geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، ترکی

August 18, 2021 0 1 min read
Mevlut Cavusoglu
Share this:

Mevlut Cavusoglu

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) ترک وزیر خارجہ کے مطابق وہ طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ترک حکومت اقتدار پر قبضے کے بعد طالبان کے بیانات کو مثبت انداز میں دیکھ رہی ہے۔ ترکی نے کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کا ارادہ بھی ترک کر دیا ہے۔

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ وہ اس وقت طالبان سمیت افغانستان کے تمام فریقین سے رابطے میں ہیں۔ نیوز ایجنسی روئٹرز نے اپنے ترک سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی نے کابل ایئرپورٹ کا نظام سنبھالنے کا ارادہ بھی ترک کر دیا ہے اور ایسا نیٹو افواج کے مکمل انخلاء کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ تاہم ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر طالبان نے مدد طلب کی تو ترک فورسز انہیں تکنیکی اور سکیورٹی میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ترکی مغربی دفاعی اتحاد کا وہ واحد ملک ہے، جو مسلم ہے اور نیٹو میں اس کے فوجیوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔

ترک وزیر خارجہ کا اردن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا، ”ابھی تک طالبان کے جو بیان سامنے آئے ہیں، ہم انہیں مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔ چاہے یہ بیانات غیر ملکیوں کے حوالے سے ہوں یا پھر سفارتی اور مقامی لوگوں کے بارے میں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان بیانات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔‘‘

افغانستان میں ابھی تک تقریباﹰ 600 ترک فوجی موجود ہیں۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق وہ افغانستان میں ایئرپورٹ سکیورٹی کے حوالے سے امریکا سے بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایک اعلٰی ترک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان کے ایک عرصے سے طالبان کے ساتھ پس پردہ مذاکرات جاری تھے اور طالبان کی درخواست کے بعد ترک فوجی کابل ایئرپورٹ کا نظام سنبھالنے میں ان کی مدد کر سکتے ہیں۔ اس ترک عہدیدار کا نیوز ایجنسی روئٹرز سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا، ”ہمیں شک ہے کہ ایئرپورٹ کو چلانے کے لیے طالبان کے پاس کافی افرادی قوت موجود ہے۔ طالبان شاید تکنیکی مدد کی درخواست کریں۔ ایئرپورٹ پر موجود ترک فوجی اپنے فریم ورک کے مطابق وہاں اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔‘‘

ماضی میں طالبان نے افغانستان میں ترک فوجیوں کی موجودگی کے حوالے سے خبردار کیا تھا لیکن ترک حکام کے مطابق طالبان نے ترک فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا نہیں کہا۔ ترک حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں مسلمان ملکوں کے مابین اس طرح اچھے تعلقات کا آغاز ہو سکے گا اور انقرہ حکومت مستقبل میں طالبان کو بین الاقوامی شناخت حاصل کرنے میں مدد فراہم کر سکے گی۔

اسی طرح ایک دوسرے ترک عہدیدار کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ ترک حکام پاکستان کے ذریعے ”طالبان کے عسکری نمائندوں سے رابطے میں تھے‘‘ جبکہ قطر میں طالبان کے سیاسی ونگ سے بھی ان کے رابطے برقرار تھے۔

Share this:
Afghan Refugees
Previous Post یونان افغان مہاجرین کو اپنی سرحد سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا
Next Post تیل کی بوند کو انسانی خون کے قطرے پر ترجیح دینا ہمارا شیوہ نہیں: ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.