geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کے عروج سے القاعدہ کے سرگرم ہونے کے خطرے میں اضافہ

August 25, 2021 0 1 min read
Syrien al-Qaida in Aleppo
Share this:

Syrien al-Qaida in Aleppo

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں جس برق رفتاری سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے اس سے بائیڈن انتظامیہ کو القاعدہ کے دوبارہ سرگرم ہوجانے کا خطرہ لاحق ہے۔

افغانستان میں جس برق رفتاری سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے اس سے بائیڈن انتظامیہ کو القاعدہ کے دوبارہ سرگرم ہوجانے کا خطرہ لاحق ہے۔ واشنگٹن اسی کے ساتھ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور روس اور چین کے سائبر حملوں کا مقابلہ بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ میں انسداد دہشت گردی کے شعبے کے سینیئر ڈائریکٹر کرس کوسٹا کہتے ہیں کہ افغانستان سے امریکی فورسز کی تیز رفتار انخلاء اور طالبان کے عروج کے ساتھ ہی ”میرے خیال میں القاعدہ کو بھی موقع مل گیا ہے اور وہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔”

اس پیش رفت نے ”جہادیوں کو ہر جگہ متحد ہونے کا موقع فراہم کردیا ہے۔”

امریکا کے ٹوئن ٹاورز پر گیارہ ستمبر کو حملہ کرنے والے القاعدہ کے کارکنا ن افغانستان میں گزشتہ 20 برسوں کی جنگ کے دوران بڑی حد تک ختم ہوچکے ہیں اور یہ بات ابھی بہت زیادہ واضح نہیں ہے کہ آیا مستقبل قریب میں وہ امریکا پرنائن الیون جیسے تباہ کن حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں۔ بالخصوص ایسے حالات میں جبکہ پچھلے دو دہائیوں کے دوران امریکا نے جاسوسی اور دیگر حفاظتی اقدامات سے خود کو بڑی حد تک مستحکم کر لیا ہے۔

تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جون میں شائع ایک رپورٹ کہتی ہے کہ القاعدہ کی اعلی ترین قیادت اب بھی افغانستان میں موجود ہے اور سینکڑوں مسلح جانباز بھی ان کے ساتھ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان، جس نے گیارہ ستمبر کے حملوں سے قبل القاعدہ کے جنگجووں کو پناہ دی تھی، ”اب بھی دوستی، جد و جہد کی مشترکہ تاریخ، نظریاتی ہمدردی اور ایک دوسرے کے درمیان شادی بیاہ کے رشتوں کی وجہ سے ایک دوسرے کے قریب ہیں۔”

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے جمعے کے روز تسلیم کیا کہ القاعدہ افغانستان میں موجود ہے۔ لیکن خفیہ اطلاعات جمع کرنے کی صلاحیت کم ہوجانے کی وجہ سے ان کے بارے میں ٹھوس انداز میں کچھ کہنا مشکل ہے اور اس لیے بھی کہ وہ”کوئی شناختی کارڈ تو لے کر نہیں چلتے ہیں اور نہ ہی کسی رجسٹرمیں ان کا نام درج ہے۔”

امریکیوں کے خلاف اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) کے ممکنہ حملوں کے خدشے کی وجہ سے امریکی فوج کو کابل میں ہوائی اڈے کی حفاظت کے لیے نئے طریقے اختیار کرنے پڑے ہیں۔ ماضی میں طالبان اور آئی ایس ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرا رہے ہیں لیکن اب پریشانی کی بات یہ ہے کہ افغانستان ایک بار پھر ایسے متعدد انتہا پسندوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن سکتا ہے جو امریکا اور دیگر ملکوں پر حملے کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدرجوبائیڈن کے قومی سلامتی مشیر جیک سولیوان نے پیر کے روز نامہ نگاروں سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو اس بات کا مکمل اطمینان ہے کہ امریکا نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے جو صلاحیتیں پیدا کرلی ہیں ان کی مدد سے دہشت گردی کو کچل کر رکھ دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹلیجنس برادری کو اس بات پر یقین نہیں ہے کہ القاعدہ کے پاس امریکا پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہے۔

امریکا کا خیال ہے کہ اس نے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ اور جدید ترین جاسوسی کے آلات کی وجہ سے خود کو اتنا مستحکم کر لیا ہے کہ 20 برس پہلے کے مقابلے اب کسی بھی حملے کو زیادہ آسانی سے ناکام بنا یا جا سکتا ہے۔ تاہم بعض ماہرین کا خیال ہے کہ کسی حملے کی پیشگی تدارک کے لیے خفیہ معلومات حاصل کرنا بہت ضروری ہوتا ہے اور افغانستان سے افواج کے انخلاء کی وجہ سے اس پر اثر پڑے گا۔

امریکی قومی سلامتی کو کچھ نئے خطرات بھی لاحق ہوگئے ہیں۔ اس میں چین اور روس کی جانب سے ہونے والے جدید ترین سائبر حملے شامل ہیں۔ یہ حملے امریکا کے انتہائی اہم انفرااسٹرکچر کو معذور بناسکتے ہیں۔اس کے علاوہ داخلی دہشت گردی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ جس کا مظاہرہ امریکی دارالحکومت میں چھ جنوری کو دیکھنے کو ملا تھا۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرس ورے کا خیال ہے کہ سفید فام پسندوں اور نسلی طورپر سرگرم انتہا پسندو ں کی گرفتاریوں کی تعداد سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کا خطرہ کتنا بڑھ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملازمت کے پہلے سال کے بعدسے ایسے افراد کی گرفتاریوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

جارج ٹاون یونیورسٹی میں انسداد دہشت گردی امور کے ماہر بروس ہوف مین کہتے ہیں،”میری پریشانی یہ ہے کہ آپ سن 2001 کا موازنہ آج سے نہیں کرسکتے۔ حالانکہ پہلے سے زیادہ وسیع، بہتر اور منظم بیورو کریسی ہے لیکن یہ صرف دہشت گردی ہی نہیں بلکہ کئی دوسرے معاملات کے بوجھ تلے دبا ہوئی ہے۔”

ہوف مین کا خیال ہے کہ گو کہ القاعدہ امریکا کے خلاف حملوں کے لیے افغانستان کو فی الحال لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہیں کرے گا لیکن وہ خطے میں خود کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے اپنے کاموں کو مربوط کرسکتا ہے۔ ”دہشت گرد گروپ کسی ٹرین یا ہوائی جہاز کے نظام الاوقات کے مطابق تو کام کرتے نہیں بلکہ جب کوئی چیز ان کے مطابق ہوتی ہے تو وہ اپنا کام انجام دے دیتے ہیں اور القاعدہ ایسا ہی کرتی رہی ہے۔ وہ بڑی خاموشی سے اس امید میں اپنی بنیاد تیار کرتے رہتے ہیں کہ یہ کبھی نہ کبھی کام آئے گی اور انہیں کامیابی ملے گی۔”

امریکی محکمہ خارجہ میں انسداد دہشت گردی سرگرمیوں کے سابق کوارڈی نیٹر نیتھن سیلزکہتے ہیں،”حالیہ دنوں تک میرا خیال تھا کہ القاعدہ کی طرف سے خطرے کا امکان بہت کم ہے۔ افغانستان میں ان کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔ ان کی اعلی قیادت بکھر چکی ہے۔ لیکن اب جبکہ افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے۔ سب کچھ تبدیل ہوسکتا ہے اور یہ تبدیلی بڑی تیزی سے ہوسکتی ہے۔”

Share this:
Joe Biden
Previous Post ‘ داعش کے حملے کے بڑھتے ہوئے امکانات کے پیشِ نظر انخلا کا عمل جلد مکمل کرنا ہو گا’
Next Post افغانستان: امریکا کو جواب دہ بنایا جائے، چین کا مطالبہ
UN Human Rights Council

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.