geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی، چانسلر کے امیدوار سے فراڈ کی تحقیقات میں پوچھ گچھ

September 21, 2021 1 1 min read
Olaf Scholz
Share this:

Olaf Scholz

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن اراکینِ پارلیمنٹ نے ایس پی ڈی کے اہم سیاستدان اور وزیر خزانہ اولاف شولس سے ممکنہ مالیاتی فراڈ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ہے۔ اولاف شولس اس وقت پارلیمانی انتخابات میں چانسلر کا منصب سنبھالنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے اہم سیاستدان اولاف شولس کو پیر بیس ستمبر کو ملکی پارلیمنٹ کی مالیاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا پڑا۔ اس پارلیمانی انکوائری کا تعلق جرمن شہر کولون کے ایک ادارے فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کے بارے میں جاری تفتیش سے ہے۔

اس ادارے کے دفتر پر نو ستمبر کو جرمن وزراتِ مالیات اور انصاف کے اہلکاروں اور دفترِ استغاثہ کے اراکین نے مشترکہ طور پر چھاپا مارا تھا۔ اس ادارے پر ممکنہ طور پر منی لانڈرنگ کے ارتکاب کا الزام عائد ہو سکتا ہے۔

اولاف شولس اس وقت جرمن پارلیمانی انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی پارلیمان کی امکانی طور پر سب سے بڑی پارٹی ایس پی ڈی کی جانب سے چانسلر کے منصب کے امیدوار ہیں۔ اس پارٹی کی مقبولیت کی شرح چھبیس فیصد سے زائد ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اولاف سے کس نوعیت کی انکوائری کی گئی ہے۔

اس پارلیمانی پوچھ گچھ کے بعد اولاف شولس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں فنانس منسٹری نے ایسے اہم تادیبی اقدامات اٹھائے ہیں کہ کوئی بھی جرم کرنے والا کسی بھی طور پر بچ نہیں سکتا۔انتخابات میں مقابلہ سخت ہو گا، لاشیٹ

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق داخلی ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی کو جمع کرائے جانے والے بیان میں شولس نے یہ موقف بھی اپنایا کہ کوئی بھی وزیر کسی بھی مسئلے کو انگلی کے ایک اشارے سے حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

انگیلا میرکل کی موجودہ حکمران سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور اس کی حلیف کرسچین سوشل یونین (سی ایس یو) نے اولاف شولس کے پارلیمانی کمیٹی میں شریک ہونے سے قبل جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزارتِ خزانہ کا قلمدان رکھنے والے وزیر اپنے دور میں منی لانڈرنگ کے حساس معاملے کے خلاف اپنی جد وجہد میں ناکام رہے ہیں۔

کرسچین سوشل یونین سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمان ہانس مشیل باخ کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے میں کئی ایسی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں، جن کا جواب اولاف شولس کو بطور وزیر خزانہ دینا ہے۔

سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ اولاف شولس کو چھبیس ستمبر کے پارلیمانی انتخابات سے محض پانچ دن قبل اس انکوائری کے منفی اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے اور ان کی عوامی مقبولیت کا گراف گر سکتا ہے۔

ان مبصرین کے مطابق جرمن عوام مالی بے ضابطگیوں کے معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ایس پی ڈی کو اس مناسبت سے بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی خیال کیا گیا ہے کہ اس کا فائدہ یقینی طور پر کرسچین ڈیموکریٹک یونین کو مل سکتا ہے۔ دوسری جانب موجودہ حکمران سیاسی جماعت سی ڈی یو کی مقبولیت کا گراف مسلسل نیچے کی جانب ہے۔

اتوار کی رات ہونے والے تیسرے الیکشن مباحثے میں بھی رائے عامہ کے جائزے میں شولس کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔ سی ڈی یو کی عوامی مقبولیت اکیس فیصد کے لگ بھگ ہے جب کہ ایس پی ڈی کو پانچ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

Share this:
lava
Previous Post ہسپانوی جزیرے کے آتش فشاں کا لاوا بہتا ہوا سمندر کے قریب
Next Post جاپان کا فیصلہ: کورونا ویکسین کی تیسری خوراک بھی لگائی جائے گی
Japan Corona Vaccine

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.