geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سری لنکن ٹیم پر حملے سے 40 دن پہلے ’را‘ کے منصوبے کا تھریٹ الرٹ جاری ہوا

September 20, 2021 0 1 min read
Sri Lankan Team Attacks
Share this:

Sri Lankan Team Attacks

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے ٹھیک 40 دن قبل، پنجاب کے کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے 22 جنوری 2009ء کو واضح تھریٹ الرٹ (خطرے کا انتباہ) جاری کیا تھا جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مہمان ٹیم پر حملہ کرکے پاکستان کو بدنام کرنے کے منصوبے کا ذکر شامل تھا۔

سی آئی ڈی نے ذریعے کے حوالے سے بلا شک و شبے کے کہا تھا کہ دہشت گرد حملہ ہوگا خصوصاً اس وقت جب سری لنکن ٹیم ہوٹل اور اسٹیڈیم کے درمیان محو سفر ہوگی یا ہوٹل میں قیام پذیر ہوگی۔ جس کے بعد 3 مارچ 2009ء کو پوری دنیا نے دیکھا کہ وہی کچھ ہوا۔

اس سے اہم ترین سوال پیدا ہوتا ہے کہ اُس وقت کی حکومت نے سکیورٹی کے معاملے میں کس قدر سنگین کوتاہی کا مظاہرہ کیا تھا۔

اگرچہ جن لوگوں نے خطرے کے اس انتباہ کو نظر انداز کیا تھا انہیں کوئی سزا نہیں ملی لیکن یہ واضح تھا کہ کس طرح بھارت نے پاکستان میں کرکٹ کو نقصان پہنچانے کیلئے دہشت گردی میں مدد فراہم کی تھی۔

22 جنوری 2009ء کو ’سیکریٹ / فوری‘ کے نشان کے ساتھ جو رپورٹ دی گئی تھی اس میں ’سورس رپورٹ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مصدقہ طور پر یہ معلوم ہوا ہے کہ ’را‘ نے اپنے ایجنٹس کو ذمہ داری دی ہے کہ سری لنکن ٹیم کو اس کے دورہ لاہور کے موقع پر نشانہ بنایا جائے خصوصاً اس وقت جب وہ ہوٹل اور اسٹیڈیم کے درمیان سفر کر رہی ہو یا ہوٹل میں قیام پذیر ہو۔

یہ واضح ہے کہ ’را‘ کی خواہش ہے کہ پاکستان کو خطرناک ریاست کے طور پر پیش کیا جائے خصوصاً اس وقت جب یورپی اور بھارتی ٹیموں نے اپنے مجوزہ دورے منسوخ کر دیے ہوں اور پاکستان کو ہائی سکیورٹی رسک ملک کے طور پر دیکھا جائے۔

’را‘ نے جماعۃ الدعوۃ (کالعدم) کے رہنماؤں اور ان کے ٹھکانوں کی تصاویر بھی جمع کی ہیں تاکہ انہیں نشانہ بنایا جا سکے۔

انتہائی محتاط رہنے اور اعلیٰ ترین سکیورٹی انتظامات کی ضرورت ہے۔

یہ رپورٹ اُس وقت کے سکرٹری داخلہ سید کمال شاہ، چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمود، اُس وقت کے وزیراعلیٰ کے سیکرٹری سید توقیر شاہ، سیکرٹری داخلہ ندیم حسن آصف کو 22 جنوری کو بھیجی گئی تھی اور ساتھ ہی ایڈیشنل آئی جی پی سی آئی ڈی ملک محمد اقبال کا کورنگ لیٹر بھی بھیجا گیا تھا۔

اسی کورنگ لیٹر میں ایک نوٹ بھی شامل تھا جس میں لکھا تھا کہ سی سی پی او لاہور اور کمشنر لاہور کو علیحدہ سے مطلع کیا گیا ہے تاکہ ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اسی دن معاملے کی حساسیت کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مطلع کیا گیا جن کی ہدایت پر فوری اور خفیہ نوٹ آئی جی پنجاب، کمشنر لاہور، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ کو بھیجا گیا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ انہوں نے سورس رپورٹ دیکھ لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ سری لنکن ٹیم کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتہائی احتیاط اور اعلیٰ سکیورٹی انتظامات کی ضرورت ہے تاکہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

23 جنوری کو اس معاملے پر کمشنر لاہور خسرو پرویز خان کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا اور اس میں ڈائریکٹر آئی بی مرزا تمریز خان، ڈی آئی جی ٹریفک محمد غالب بندیشا، ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل ثاقب، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر لاہور احمد رضا، ایس پی سی آئی ڈی لاہور عظمت اللہ، ڈی سی او لاہور سجاد احمد، پروٹوکول افسر ڈی جی پروٹوکول لاہور نور الحسن، ایس پی ٹریفک لاہور محمد آصف خان، ایس پی سٹی لاہور رانا عبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی تھی جس میں صوبائی حکومت نے شہباز شریف کی قیادت میں پہلے پاک سری لنکا ون ڈے میچ (منعقدہ 26 جنوری 2009) کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کیے۔

حکام نے اُس وقت دہشت گردی کے خطرے کے ہر پہلو پر بات کی اور اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

میٹنگ منٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا تھا اور را کے ممکنہ دہشت گردی کے منصوبے سے نمٹنے کیلئے کنٹی جنسی پلان بھی مرتب کیا گیا۔

اس وقت کے آئی جی پنجاب شوکت جاوید نے ذاتی حیثیت میں میچ کے دن کرکٹ ٹیم کے سفر کے راستے کا دورہ کیا تھا اور وہاں تعینات پولیس والوں سے بھی بات چیت کی تھی۔

اس وقت کے سی سی پی او پرویز راٹھور نے بھی ایک سے زائد مرتبہ علاقے کا دورہ کیا۔

یہ ملک کی بدقسمتی تھی کہ اس وقت کی پیپلز پارٹی کی حکومت نے پنجاب میں 25 فروری 2009ء کو گورنر راج نافذ کر دیا جس میں نہ صرف چیف سکرٹری اور آئی جی پولیس کو تبدیل کر دیا گیا بلکہ لاہور میں پولیس والوں کی ایک بڑی تعداد بشمول سی سی پی او، ایس پی آپریشنز اور 6 دیگر ایس پیز کو بھی تبدیل کر دیا گیا جس کی وجہ سے سی آئی ڈی کی رپورٹ کے مطابق ’را‘ کے منصوبے سے توجہ ہٹ گئی اور پھر پوری دنیا نے دیکھا کہ سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

Share this:
Security Forces Operation
Previous Post سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک
Next Post کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
Polio Campaign

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.