے انخلاء کہیں مختلف اور زیادہ کامیاب ہوتا۔

تاہم بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان فروری سن 2020 میں ہونے والا معاہدہ صدر ٹرمپ کے دور میں کیا گیا تھا۔

یوکرائن نے افغانستان کے حوالے سے امریکی پالیسی کی نکتہ چینی کی ہے۔یوکرائن کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ نہ صرف اپنے شہریوں بلکہ دیگر ممالک کے شہریوں کی بھی مدد کرے گی۔ یوکرین نے امریکا پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے کہا، ”وہ اب محفوظ ہیں۔ ہم اپنے لوگوں کو بے یار و مدد گار نہیں چھوڑتے اور دوسروں کی بھی مدد کرتے ہیں۔ اگر کوئی بھی درخواست کرے، تو ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ یوکرائنی اور دیگر افراد کی مدد کریں۔”

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں کہا،”ہم افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر فکر مند ہیں۔ ہم نے وہاں اپنے سفارت خانے کو بند کرنے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔”

اس دوران وزیراعظم عمران خان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے افغان صورت حال پر بات کی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان سے بین الاقوامی سفارتی عملے کے انخلاء میں تعاون کر رہا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے آج قومی سلامتی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

بھارت کی طرف سے اب تک کوئی حکومتی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج پیر کو ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ايسی خبروں سے سخت پریشان ہیں کہ طالبان اپنے کنٹرول والے علاقوں میں لوگوں پر سخت پابندیاں عائد کر رہے ہیں اور بالخصوص خواتین اور صحافیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان جارحیت روکیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ اب افغانستان میں ایک نئی حکومت قائم ہو گی لیکن مغربی ملکوں کو چاہيے کہ وہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں کہ افغانستان ‘دہشت گردی‘ کی افزائش گاہ نہ بننے پائے۔

انہوں نے تمام ملکوں پر زور دیا کہ وہ نئی حکومت کے طور پر طالبان کو تسلم کرنے میں جلد بازی سے گریز کریں۔

Share this:
PIA
Previous Post پی آئی اے کا کابل کے لئے مزید پروازیں کا فیصلہ
Next Post اللہ تعالیٰ کی مدد سے فتح ملی: ملا عبدالغنی برادر
Mullah Abdul Ghani Baradar

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.