geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نور مقدم قتل: ’ملزم کے والد نے بیٹے سے کہا گھبرانا نہیں، لاش ٹھکانے لگانے بندے آ رہے ہیں‘

September 11, 2021 0 1 min read
Noor Muqaddam, Murder Case
Share this:

Noor Muqaddam, Murder Case

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد میں قتل ہونے والی سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کیس میں پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے چالان کی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔

پولیس کی جانب سے نامکمل عبوری چالان عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے لیپ ٹاپ، موبائل فون پر رپورٹ آنے پر ضمنی چالان داخل کروایا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے چالان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعترافی بیان دیا جبکہ ڈی این اے رپورٹ سے مقتولہ نور مقدم کا ریپ بھی ثابت ہوا، ملزم نے نور مقدم کو قتل کر کے سر دھڑ سے الگ کرنےکا بیان بھی دیا۔

پولیس چالان کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے بتایا کہ نور مقدم نے شادی سے انکار کیا تو اسے زبردستی کمرے میں بند کر دیا، چوکیدار کو کہا گھر کے اندر کسی کو آنے دے نہ نور مقدم کو جانے دے، ملزم نے نور مقدم کا موبائل فون دوسرے کمرے میں چھپا دیا جو ملزم کی نشاندہی پر اسی کے گھر کی الماری سے برآمد ہوا۔

عدالت میں جمع کروائے گئے عبوری چالان کے مطابق ملزم نے والد کو نور مقدم کے قتل کی اطلاع دی تو انہوں نےکہا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، والد نے کہا ہمارے بندے آ رہے ہیں جو لاش ٹھکانے لگاکر اسے وہاں سے نکال لیں گے۔

عبوری چالان میں بتایا گیا ہے کہ اگر ذاکر جعفر بروقت پولیس کو اطلاع دیتا تو نور مقدم کا قتل بچ سکتا تھا، ملزم ظاہر جعفر کے والد نے اس وقوعہ میں اپنے بیٹےکی مدد کی ہے۔

ملزم کے بیان کے مطابق تھراپی ورکس کے امجد محمود سے جھگڑا غلط فہمی پر ہوا، تھراپی ورکس کے ملازمین نے ملزم کا فعل چھپانے اور شہادت ضائع کرنےکی کوشش کی، تھراپی ورکس کے زخمی ملازم امجد نے وقوعہ کا اندراج بھی نہیں کروایا، تھراپی ورکس کے زخمی ملازم امجد نے میڈیکل سلپ میں روڈ ایکسیڈنٹ درج کروایا۔

عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ ڈی وی آر میں محفوظ شدہ تصاویر اور فنگر پرنٹس بھی ملزم کے ہی ہیں، 12 اگست کی ڈی این اے رپورٹ کے مطابق ملزم کا مقتولہ کے ساتھ ریپ ثابت ہے، نور مقدم واش روم سے چھلانگ لگا کر گیٹ پر آئی تو چوکیدار نے اسےسہولت نہیں دی، مالی جان محمد نے بھی نور مقدم کو گیٹ نہیں کھولنے دیا، مالی جان محمد نور مقدم کو گیٹ کھولنے دیتا تو وہ باہر جا سکتی تھی۔

عبوری چالان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم نے 19 جولائی کو امریکا کی فلائٹ بک کروا رکھی تھی لیکن سفر نہیں کیا، رپورٹس میں آیا ہے کہ مقتولہ کے جسم میں زہر یا نشے کے اثرات نہیں پائے گئے، ملزمان کے ڈی این اے، مقتولہ اور ملزم کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

چالان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کیس میں 12 ملزمان کے خلاف شہادت و ثبوت ہیں، ان کی حد تک چالان جمع کروایا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں 9 ستمبر کو چالان پیش کیا گیا، اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں میں چالان جمع کرایا گیا تھا تاہم عدالت نے کیس ٹرائل کر لیے 9 ستمبر کو ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کو منتقل کر دیا تھا۔

Share this:
Quaid-e-Azam
Previous Post قائداعظم محمد علی جناح کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
Next Post شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک
Security Forces Operation

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.