geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خسرہ پھیلنے کے سبب افغان پناہ گزین جرمنی میں پھنس گئے

September 13, 2021 1 1 min read
Afghan Refugees
Share this:

Afghan Refugees

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان سے نکالے گئے ہزاروں افغان پناہ گزین جرمنی میں ایک امریکی ایئر بیس پر رہنے پر مجبور ہیں، کیونکہ خسرہ کے سبب امریکا نے مزید پروازیں روک دی ہیں۔ ادھر برطانیہ نے بھی درجنوں افغانوں کو قبول کرنے سے منع کر دیا ہے۔

خسرے کی وبا پھیلنے کے سبب امریکا کے لیے پروازیں بند ہونے کی وجہ سے نو ہزار سے بھی زیادہ افغان پناہ گزیں، جو گزشتہ بیس برسوں کے دوران مغربی ممالک کی جنگ میں ان کی مدد کیا کرتے تھے، جرمنی میں ایک امریکی فضائی اڈے رامسٹین پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مزید 57 افغان پناہ گزین جرمن شہر گیسن میں اس بات کے منتظر ہیں کہ انہیں برطانیہ میں داخلے کی اجازت مل جائے، تاہم برطانوی کسٹم حکام نے منع کر دیا اور کہا ہے کہ ان کے داخلے کے لیے جو ضروری دستاویزات چاہیں وہ ان کے پاس نہیں ہیں۔

امریکا پہنچنے والے چار افغان پناہ گزینوں میں خسرے کی علامات پائی گئی تھیں جس کے بعد امریکی حکام نے مزید پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق امراض سے متعلق نگراں امریکی ادارے، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول، نے خسرے کا پتہ چلنے کے بعد رامسٹین ایئر بیس سے تمام دیگر پروازیں روکنے کا فیصلہ کیا، جہاں نو ہزار افغان پناہ گزین ٹھہرے ہوئے ہیں۔

ترجمان کا تاہم کہنا تھا کہ جرمنی میں رامسٹین ایئر بیس پر رکے ہوئے کسی بھی فرد میں اب تک خسرے کی کوئی علامت نہیں پائی گئی ہے۔ جین ساکی نے بتایا کہ جو بھی افغان امریکا میں داخل ہونا چاہتے ہیں انہیں پہلے خسرے کو روکنے والا ٹیکہ لگایا جائے گا۔

حکام اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ ایسے افغانوں کو امریکا لانے سے قبل پہلے جرمنی میں خسرے کا ویکیسن لگا دیا جائے۔ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق افغانستان سے نکالے گئے ان پناہ گزینوں کو جرمنی میں زیادہ سے زیادہ دس روز تک ہی رکنا تھا تاہم اب یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی دوبارہ پروازیں کب سے شروع کی جائیں گی۔

جرمنی کے ایک معروف اخبار ویلٹ ایم سونٹیگ کی خبر کے مطابق فرینکفرٹ ایئر پورٹ پر برطانوی کسٹم حکام نے 57 ایسے افغان پناہ گزینوں کو ہوائی جہازمیں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی، جو برطانیہ میں پناہ لینا چاہتے تھے۔ اس میں بیس افغان مرد، 19 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں، جو ازبکستان کے شہر تاشقند سے جرمنی پہنچے تھے۔

جب یہ افراد جرمنی سے برطانیہ کی فلائٹ پکڑنے کے لیے پہنچے تو حکام نے انہیں برطانیہ کی فلائٹ لینے سے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ ان کے پاس مطلوبہ دستاویزات نہیں ہیں۔ سماجی امور سے متعلق یوروپیئن وزارت کی ترجمان نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے 57 افراد انسانی بنیادوں کے سبب اب فرینکفرٹ کے پاس ہی جرمن شہر گیسین میں رکنے پر مجبور ہیں۔ تاہم ترجمان نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ آخر ایسی کیا کمی تھی کہ برطانیہ نے انہیں لینے سے منع کر دیا۔ جرمنی میں برطانوی سفارت خانے سے اس صورت حال پر رائے معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تاہم حکام تک رسائی نہیں ہو پائی۔

Share this:
Arrested Somali Man
Previous Post اٹلی: چاقو مار کر متعدد افراد کو زخمی کر دینے والا صومالی گرفتار
Next Post قطری وزیر خارجہ کی کابل میں افغان عبوری وزیراعظم سے ملاقات
Meeting

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.