geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 27, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

داعش افغانستان میں مزید تباہ کن حملے کر سکتی ہے: امریکی محکمہ دفاع

August 27, 2021 1 1 min read
Pentagon
Share this:

Pentagon

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے جمعرات کو کہا ہے کہ داعش کے دو خودکش حملہ آوروں نے کابل ایئرپورٹ پر حملہ کیا جس میں امریکی فوجیوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ داعش نے اس خونی بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ فرینک میک کینزی نے وزارت دفاع “پینٹاگان” کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’داعش‘ کے عناصر کے ایک گروپ نے کابل ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔دھماکوں کے وقت فائرنگ اور مسلح تصادم کے واقعات بھی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس کوئی معلومات نہیں ہے کہ طالبان نے کابل ائیر پورٹ پر حملے کی اجازت دی تھی۔

میک کینزی نے اس حملے کے لیے طالبان کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا لیکن ان کا کہنا تھا انہیں ایئرپورٹ کے اطراف کی سیکیورٹی سخت کرنا ہوگی کیونکہ اس وقت ہزاروں افغان شہری افغانستان پر طابان کی آمد کے بعد ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکا نے طالبان کو ممکنہ حملوں کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات سے آگاہ کیا تھا۔

جنرل میک کینزی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس حملے کے متاثرین کی تعداد کے بارے میں درست اعداد و شمار نہیں ہیں۔ اب تک کی معلومات کے مطابق 13 امریکی فوجیوں سمیت 90 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں یں 18 امریکی فوجی شامل ہین۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کابل ہوائی اڈے پر حملے کا جواب دے گا۔ کابل کے ہوائی اڈے پر حملے کے مجرموں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حملے میں ملوث افراد کو جواب دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے توقع ظاہر کی کہ داعش افغانستان میں مزید حملے کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کابل میں اسی طرح کے حملے سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر توجہ دیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ داعش افغانستان میں اپنے مشن سے امریکا کی حوصلہ شکنی نہیں کرسکتی۔ ہمارے پاس کابل ایئر پورٹ کی حفاظت کے لیے کافی فورس موجود ہے۔

Share this:
Taliban
Previous Post افغانستان میں استحکام، کیا علاقائی حل ممکن ہے؟
Next Post افغانستان: ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی
Kabul

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.