geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چیئرمین نادرا کا الیکشن کمیشن کو خط کی تحقیقات کا حکم، غیر پارلیمانی زبان پر حکام کی سرزنش

September 19, 2021 0 1 min read
Tariq Malik
Share this:

Tariq Malik

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چیئرمین نادرا طارق ملک نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے معاملے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

چیئرمین نادرا نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے بارے میں معلوم کیا جائے کہ خط میں غیر پارلیمانی زبان کیوں استعمال کی گئی اور یہ خط لکھنے کی منظوری کس نے دی۔ نادرا کے پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹ نے20 اگست کو سیکریٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا تھا، یہ خط چیئرمین نادرا کی طرف سے نہیں لکھاگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نادرا نے 2 اگست کو الیکشن کمیشن میں نئے انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم اور پرانے سسٹم پر چیف الیکشن کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی تھی۔ میٹنگ میں الیکشن کمیشن کے ڈی جی آئی ٹی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
چیئرمین نادرا طارق ملک نے بریفنگ میں بتایا کہ غیر جانبدار آڈیٹرز کی رپورٹ کے مطابق پرانے سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے ڈیڑھ سال کا عرصہ درکار ہے۔ آئی ٹی ماہرین کے مطابق نئے سسٹم کو بنانے کے لئے تین سال کا عرصہ درکار ہو گا جبکہ چیئرمین نادرا نے صرف ایک سال میں یہ سسٹم مکمل کرنے کی پیشکش کی۔

انہوں نے بتایا کہ نئے سسٹم کے تحت نادرا اپنی طرز پر الیکشن کمیشن کو ایک مربوط سمندر پار پاکستانیوں کے لئے آئی ووٹنگ نظام بنا کر دے گا جو الیکشن کمیشن کے اپنے ڈیٹا سنٹر، سروَرز اور تھرڈ پارٹی سافٹ ویئرز پر مشتمل ہو گا۔ اس سسٹم کو انتظامی اور تکنیکی طور پر الیکشن کمیشن خود کنٹرول کرے گا۔ اس نظام کی بدولت الیکشن کمیشن آئی ووٹنگ کے تمام تر انتظامات میں خود کفیل بن جائے گا۔ نادرا کے کمپیوٹرز یا سروَرز سے اس نئے سسٹم کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

الیکشن کمشن نے چیئرمین نادرا کی طرف سے پیش کئے گئے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے نئے آئی ووٹنگ سسٹم کو سراہا اور نادرا کو اس پرآگے بڑھنے کا زبانی اصولی حکم دیا۔

اس پس منظر میں نادرا کے پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹ نے20 اگست کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں 2اگست کی میٹنگ میں دیئے گئے زبانی احکامات کو تحریری شکل دینے کو کہا گیا تا کہ نئے سسٹم کے تمام امور کو ایک سال کے اندر مکمل کیا جا سکے۔ نئے انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم میں احتساب اور شفافیت پر مبنی نظام تجویز کیا گیا ہے۔اس سسٹم کے تحت ہر ووٹر جان سکے گا کہ اس کا ووٹ حتمی گنتی میں شمار کیا گیا ہے یا نہیں۔

Share this:
Police
Previous Post کوہاٹ؛ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
Next Post لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سر اٹھانے لگا
Dengue Case

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.