geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

موریا کیمپ: آگ لگنے کے ایک سال بعد بھی مہاجرین مشکلات کا شکار

September 8, 2021 0 1 min read
Moria Camp Refugees
Share this:

Moria Camp Refugees

یونان (اصل میڈیا ڈیسک) یونانی جزیرے لیسبوس پر واقع موریا کیمپ آٹھ ستمبر سن 2020 کو جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔ اس آگ کی وجہ سے بارہ ہزار سے زائد تارکین وطن بے گھری کا شکار ہو گئے تھے اور ایک سال بعد بھی ان کی مشکلات کم نہیں ہوئی ہیں۔

ایک سال گزرنے کے بعد بھی موریا کیمپ کے بہت سارے مہاجرین خیموں میں انتہائی مشکل حالات میں زندگی بسر کرنے مجبور ہیں۔

یونانی ذرائع کے مطابق موریا کیمپ کے چند مکینوں نے شاید شدید مایوسی میں یہ آگ لگائی تھی کیونکہ وہ کیمپ کی زندگی سے بہت حد تک عاجز آ چکے تھے۔ وہ اس کیمپ کی زندگی کو ‘دوزخ‘ میں رہنے کے برابر خیال کرتے تھے۔

اس آگ کی وجہ سے بارہ ہزار سے زائد افراد سردی شروع ہونے سے کچھ دن قبل ہی چھت سے محروم ہو گئے تھے۔ یونانی حکام نے کسی بھی قسم کی نرمی دکھائے بغیر آگ لگانے کے الزام میں چار مہاجرین کو گرفتار کر لیا تھا اور اب ہر ایک کو مقامی یونانی عدالت نے دس دس برس کی سزا سنا دی ہے۔

وزیر اعظم کیراکوس مٹسوٹاکیس کی قدامت پسند حکومت نے اپنے قیام کے وقت واضح کیا تھا کہ مہاجرین سے متعلق ایک نئی پالیسی کو متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے موریا کیمپ کو بند کرنے کا بھی بیان دیا تھا۔ انسانی حقوق کے یورپی کارکنوں موریا کیمپ کو یورپ کے لیے باعثِ شرم قرار دے چکے ہیں۔

یونانی وزیر اعظم نے بتایا تھا کہ نئے کیمپوں کے مقامات کا تعین کر لیا گیا ہے اور اس وقت ایک عارضی ایمرجنسی کیمپ ماورووونی (Mavrovouni ) ساحل پر بنا دیا گیا ہے۔ ایتھنز حکومت کے منصوبے کے تحت اس میں موریا کیمپ کے مہاجرین کو چند ماہ کے لیے رکھا جائے گا اور پھر انہیں نئے کیمپ میں منتقل کر دیا جائے گا۔

اس اعلان کے بعد ابھی تک نئے کیمپ کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی اور ہزاروں مہاجرین ماورووونی ساحل پر قائم عارضی پناہ گاہ ہی میں خیمہ زن ہیں۔

مہاجرت پر ریسرچ کرنے والی انجلیکی دیمتریادی کا کہنا ہے کہ ایسا امکان تھا کہ پلاٹی کیمپ میں مہاجرین کو سن 2021 میں منتقل کر دیا جائے گا۔ اس کیمپ کی تشکیل و تعمیر میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔ اس تاخیر کی وجوہات میں پلاٹی کے مقام پر پہلے سے موجود آبادی کی نئے مقامات پر منتقلی اور دفتری رکاوٹیں ہیں۔ انجلیکی دیمتریادی کا تعلق یونانی دارالحکومت ایتھنز میں واقع ایک تھنک ٹینک ELIAMEP سے ہے۔

خاتون ریسرچر نے ڈی ڈبلیو کو مزید بتایا کہ بجلی اور پانی کی ترسیل، ٹرانسپورٹ اور تعمیراتی سامان کی فراہمی اور ان کے ٹینڈرز منظور ہونے میں بھی خاصا وقت لگتا ہے۔

اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی (UNHCR) کا کہنا ہے لیسبوس میں اس وقت بھی ساڑھے تین ہزار مہاجرین موجود ہیں اور ان کا تعلق افغانستان سے ہے۔ لیسبوس مجموعی طور پر سترہ ہزار سے زائد مہاجرین کا گھر ہے۔ ان میں سے زیادہ تر جل کر راکھ ہو جانے والے موریا کیمپ میں آباد تھے۔

اس یونانی جزیرے کے مقامی سیاستدان مسلسل حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ یونان پہنچنے والے نئے مہاجرین کو لیسبوس پر نہ رکھا جائے اور انہیں دوسرے یورپی ممالک منتقل کیا جائے۔

Share this:
Akshay Kumar
Previous Post اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
Next Post اف‍غانستان کی صورت حال: عالمی و علاقائی قوتوں میں مشاورت شروع
Shah Mehmood Qureshi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.