geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان کی سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، برکس ممالک

September 11, 2021 0 1 min read
BRICS Virtuelles Gipfeltreffen 2021
Share this:

BRICS Virtuelles Gipfeltreffen 2021

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم کی صدارت میں برکس ممالک کی ورچوئل سربراہی کانفرنس نے ”شمولیتی بین افغان مذاکرات” پر زور دیا۔ اور طالبان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال کی اجازت نہ دیں۔

دنیا کی پانچ بڑی ابھرتی ہوئی اقتصادی قوتوں کے گروپ برکس کی سربراہی کانفرنس جمعرات کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی۔ اس میں گروپ کے دیگر ممالک روس، چین، برازیل اور جنوبی افریقہ کے صدور نے بھی حصہ لیا۔ ان رہنماوں نے گوکہ طالبان کا نام نہیں لیا اور نہ ہی افغانستان کی موجودہ صورت حال کے لیے ان کو مورد الزام ٹھہرایا تاہم وہاں ہونے والے’تازہ ترین پیش رفت‘ پر تشویش کا اظہار کیا اور ‘تشدد کو ترک کرنے نیز صورت حال پرپرامن طریقوں سے قابو پانے” کی اپیل کی۔

کانفرنس کے بعد جاری نئی دہلی اعلامیہ میں برکس رہنماوں نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کے مد نظر وہاں ایک’شمولیتی بین افغان مذاکرات‘ پر زور دیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے،”ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ جس میں افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی طرف سے استعمال کرنے، دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے اور دیگر ملکوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کوروکنا نیز افغانستان کے اندر منشیات کی تجارت پر پابندی لگانا شامل ہے۔”

اسٹریٹیجک امور کے ماہرین کے مطابق نئی دہلی کے نقطہ نظر سے یہ وارننگ حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسے بھارت مخالف دہشت گرد گروپوں کے لیے ہے جبکہ بیجنگ کے نقطہ نظر سے یہ تنبیہ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) کے لیے ہے جو شورش زدہ سنکیانگ خطے میں سرگرم ہے۔

نئی دہلی اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے،”ہم ایک شمولیتی بین افغان مذاکرات کو مستحکم کرنے میں تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہیں تاکہ ملک میں استحکام، امن عامہ، قانون اور انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔”

خیال رہے کہ افغانستان میں تین روز قبل قائم طالبان کی عبوری حکومت میں شمولیت کا فقدان نظر آتا ہے کیونکہ اس میں ملک کے مختلف طبقات کو نمائندگی نہیں دی گئی ہے۔

نئی دہلی اعلامیہ میں افغانستان میں انسانی صورت حال کے حوالے سے کہا گیا ہے،”ہم وہاں انسانی صورت حال کو حل کرنے کی ضرورت اور انسانی حقوق بشمول خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔”

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں موجودہ بحران ملک پر ‘باہر سے غیر ملکی قدروں کو تھوپنے اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات‘ کا براہ راست نتیجہ ہے۔

پوٹن واحد رہنما تھے جنہوں نے برکس کانفرنس میں افغانستان کا براہ راست ذکر کیا۔ روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق پوٹن نے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج اور اس کی حلیف فوجوں کی واپسی سے ایک ‘نیا بحران‘ پیدا ہوگیا ہے اور یہ اب بھی واضح نہیں ہے کہ اس کے علاقائی اور عالمی سکیورٹی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کو اس پر توجہ دینی ہوگی۔

روسی رہنما نے کہا کہ افغانستان کے شہریوں کو یہ طے کرنے کا حق حاصل ہونا چاہئے کہ ان کا ملک کیسا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو اپنے پڑوسی ملکوں کے لیے خطرہ، منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کا منبع نہیں بننا چاہئے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، چین کے صدر شی جن پنگ، جنوبی افریقہ کے صدر سائرل رام فوسا اور برازیل کے صدر جابیر بولسونارو نے برکس کی حصولیابیوں، عالمی سیاست میں اس کے کردار اور اس کے سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

برکس کی یہ تیرہویں سربراہی کانفرنس تھی۔ برکس دنیا کی پانچ بڑی ابھرتی ہوئی طاقتوں کا گروپ ہے، جو عالمی آبادی کے 41 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔ عالمی جی ڈی پی کا 24 فیصد اور عالمی تجارت کا 16 فیصد اس گروپ کے پانچ ملکوں پر مشتمل ہے۔

یہ دوسرا موقع تھا جب وزیر اعظم نریندر موودی نے برکس سربراہی کانفرنس کی صدارت کی۔ اس سے قبل سن 2016 میں گوا سربراہی کانفرنس وزیراعظم مودی کی صدارت میں ہوئی تھی۔

Share this:
Lionel Messi
Previous Post لیونل میسی نے ہیٹ ٹرک بنا کر پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا
Next Post دُنیا ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے نہ روک سکی تواسرائیل حرکت میں آئے گا : لبید
Israeli Foreign Minister

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.