geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خیبرپختونخوا میں چائنیز سمیت غیرملکیوں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

August 30, 2021 3 1 min read
Security
Share this:

Security

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا میں چائنیز سمیت غیرملکیوں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے سنٹرل پولیس آفس پشاورمیں ایک اعلیٰ سطحی ویڈیولنک کانفرنس کی صدارت کی، جس میں صوبہ بھر کے ریجنل پولیس افسروں اور ضلعی پولیس افسروں نے اپنے اپنے ریجن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی اورسنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاریوں کے خلاف آپریشنز، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

پولیس سربراہ نے کانفرنس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ بدلتی صورتحال میں دہشت گردی کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بندی اور لائحہ عمل اپنا کر کاروائیاں عمل میں لائیں اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی رابطہ استوار کر کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر نتیجہ خیز اقدامات اٹھائیں۔ کانفرنس کے شرکاءکو سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے کاروائیاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ انہیں مطلوب اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر مربوط حکمت عملی کے ساتھ چھاپے مارنے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ آئی جی پی نے کانفرنس کے شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ دہشت گردوں اوراشتہاریوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں پر مبنی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سنٹرل پولیس آفس بھجوایا کریں۔
اسی طرح کانفرنس کے شرکاءکو صوبہ بھر میں مختلف پراجیکٹس پر غیر ملکیوں بالخصوص سی پیک پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کو فول پروف سیکورٹی ہر قیمت پر یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے پر مامور غیر ملکیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا اور انہیں سیکیورٹی دینے کے لئے جدید آلات اور ڈرون کیمروں سے بھر پور استفادہ کیا جائے۔ آئی جی پی نے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف قائم کی گئی نیٹ ٹیموں کو مزید موثر اور فعال بنانے اور صوبے کو منشیات کی لعنت سے ہر قیمت پر پاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

آئی جی پی نے کہا کہ صوبے میں ٹیرارزم سے ٹوارزم کا سفر انتہائی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ جس کا واضح ثبوت عیدالاضحی کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی سیاحتی مقامات تک رسائی ہے اور بالخصوص ہزارہ اور مالاکنڈ کے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ریجن میں سیاحت کے فراہم کے لئے پروایکٹو پولیسنگ کو اپنائیں۔ اس کے لئے اعلیٰ تعلیمی یافتہ اور اچھے اخلاق اور اوصاف کے حامل پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگوائیں۔ آئی جی پی نے اعلیٰ پولیس حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ خود بھی فیلڈ میں نکل کر امن وامان کے قیام کے لئے مصروف پولیس اہلکاروں کی نگرانی کریں اور جہاں ضرورت ہو پولیس کی ٹیموں کو خود فرنٹ سے لیڈ کرکے معیاری پولیسنگ کو آگے بڑھائیں۔ آئی جی پی نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اوردہشت گردوں اورسنگین وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کاروائیوں کو ہر قیمت پر نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔

Share this:
PDM
Previous Post پی ڈی ایم کا کراچی میں پاور شو، اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان
Next Post شہباز شریف کا لاکھوں افراد کے ساتھ اسلام آباد جانے کا اعلان
Shahbaz Sharif

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.