geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خونریزی سے بچنے کے لیے کابل چھوڑا، رقوم لے کر نہیں بھاگا: اشرف غنی

August 19, 2021 1 1 min read
Ashraf Ghani
Share this:

 Ashraf Ghani

یو اے ای (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے سبکدوش صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ’’اگر میں کابل ہی میں رہتا تو پھر میں خونریزی ملاحظہ کرتا۔میں نے سرکاری حکام کے مشورے سے خونریزی سے بچنے کے لیے ملک چھوڑا تھا۔‘‘انھوں نے اپنے ساتھ صدارتی محل سے بھاری رقوم لے جانے کی خبروں کی بھی تردید کی ہے۔

انھوں نے بدھ کو یو اے ای سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’اگر لوگ ان کے کابل سے بیرون ملک جانے کی مکمل تفصیل سے آگاہ نہیں تو وہ پھران کے بارے میں کسی فیصلے تک پہنچنے سے بھی گریز کریں۔‘‘

اشرف غنی نے گذشتہ اتوار کو بذریعہ طیارہ بیرون ملک جانے کے بعد پہلی مرتبہ فیس بُک پر ویڈیو کے ذریعے براہ راست گفتگو کی ہے۔انھوں نے اپنے خلاف عاید کردہ ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اورجھوٹ پر مبنی قراردیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ’’وہ ملک سے غیرملکی کرنسی کی شکل میں بھاری رقوم لے کربھاگ گے ہیں۔‘‘

انھوں نے اپنے اس ویڈیو پیغام کے آغاز میں کہا کہ وہ افغانستان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

قبل ازیں بدھ ہی کو متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے پہلی مرتبہ سبکدوش افغان صدراشرف غنی اور ان کے خاندان کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملک میں پناہ دینے کی تصدیق کی تھی۔

امارات نیوز ایجنسی (وام) نے ایک بیان میں کہا:’’یو اے ای کی وزارت برائے امورِخارجہ اور بین الاقوامی تعاون اس امر کی تصدیق کرسکتی ہے کہ صدر اشرف غنی اور ان کا خاندان انسانی بنیاد پر ملک میں ہے۔‘‘ لیکن اس نے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی۔

اشرف غنی کو طالبان کے کابل میں داخلے کے بعد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک طیارے پر سوار کو بیرون ملک چلے گئے تھے۔تب افغان وزارتِ داخلہ کے ایک سینیرعہدہ دار نے کہا تھا کہ صدر تاجکستان کی جانب گئے ہیں لیکن افغان صدارتی محل نے تب سکیورٹی وجوہ کی بنا پر اس بیان کی تصدیق نہیں کی تھی۔

اشرف غنی نے روانگی کے بعد فارسی زبان میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔اس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’’وہ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔وہ اپنے اعمال پراللہ کے سامنے جوابدہ ہیں۔لوگوں کو اس صورت حال میں صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ان حالات میں ہماری مدد فرمائیں اورافغانستان کے ایک پُرامن مستقبل کی جانب ہماری رہ نمائی فرمائیں۔‘‘

انھوں نے بعد میں فیس بُک پر اپنے صفحے پر ایک تفصیلی بیان بھی جاری کیا تھا اور اس میں کہا تھا کہ ’’طالبان تلوار اور بندوق کی جنگ میں فاتح ٹھہرے ہیں، میں نے دارالحکومت کابل میں خونریزی سے بچنے کے لیے افغانستان چھوڑا ہے۔‘‘

انھوں نے طالبان سے کہا تھاکہ اب وہ افغانستان کے تمام لوگوں، قوموں، مختلف شعبوں، بہنوں اور خواتین کو یقین دہانی کرائیں،انھیں عزت دیں اور عوام کے سامنے ایک لائحہ عمل پیش کریں۔

Share this:
Jalalabad Protest
Previous Post جلال آباد میں افغان پرچم لے کر احتجاج کرنے والوں پر طالبان کی فائرنگ، دو افراد ہلاک
Next Post افغانستان، چین کے لیے امریکی منصوبے کی راکھ میں چھپے مواقع
Afghanistan War

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.