geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکی دورے کا ایجنڈا کیا ہے؟

September 22, 2021 1 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) نریندر مودی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 22 ستمبر بدھ کے روز امریکا روانگی سے قبل کہا کہ وہ امریکا کے چار روزہ دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے ساتھ ساتھ کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں وہ کووڈ انیس اور دہشت گردی جیسے اہم امور پر بات کریں گے۔

بھارت میں وزارت عظمیٰ کے دفتر سے بدھ کی صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گيا کہ وزیراعظم مودی بائیس سے پچیس ستمبر کے درمیان اپنے امریکی دورے کے دوران صدر جو بائیڈن کے ساتھ بھارت – امریکا جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

کواڈ رہنماؤں کا سربراہی اجلاس
بھارتی وزیر اعظم کے بقول، ’’یہ امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے اور جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کا بہترین موقع ہے۔‘‘ بیان کے مطابق یہ پہلا موقع ہو گا جب نریندر مودی کواڈ رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس میں بذات خود شریک ہوں گے۔ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد یہ مودی کی بائیڈن سے بھی پہلی ملاقات ہو گی۔

واضح رہے کہ ہند بحرالکاہل اور ایشیا میں دیگر علاقائی امور سے نمٹنے کے لیے امریکا، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان نے چار ممالک پر مشتمل کواڈ کے نام سے ایک مشترکہ گروپ تشکیل دیا ہے۔ اس گروپ کی اب تک ورچوئل میٹنگز ہوتی رہی ہیں، تاہم اس کے تمام رہنماؤں کی ابھی تک ایک ساتھ ملاقات نہیں ہو پائی ہے۔

بھارت نے اس حوالے سے جو بیان جاری کیا ہے اس کے مطابق کواڈ رہنماؤں کی سمٹ میں امریکی صدر جو بائیڈن، آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور جاپانی وزیر اعظم یشوہیدی سوگا کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شریک ہوں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا، ’’یہ کانفرنس رواں برس مارچ میں ہونے والی ہماری ورچوئل سمٹ کے نتائج کا جائزہ لینے اور خطہ ہند بحر الکاہل کے لیے ہمارے مشترکہ وژن کی بنیاد پر مستقبل کی مصروفیات کے لیے ترجیحات کی نشاندہی کرنے کا موقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔‘‘

بھارتی وزیر اعظم ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ امریکا روانہ ہوئے ہیں جس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی شامل ہیں۔ نریندر مودی کا دورہ امریکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد اختتام پذیر ہو گا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بھارتی وزیر اعظم جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کن موضوعات پر توجہ دیں گے تاہم ان کے بیان کے مطابق وہ فی الوقت دنیا کو در پیش چیلنجز پر توجہ مرکوز کریں گے۔ بیان کے مطابق کورونا وائرس کی وبا، دہشت گردی سے نمٹنے کی ضرورت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے امور پر وہ بھارتی نقطہ نظر پیش کریں گے۔

اس بیان سے قبل نریندر مودی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر امریکا جا رہے ہیں، جہاں باہمی دلچسپی کے موضوع پر بات چیت کے ساتھ ہی امریکا کی نائب صدر کمالہ ہیرس سے ملاقات کریں گے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے جیسے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ نے بھی مودی کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بات چیت کہی تھی۔ تاہم اس کے ساتھ اس بات کا بھی ذکر کیا تھا کہ امریکا بھارت کے ساتھ انسانی حقوق کے حوالے سے بھی بات چیت کرے گا۔

اطلاعات کے مطابق 23 ستمبر کو مودی کی ملاقاتیں امریکی حکام سے طے ہیں جبکہ 24 ستمبر کو کواڈ چوٹی کانفرنس ہونی ہے۔ پچیس ستمبر کو وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

Share this:
Asaduddin Owaisi
Previous Post بھارت: اسد الدین اویسی کے گھر پر شدت پسند ہندوؤں کا حملہ
Next Post افغانستان کے لیے ایمرجنسی فنڈز جاری کر دیے، اقوام متحدہ
Afghanistan Hospital

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.