geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان میں استحکام، کیا علاقائی حل ممکن ہے؟

August 27, 2021 1 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاقائی ممالک اور روسی صدر ولا دیمیر پوٹن کی وزیر اعظم عمران خان کو فون کال سے یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ اسلام آباد افغانستان کے مسئلے کے کسی علاقائی حل کے لیے کوشاں ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس حل میں پاکستان اور علاقائی ممالک امریکا اور مغربی ممالک کے مداخلت کو دیکھنے کے خواہاں نہیں لگتے۔ واضح رہے کہ روس اور چین سیمت خطے کے کئی ممالک نے ہمیشہ امریکی موجودگی کو شک کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ کچھ ممالک نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار بھی امریکا اور اس کو مغربی اتحادیوں کو قرار دیا ہے اور وہ خطے میں استحکام کے لئے افغانستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔

کئی تجزیہ نگاروں کے خیال میں اسلام آباد کی طرف سے بھی اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ وہ واشنگٹن کی مداخلت کے بغیر مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود کا دورہ اور صدر پوٹن کی کال کو بھی انہی کوششوں کی عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم ہاوس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی گفتگو میں صدر پوٹن کا بتایا کہ اسلام آباد جنگ زدہ ملک میں ایک وسیع البنیاد حکومت چاہتا ہے اور اس کے لئے مشترکہ لائحہ عمل کا خواہاں ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پر امن افغانستان پاکستان اور خطے کے استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ ایسا حل ممکن تو ہے لیکن اس کی پائیداری کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

پشارو یونیورسٹی کے ایریا اسٹڈی سینٹر کے سابق سربراہ ڈاکٹر سرفراز خان کا کہنا ہے، ” روس اس وقت ازبکستان، تاجکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کی حمایت کرتا ہے اور اگر افغانستان میں تمام قومیتوں کو حکومت میں نمائندگی دی جاتی ہے تو ماسکو وسطی ایشیائی ممالک اور افغانستان کی غیرپختون قومیتوں کو کسی علاقائی حل کے لئے منا لےگا۔‘‘

سرفراز خان کے بقول چین ضرورت کے مطابق سرمایہ کاری کر سکتا ہے، ”اور یوں خطے کے ممالک طالبان کی حکومت کو وسیع البنیاد نمائندگی کے بعد قبول بھی کر سکتے ہیں۔‘‘

افغانستان کو مالی طور پر بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس جنگ زدہ ملک کو سالانہ گیارہ ارب ڈالرز سے زیادہ کی رقم ملک کو چلانے کے لئے درکار ہے۔ خوراک، تعلیم، صحت اور صاف پانی جیسے بینادی منصوبے بھی مغربی ممالک کی مدد کے بغیر نہیں چل سکتے۔ سرفراز خان کا کہنا ہے کہ اگر علاقائی ممالک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا تو مغرب ان کے مخالفوں کی حمایت کرے گا، ”کابل کو پیسے بھی نہیں ملیں گے اور طالبان حکومت کو تسلیم بھی نہیں کیا جائے گا۔ ایسی صورت میں یہ جنگ زدہ ملک مشرق اور مغرب کے درمیان پیدا ہونے والی نئی کشیدگی کے اسباب میں سے ایک سبب بن جائے گا۔‘‘

کئی ناقدین کے خیال میں معاشی مسائل کی وجہ سے افغانستان میں سماجی مسائل بڑھنے کے امکان ہے، جو استحکام کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد کی پریسٹن یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ڈاکٹر امان میمن کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک کو افغانستان کی معاشی مدد کے لئے کوئی پیکج لے کر آنا پڑے گا۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”اگر چین کو اس بات کی گارنٹی مل جائے کہ اسے آسانی سے وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی دی جائے گی اور چین کے مغربی خودمختار علاقے میں عسکریت پسندوں کی مدد نہیں کیا جائے گی تو بیجنگ ممکنہ طور پر مالی مدد کر سکتا ہے، جس سے افغانستان کے نوے فیصد مالی مسائل حل ہو سکتے۔‘‘

امان میمن کے بقول اس کے علاوہ اگر بقیہ علاقائی ممالک بھی اپنا حصہ ڈالیں، تو افغانستان مالی طور پر بہتر ہو سکتا ہے، ”اس سے پورے خطے میں خوشحالی آسکتی ہے اور اسلام آباد پر بھی یہ دباو ہو گا کہ وہ کسی ایک گروپ کی افغانستان میں حمایت نہ کرے بلکہ معاشی ترقی کے لئے جنگ زدہ ملک میں سیاسی استحکام کے لئے کام کرے۔‘‘

امان میمن کا کہنا تھا کہ علاقائی ممالک کے لئے یہ بہترین موقع ہے، ”امریکا اور یورپ کو اب افغانستان میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ان کے اندرونی مسائل بہت ہیں۔ لہذا پاکستان اور دوسرے خطے کے ممالک کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ افغانستان کے مسئلے کے لئے کوئی علاقائی حل تلاش کریں۔‘‘

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سربراہ ڈاکٹر نور فاطمہ کا کہنا ہے کہ مغرب کا افغانستان میں محدود کردار ہونا چاہیے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”افغانستان کو مالی اور معاشی مشکلات درپش ہیں، جس کے لئے اسے اقوام متحدہ سمیت مغرب کی ضرورت ہے۔ تو مغرب کو نکالا نہیں جا سکتالیکن میرے خیال میں ان کا کردار محدود ہو گا۔‘‘

نور فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسٹیک ہمیشہ سے افغانستان میں ہائی رہے ہیں، ”اس وقت بھی مہاجرین کا بہاو یا پاکستان کی طرف ہو گا یا پھر ایران کی طرف۔ صدر پوٹن کا فون اس بات کا غماز ہے کہ ماسکو اس مسئلے کو علاقائی طور پر حل کرنا چاہتا ہے، جو مغرب اربوں بلکہ کھربوں ڈالرز سے بھی حل نہ کر سکا۔ لہذا پاکستان کو ان کوششوں میں سبقت لینی چاہیے اور سرگرمی سے علاقائی حل کے لئے کام کرنا چاہیے۔‘‘

Share this:
Kabul Airport Suicide Attack
Previous Post داعش نے کابل ائیرپورٹ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
Next Post داعش افغانستان میں مزید تباہ کن حملے کر سکتی ہے: امریکی محکمہ دفاع
Pentagon

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.