geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کابل ہوائی اڈے پر راکٹ حملے

August 30, 2021 4 1 min read
Kabul Airport, Rockets Attacks
Share this:

Kabul Airport, Rockets Attacks

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) اب جبکہ افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلاء میں 48 گھنٹے سے بھی کم رہ گئے ہیں پیر کے روز کابل ہوائی اڈے کو متعدد راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

امریکی عہدیداروں اور عینی شاہدین نے بتایا کہ کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیر کے روز کم از کم پانچ راکٹ داغے گئے۔ حالانکہ ایک مریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا کے اینٹی میزائل سسٹم نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز صبح کی بھیڑ بھاڑ شروع ہونے سے قبل دارالحکومت میں راکٹوں کے گزرنے کی آوازیں سنائی دیں۔

طالبان کے ذریعہ دو ہفتے قبل معزول کردہ افغان حکومت کے انتظامی شعبے سے وابستہ ایک سکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ راکٹ شمالی کابل سے ایک گاڑی سے داغے گئے تھے۔

مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ انہیں بھی ہوائی اڈے کے اینٹی میزائل ڈیفینس سسٹم کی آوازیں سنائی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑ ک پر تیز دھار والے لوہے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پڑے ہوئے دکھائی دیے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کم از کم ایک راکٹ کو مار گرایا گیا۔

شمالی علاقے میں عمارتوں کے اوپر سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی علاقے میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ واقع ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک جلتی ہوئی گاڑی دیکھی جاسکتی ہے۔ جس میں بظاہر جوابی کارروائی کے دوران آگ لگ گئی۔ تاہم ابھی اس طرح کی پوسٹس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اس دوران افغانستان سے غیرملکی اور افغان شہریوں اور بالخصو ص ایسے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے جنہوں نے گزشتہ 20 برس کی جنگ کے دوران امریکی افواج کے لیے کام کیا تھا اور اس بات کا خدشہ ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان ان لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائی کرسکتے ہیں، حالانکہ طالبان نے کسی طر ح کی انتقامی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

غیرملکی اور افغان عوام کے انخلاء کا کام آخری مرحلے میں اور منگل کے روز آخری امریکی فوج کے انخلاء کے ساتھ ہی یہ کام باضابطہ مکمل ہوجائے گا۔

بین الاقوامی فورسز کے انخلاء کے بعد سب سے بڑا خطرہ داعش سے ہے جو کہ طالبان کاحریف گروپ ہے۔ اس نے گزشتہ ہفتے کابل ہوائی اڈے کے باہر خود کش بم دھماکہ کیا تھا جس میں 13امریکی فوجیوں سمیت 100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید حملوں کے حوالے سے متنبہ کیا ہے اور امریکا کا کہنا ہے کہ اس نے اتوارکی رات کو دھماکہ خیز مادوں سے بھرے ہوئے ایک گاڑی پر فضائی حملہ کیا تھا۔

طالبان کے ایک ترجمان نے اتوار کے روز پیش آنے والے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ اس نے کہا کہ ہوائی اڈے کی طرف جانے والی ایک کار بم کو تباہ کردیا گیا اور ایک دوسری کار قریبی مکان سے ٹکرا گئی۔

امریکا پر فضائی حملوں کے ذریعہ شہریوں کو ہلاک کرنے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں اور یہ بھی عوامی حمایت سے ان کے محرومی کے اہم اسباب میں سے ایک ہے۔ اتوار کے روز کے واقعے کو بھی اسی پس منظر میں دیکھا جارہا ہے۔

اس دوران امریکی وسطی کمان کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے کہا،”ہمیں کابل میں ایک گاڑی پر ہماری فوج کی جانب سے ہونے والے حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ہمیں بے گناہ افرادکی ممکنہ ہلاکت پر انتہائی افسوس ہے۔”

کیپٹن بل نے بتایا کہ امریکی فوج اس کارروائی میں شہریوں کی ہلاکت کی تفتیش کررہی ہے۔

Share this:
USA Hurrikan Ida - New Orleans
Previous Post امریکا: سمندری طوفان آئڈا نے زبردست تباہی مچا دی
Next Post ’بچوں کو والد کی ناجائز دولت سے دور رکھنے کیلئے شلپا کا علیحدگی کا فیصلہ‘
Raj Kundar and Shilpa Shetty

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.