geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیلی جیل سے مفرور چار فلسطینی قیدی گرفتار، دو باقی

September 11, 2021September 11, 2021 1 1 min read
Police
Share this:

Police

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) ایک ہائی سکیورٹی اسرائیلی جیل سے سرنگ بنا کر فرار ہونے والے چھ فلسطینی قیدیوں میں سے چار کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایک ہائی سکیورٹی اسرائیلی جیل میں سرنگ بنا کر پیر چھ ستمبر کو فرار ہو جانے والے چھ فلسطینی قیدیوں میں سے اب تک چار کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دو مفرور قیدیوں کا تاہم ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دو مفرور قیدیوں کو ہفتے کے روز علی الصبح گرفتار کیا گیا۔ جبکہ دو دیگر مفرور قیدیوں کو کل جمعے کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ دو قیدیوں کا البتہ ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔

جن دو مفرور قیدیوں کو آج ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا، ان میں اہم عسکریت پسند رہنما ذکریا زبیدی شامل ہیں۔ سن 2000 کی دہائی کے اوائل میں فلسطینیوں کی مزاحمت میں وہ ایک نمایاں رہنما کے طور پر سامنے آئے تھے۔ گرفتاری کے وقت کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زبیدی ایک دیگر نامعلوم شخص کے ساتھ زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہیں اور ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہیں۔ اسرائیلی مسلح فورسز کے جوان سویلین یونیفارم میں ان کے اطراف میں موجود ہیں۔

اسرائیلی حکومت یا پولیس نے فی الحال ان دونوں کی گرفتاری کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ دونوں کی گرفتاری اسرائیلی پولیس کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد عمل میں آئی جب اس نے بتایا تھا کہ چھ ستمبر کو گلبوآ ہائی سکیورٹی جیل سے فرار ہو جانے والے چھ فلسطینی قیدیوں میں سے دو کو پکڑ لیا گیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے فورا بعد غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف راکٹ داغے گئے تاہم اسرائیلی فوج نے انہیں ناکارہ بنا دیا۔ کسی فلسطینی گروپ نے اس راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم سمجھا جاتا ہے کہ یہ فلسطینوں کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف رد عمل کے طور پر داغے گئے تھے۔

اسرائیلی پولیس نے جمعے کی رات کو کہا تھا کہ دو مفرور فلسطینی قیدیوں کو شمالی اسرائیل کے ناصرہ شہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ان دونوں کی شناخت محمد ارادہ اور یعقوب قادری کے طور پر کی تھی۔ ان دونوں کا تعلق عسکریت پسند تنظیم اسلامی جہاد سے ہے اور دونوں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک شہری نے ان دونوں کے بارے میں شک کی بنیاد پر پولیس کو خبر دی تھی۔ دونوں نے گرفتاری کے دوران کسی طرح کی مزاحمت نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی پولیس ایک شخص کے پاں میں بیڑیاں پہنا کر اسے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ڈال رہی ہے اور اس سے اس کا نام پوچھ رہی ہے۔ جینز اور سبز ٹی شرٹ میں ملبوس مذکورہ شخص اپنی شناخت قادری کے طور پر کرتا ہے اور جب پولیس اس سے پوچھتی ہے کہ کیا وہ مفرور قیدیوں میں سے ایک ہے تو وہ جواب میں کہتا ہے، ‘ہاں۔ قادری کو قتل کرنے کی کوشش اور بم نصب کرنے کے جرم میں دوہری عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔

چھ ستمبر کو گلبوآ کی انتہائی سکیورٹی جیل سے سرنگ کے ذریعے چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار ہوجانے کے بعد پورے اسرائیل اور مغربی کنارے میں ان کی تلاشی شروع کر دی گئی تھی۔

فلسطینیوں کے لیے یہ مفرور ‘ہیرو کی طرح تھے جو خود کو اسرائیلی قید سے آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئے۔ جیل سے فرار ہونے کی خبروں کے بعد فلسطینیوں نے غزہ پٹی اور مغربی کنارے میں جشن بھی منایا تھا۔

مفرور قیدیوں میں سے چار عسکریت پسند گروپ اسلامی جہاد کے اراکین ہیں جو زبیدی کی طرح ہی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان تمام کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین شہر سے ہے۔

مفرور فلسطینی قیدیوں میں سے دو کی جمعے کے روز دوبارہ گرفتاری کی خبر عام ہوتے ہی فلسطین میں سوشل میڈیا پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا گیا۔

فلسطینی اتھارٹی نے فوری طور پر اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم حماس کے ایک ترجمان عبداللطیف القانو نے کہا کہ دوبارہ گرفتاری کے باوجود قیدیوں نے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی اور ‘اسرائیلی سکیورٹی سسٹم کے وقار کو بری طرح نقصان پہنچایا۔

انتہائی سکیورٹی والی جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے نے اسرائیلی جیلوں میں موجود خامیوں کو بھی اجاگر کیا اور اس پر اسرائیلوں کی جانب سے سخت نکتہ چینی کی گئی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ملک کی انتہائی سخت حفاظتی انتظامات والی ایک جیل سے فلسطینی قیدیوں کے فرار کو ‘بہت سنجیدہ نوعیت کا واقعہ قرار دیا تھا۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post نائن الیون کی بیسویں برسی: بائیڈن کی جانب سے اتحاد کی اپیل
Next Post افغانستان میں جاری حالات و واقعات کا کشمیر پر کیا اثر پڑے گا؟
Indian Army

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.