geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت میں افغانوں کے لیے مہاجرین کی حیثیت حاصل کرنا مشکل تر

August 24, 2021 3 1 min read
Protest
Share this:

Protest

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان سے بھارت آنے والے افغان شہری گزشتہ کئی دنوں سے دہلی میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور اس عالمی ادارے سے اپنے لیے ‘حمایت‘ کے اعلان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مردوں، خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افغان شہری پچھلے کئی دنوں سے نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے دفتر کے باہر بڑی تعداد میں دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ یہ مظاہرین اقوام متحدہ سے ‘حمایت کا خط‘ حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ بہتر مواقع کی تلاش میں کسی دوسرے ملک کی طرف نقل مکانی کر سکیں۔

ان افغان مظاہرین نے ایک کمیٹی بھی قائم کر لی ہے، جسے افغان سالیڈیریٹی کمیٹی(اے ایس سی) کا نام دیا ہے۔ مظاہرین میں گزشتہ چند دنوں کے دوران افغانستان سے آنے والے شہریوں کے علاوہ نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں پہلے سے مقیم افغان شہری بھی شامل ہیں۔

کمیٹی کے سربراہ احمد ضیا غنی نے ڈی ڈبلیو سے با ت چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت بھارت میں تقریباً 21 ہزار افغان پناہ گزین ہیں لیکن ان میں سے صرف سات ہزار کے پاس ہی قانونی دستاویزات (بلیو پیپر) یا کارڈ ہیں۔

ضیا غنی کا کہنا تھا، ”بھارت میں افغانوں کی حالت اچھی نہیں ہے اور ان کے لیے یہاں بہت ہی کم مواقع ہیں۔ آخر ہمیں کسی تیسرے ملک جانے کا موقع ملنا چاہیے تاکہ ہم اپنے اور اپنے بچوں کے لیے بہتر مستقبل تلاش کر سکیں۔ یو این ایچ سی آر کو ہماری درخواستوں پر غور کرنا چاہیے اور ہمیں ضروری دستاویزات جاری کرنا چاہییں۔”

اپنا ملک چھوڑ کر بھارت آنے کے خواہش مند افغانوں کے لیے بھارتی حکومت نے ایک نئی ویزا اسکیم شروع کی ہے۔ نئی اسکیم کے تحت گوکہ یہ ویزے سکیورٹی جانچ کے بعد ہی جاری کیے جائیں گے لیکن یہ چھ ماہ کے لیے قابل قبول ہوں گے۔ تاہم اس اقدام کو بھی ناکافی بتایا جا رہا ہے۔ ان افغان باشندوں کو مہاجرین کا درجہ دینے کے لیے مختلف حلقوں کی جانب سے مطالبات بھی کیے جا رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ بھارت کو افغانستان چھوڑ کر آنے والوں کو مہاجرین کا درجہ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ مصیبتوں کے مارے ان انسانون کے ساتھ حکومت کو ہمدردانہ سلوک کرنا چاہیے۔

تاہم بعض دیگر حلقے بالخصوص شدت پسند قوم پرستوں کی جانب سے بھارت میں افغانوں کو مہاجرین کا درجہ دینے کی سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت کو ئی ‘اناتھ آلیہ‘ (یتیم خانہ) نہیں ہے جہاں ہر ایک کو پناہ دے دی جائے۔ شدت پسند قوم پرستوں کا یہ طبقہ پہلے سے ہی روہنگیا مسلمانوں کی بھارت میں موجودگی کے سخت خلاف ہے اور انہیں بھارت سے واپس بھیجے جانےکا مطالبہ کرتا رہتا ہے۔

بھارت میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً تین لاکھ پناہ گزین رہتے ہیں۔ ان میں سری لنکا اور تبت کے پناہ گزین بھی شامل ہیں جب کہ تقریباً پانچ لاکھ کے قریب نیپالی تارکین وطن بھی بھارت میں مقیم ہیں۔ اس کے باوجود بھارت کے پاس آج تک نہ تو مہاجرین کے حوالے سے کوئی قانون ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی۔ حکومت جب چاہے انہیں غیر قانونی تارکین وطن قرار دے سکتی ہے اور غیر ملکی شہریوں سے متعلق قانون یا پاسپورٹ قانون کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

بھارت نے ابھی تک مہاجرین اور پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر پر بھی دستخط نہیں کیے۔

افغانستان سے سن 1970اور 1990کی دہائیوں میں بھی مہاجرین بھارت آئے تھے۔ ان میں سے بیشتر طویل المدتی ویزوں کی بنیاد پر بھارت میں مقیم ہیں۔ انہیں ہر بار ایک سال کے لیے ویزے یا پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں تاہم اس تجدید سے پہلے ان کے بارے میں اچھی خاصی تفتیش کی جاتی ہے۔ ان غیر ملکیوں کو کسی کمپنی یا ادارے میں باضابطہ ملازمت کا حق حاصل نہیں ہے لہٰذا یہ چھوٹے موٹے کام یا پھر تجارت کرکے اپنی گزر بسر کرتے ہیں۔

Share this:
Putin and Sergej Schoigu
Previous Post روس نے نئی ایٹمی آبدوزوں کی تعمیر شروع کر دی
Next Post روسی میڈیا کا افغانستان میں یوکرین کا طیارہ ہائی جیک ہونے کا دعویٰ
Ukrainian Plane

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.