geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان کا اقتصادی بحران شدید تر ہوتا ہوا

August 29, 2021 0 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) شورش زدہ ملک افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے انخلا نے عدم استحکام کے ساتھ اقتصادی بحران بھی پیدا کر دیا ہے۔ اس ملک کے نئے حکمرانوں کے پاس اس گھمبیر صورت حال سے نمٹنے کی کتنی صلاحیت ہے، اس کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔

طالبان افغانستان کا کنٹرول سنبھال چکے ہیں اور ابھی وہ حکومت سازی کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عوام میں خوف و ہراس کے علاوہ طالبان حکومت سے فرار کی کوششوں میں ناکامی اور حالیہ خودکش حملے کے بعد انخلا کی پروازوں کے بند ہونے کی تاریخ قریب پہنچنے کی وجہ سے مایوسی اور بے چینی شدید تر ہو گئی ہے۔

امریکا اور مغربی اقوام کا انخلا کا عمل بھی اپنی تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ امریکا نے واضح کر دیا ہے کہ پہلے امریکی فوجیوں کے انخلا کو مکمل کیا جائے گا اور اس کے بعد ہی افغان عوام کی منتقلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

سینکڑوں افغان شہریوں نے ہفتہ اٹھائیس اگست کو کابل میں ایک بینک کی عمارت کے سامنے شدید مظاہرہ کیا ہے۔ افغان دارالحکومت کابل میں کیش مشینوں پر بھی لوگوں کی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔

مظاہرین نے احتجاج نیو کابل بینک کے باہر کیا۔ ان مظاہرین میں سرکاری ملازمین بھی شامل تھے، جنہیں گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سب کچھ بند ہو گیا تھا اور اب بازار، دفاتر اور بینک کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔ تین روز قبل بینکوں نے اپنے تالے ضرور کھولے ہیں لیکن وہ ابھی تک کسی بھی شخص کو نقد رقوم ادا نہیں کر رہے۔

خودکار کیش مشینیں کھلی ہیں لیکن ان میں سے یومیہ رقوم حاصل کرنے کی حد کو مزید کم کر دیا گیا ہے۔ اب کوئی ایک فرد چوبیس گھنٹوں میں صرف دو سو ڈالر کے مساوی رقوم نکال سکتا ہے۔

اس دوران اقوام متحدہ کی ایک اہم ایجنسی نے اس خطرے کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ حالات سے اس ملک میں بھوک بڑھے گی اور قحط جیسی صورت حال جنم لے سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے روم میں قائم خوراک و زراعت کے بین الاقوامی ادارے ایف اے او کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خوراک کے ذخیرے بھی بتدریج کم ہو رہے ہیں کیونکہ بیرونی دنیا سے خوراک اور مالی امداد کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

ادارے کے مطابق اگر اس طرف توجہ نہ دی گئی تو سات ملین افراد کو بھوک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ایک نئی پریشان کن صورت حال کا افغان عوام اور طالبان کو سامنا ہو گا۔

ایف اے او کے مطابق افغان عوام کو کورونا وبا کا بھی سامنا ہے اور بھوک کا زیادہ سامنا ان داخلی مہاجرین کو ہو گا جو اپنی جانیں بچا کر گھر بار کو چھوڑ چکے ہیں۔ اس ادارے کا کہنا کہ ہر تیسرا افغان شہری خوراک کی کمی کا سامنا کر رہا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اقتصادی صورت حال خراب ہونے سے مغربی اقوام مالی امداد دینے کے تناظر میں طالبان سے ایک اعتدال پسندانہ حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب کابل ایئرپورٹ کے باہر خود کش حملے کے بعد بھی ایسے لوگوں کی بھیڑ جمع ہے، جو بیرون ملک جانے کے لیے بے چین ہیں۔

اٹلی کے وزیر اعظم ماریو دراگی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو کسی بھی حالت میں افغان عوام اور خاص طور پر عورتوں بچوں کو بغیر کسی امداد کے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور ہمسایہ ممالک کو افغان شہریوں کی ہر ممکن مدد کرنے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

دوسری جانب طالبان اپنے عوام کو بار بار ہدایت کر رہے ہیں کہ وہ ملک چھوڑنے کی راہ مت اختیار کریں اور واپس اپنے گھروں کو لوٹ جائیں کیونکہ حالات میں جلد سدھار پیدا ہو جائے گا۔

Share this:
American Soldiers
Previous Post کابل دھماکوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی شناخت جاری
Next Post جوبائیڈن بھی ٹرمپ کی طرح شکاری بھیڑیے ہیں، خامنہ ای
Ayatollah Khamenei

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.