geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 28, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی آئی اے نے کابل کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا

August 21, 2021 6 1 min read
PIA
Share this:

 PIA

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان انٹرنیشل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے کابل کیلئے فلائٹ آپریشن فی الحال معطل کر دیا ہے۔

پی آئی اے کے کابل فلائٹ آپریشن میں شریک عملے کے ایک اہم رکن نے جیو نیوز کو بتایا کہ کابل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کیلئے حالات بہت خراب ہیں ، ضروری سہولیات تک دستیاب نہیں اور ائیر پورٹ پر عملہ بھی موجود نہیں جس کی وجہ سے پی آئی اے نے فی الحال کابل کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں اور ہفتے کے دن کیلئے پروازیں شیڈول نہیں کی ہیں۔

پروازیں معطل کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ائیر پورٹ کے ٹارمک اور ٹیکسی وے پر کچرا پڑا ہے اور صفائی کا عملہ موجود نہیں ،خدشہ ہے کہ طیارے کے انجن رن وے پر پڑا کچرا اندر نہ کھنچ لیں جس سے انجن پرواز کے قابل نہ رہیں۔

اس کے علاوہ کابل ائیرپورٹ پر امیگریشن اور سکیورٹی چیک کا بھی کوئی انتظام نہیں، اسلام آبادسے ساتھ جانے والے ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ائیر گارڈز طیارے میں سوار ہونے والے مسافروں کی سکیورٹی خود چیک کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ مسافروں کا ائیر پورٹ پہنچنا مشکل ہو رہا ہے اس لیے جمعے کوآپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی دونوں پروازوں کے مسافروں کو پہلے کابل کے پاکستانی سفارت خانے میں جمع ہونے کو کہا گیا اور پھر بسوں میں ائیر پورٹ پہنچایا گیا ، مسافروں میں جرمنی اور فلپائن سمیت مختلف ممالک کے سفارت کار، صحافی ،ورلڈ بینک اور دوسرے عالمی اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ پاکستانی اور افغان شہری بھی شامل تھے ۔

افغانستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ بھی جمعے کو پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے پاکستان آگئے ہیں جس کی وجہ سے کابل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کی صوتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صرف پی آئی اے ہی وہ واحد کمرشل ائیرلائن ہے جس نے افغانستان کا باقی دنیا سے فضائی رابطہ بحال رکھا ہوا ہے،کابل ائیر پورٹ کا انتظام اور سکیورٹی اس وقت امریکی فوج کے پاس ہے لیکن امریکیوں کی دلچسپی صرف ائیرپورٹ کے فوجی حصے پر ہے جہاں سے ملٹری ٹرانسپورٹ طیاروں کا آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ کابل میں فلائٹ آپریشن کی بحالی کے سلسلے میں پاکستان انٹرنیشل ائیر لائنز ( پی آئی اے) نے جمعے کو مزید 2 خصوصی پروازیں اسلام آباد اور کابل کے درمیان آپریٹ کیں جس کے نتیجے میں غیر ملکی سفارتکاروں سمیت 390 افراد کو کابل سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

Share this:
Dr. Aafia Siddiqui
Previous Post عافیہ پر امریکی جیل میں حملہ، حکومت نوٹس لے، ڈاکٹر فوزیہ
Next Post بزدار حکومت کو مضبوط کرنے کیلئے ترین گروپ سے رابطوں کا سلسلہ شروع
Usman Bazdar

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.