geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نائن الیون کی بیسویں برسی: بائیڈن کی جانب سے اتحاد کی اپیل

September 11, 2021 1 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے نیو یارک کے ٹوئن ٹاورز پر حملوں کی بیسویں برسی کے موقع پر شہريوں سے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ بائیڈن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی قوت‘ ہے۔

نائن الیون حملوں کی بیسویں برسی کے موقع پر جمعے کی رات کو وائٹ ہاوس سے صدر جو بائیڈن کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا۔ چھ منٹ دورانيے کے اس پیغام میں بائیڈن نے کہا، ”میرے لیے گیارہ ستمبر کے واقعے کا اصل سبق یہ ہے کہ انتہائی پریشان کن حالات میں، زندگی کے انتہائی نشیب و فراز میں، امریکا کی روح کے لیے جنگ میں، اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔”

خیال رہے کہ 11ستمبر سن 2001 کو امریکا کے اقتصادی قوت کی علامت سمجھے جانے والے شہر نیو یارک کے ٹوئن ٹاورز پر القاعدہ نے حملہ کیا تھا، جس میں تقریبا ً 3000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس واقعے کو نائن الیون کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے اپنے پیغام میں صدر بائیڈن نے کہا،”11ستمبر سن 2001 کے واقعات کے بعد ہم نے متوقع اور غیر متوقع، ہر جگہ شجاعت کی مثالیں دیکھیں، ہم نے کچھ ایسی چیزوں کا بھی مشاہدہ کیا جو نادر ہیں، قومی اتحاد کا حقیقی جذبہ۔”

صدر بائیڈن نے مزید کہا، ”امریکا کی روح کے لیے جنگ میں اتحاد ہماری سب سے بڑ ی طاقت ہے۔ اتحاد کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم سب کسی ایک ہی چیز پر یقین رکھتے ہوں بلکہ ہمیں ایک دوسرے کے اور قوم کے تئیں بنیادی احترام اور عقیدت کا جذبہ رکھنا چاہيے۔”

امریکی صدر نے کہا کہ نائن الیون کے حملوں کے نتیجے میں فطرت انسانی کی منفی قوتیں بھی سامنے آئیں یعنی خوف اور غصہ۔ ایک پرامن مذہب کے حقیقی اور سچے عقیدت مند امریکی مسلمانوں کے خلاف ناراضگی اور تشدد کے واقعات دیکھنے کو ملے۔ لیکن ملک خود کو تقسیم ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ اتحاد ہی وہ چیز ہے جو امریکا کو سب سے بہترین بناتا ہے۔

اس سال نائن الیون ایسے وقت پر آیا ہے، جب افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے دوران گزشتہ دنوں کابل میں ایک خودکش حملے میں 13 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اور افغانستان پر طالبان کی حکومت قائم ہو جانے کے بعد اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دہشت گرد ایک بار پھر اس ملک کو دوسرے ملکوں پر حملوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

نائن الیون کی بیسویں برسی کے موقع پر امریکا میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ ہفتے کے روز صدر بائیڈن نیو یارک سٹی میں گراونڈ زیرو، پينٹاگون اور سانکس ویلے کے باہر قائم یاد گار پر گلہائے عقیدت پیش کرنے جائیں گے۔ جن چار طیاروں کو حملے کے لیے اغوا کیا گیا تھا ان میں سے ایک طیارہ سانکس ویلے میں ہی گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

خاتون اول جل بائیڈن بھی نیو یارک سٹی، شانکس ویلے پنسلوانیہ اور پينٹاگون جا کر نائن الیون حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔

نائن الیون کے واقعے نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس واقعے کی وجہ سے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران امریکا کو بھی اپنی داخلی اور خارجہ پالیسیوں میں کئی بڑے فیصلے لینے پڑے۔

صدر بائیڈن نے اپنے پیغام میں کہا،”نائن الیون کی نسل دہشت گردی کے خلاف خدمت اور حفاظت کرنے کے لیے قدم بڑھا رہی ہے تاکہ ہر ایک کو یہ دکھايا جا سکے کہ امریکا کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں بخشا جائے گا اور انہیں اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ یہ کبھی نہیں رکے گا۔”

Share this:
New Zealand Cricket Team
Previous Post نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی
Next Post اسرائیلی جیل سے مفرور چار فلسطینی قیدی گرفتار، دو باقی
Police

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.