geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: اسد الدین اویسی کے گھر پر شدت پسند ہندوؤں کا حملہ

September 22, 2021September 22, 2021 0 1 min read
Asaduddin Owaisi
Share this:

Asaduddin Owaisi

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) رکن وفاقی پارلیمان اسد الدین اویسی کی بھارتی پارلیمان کے قریب واقع سرکاری رہائش گاہ پر شدت پسند ہندووں نے توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے ہندو سینا کے پانچ کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کی سرکاری رہائش گاہ پر ہندو سینا نامی شدت پسند تنظیم کے ایک درجن سے زائد کارکنوں نے منگل 21 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی۔ اویسی کی یہ رہائش گاہ بھارتی پارلیمان کی عمارت سے محض چند قدم کے فاصلے پر اور قومی الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹرز کے بغل میں ہے۔ ان کے مکان کے ٹھیک سامنے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن ہے اور قومی دارالحکومت کا یہ پورا علاقہ انتہائی سکیورٹی زون میں آتا ہے۔ اس کے باوجود شدت پسندوں نے دن دہاڑے نہ صرف اویسی کی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ کی بلکہ فیس بک لائیو کرکے اپنے ‘کارنامے‘ پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

جس وقت یہ واقعہ پیش آیا، اویسی اپنی جماعت کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے لکھنؤ میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو سینا نامی تنظیم کے ”حملہ آوروں نے ان کی رہائش گاہ کے دروازوں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا۔ نام کی تختی توڑ ڈالی، گھر میں کلہاڑی پھینکی اور مجھے جہادی کہا۔”

اویسی نے اس واقعے پر ایک سے زائد ٹوئیٹ کر کے اپنے ردعمل کا اظہار کیا، ”ان لوگوں نے فرقہ وارانہ نعرے لگائے، مجھے قتل کرنے کی دھمکی دی۔ایسے وقت میرے گھر پر حملہ کیا جب میں وہاں موجود نہیں تھا۔ انہوں نے ہمارے ساتھ 40 برس سے کام کرنے والے ملازم راجو کے ساتھ مار پیٹ کی۔ اس کے چھوٹے بچے خوف زدہ ہیں۔”

انہوں نے مزید لکھا، ”یہ لوگ بزدل ہیں۔ ہمیشہ اپنی بزدلی گروپ کی شکل میں دکھاتے ہیں۔ میرے گھر کو تیسری مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ پچھلی مرتبہ جب ایسا ہوا تھا تو موجودہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نہ صرف وزیر داخلہ تھے بلکہ میرے پڑوسی بھی تھے۔”

اویسی نے مزید لکھا، ”وزیر اعظم کی رہائش گاہ میرے گھر سے صرف آٹھ منٹ کی دوری پر ہے۔ گھر کے ٹھیک سامنے پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانہ ہے۔ بغل میں الیکشن کمیشن کا دفتر ہے۔ اس کے باوجود اگر ایک رکن پارلیمان کا گھر محفوظ نہیں ہے تو وزیر داخلہ امیت شاہ بقیہ شہریوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔”

اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی سوال کیا، ”دنیا کوانتہا پسندی سے مقابلہ کرنے کا سبق دینے والے وزیر اعظم بتائیں کہ میرے گھر کو نشانہ بنانے والوں کو کسی نے انتہا پسند بنایا؟”

اویسی کی جماعت اے آئی ایم آئی ایم کی دہلی یونٹ کے صدر کلیم الحفیظ کا کہنا ہے کہ چونکہ اترپردیش میں الیکشن ہونے والے ہیں اور ریاست اور مرکز کی بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوگئی ہے اس لیے اس کے پاس ایک ہی حربہ بچا ہے کہ ماحول میں نفرت گھول دیں تاکہ ووٹروں کی صف بندی میں آسانی رہے۔

کلیم الحفیظ نے ڈی ڈبلیو اردو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا قانون و انتظام کی حالت اتنی خراب ہوگئی ہے کہ ملک کے سب سے محفوظ علاقے میں لوگ دن دہاڑے ایسی حرکتیں کرجائیں: ”یہ تو دراصل امیت شاہ اور مودی کا امتحان ہے۔”

انہوں نے کہا کہ اس غیر معمولی واقعے کے باوجود حکومت کی عدم سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ”اس واقعے کی ایف آئی آر کرانے کے لیے مجھے چھ گھنٹے تک تھانے میں بیٹھے رہنا پڑا اور پولیس نے قصورواروں کے خلاف بہت معمولی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا۔” انہوں نے یاد دلایا کہ اپنے آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے درجنوں بے گناہ طلبہ گزشتہ ایک برس سے زیادہ عرصے سے جیلوں میں بند ہیں اور حکومت نے ان کے خلاف سخت ترین دفعات کے تحت مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

کلیم الحفیظ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے ابھی چند دن قبل ہی ایس سی او کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے طالبان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریڈیکلائزیشن دنیا کو تباہی کی جانب لے جا رہی ہے، ”لیکن بھارت میں جو ریڈیکلائزیشن ہو رہی ہے کیاوہ اسے نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ اویسی کے گھر پر توڑ پھوڑ کے الزام میں دہلی پولیس نے جن پانچ لوگوں کو حراست میں لیا ہے ان کی عمریں 20 سے 30 برس کے درمیان ہیں: ”ان نوجوانوں کا جس طرح برین واش کیا گیا ہے وہ ملک کو انارکی کی طرف لے جانے کے لیے کافی ہے۔”

حملہ آوروں نے توڑ پھوڑ کے بعد نہ صرف فخریہ انداز میں اپنے ‘کارنامے‘ کا اظہار کیا بلکہ اس کو فیس بک لائیو بھی کیا۔ اس میں ہندو سینا کے ایک کارکن کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ”میں اسد الدین اویسی جہادی کے پاس آیا ہوں، اس کو سبق سکھانے۔ جے شری رام۔”

اے آئی ایم آئی ایم دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے متنبہ کیا کہ ایسے شدت پسند ہندوؤں کی وجہ سے نہ صرف ملک کا جمہوری نظام کمزور ہورہا ہے بلکہ ‘کثرت میں وحدت‘ کی خوبی بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔ لیکن ہندو سینا جیسی تنظیموں کی حرکتوں کا سب سے زیادہ نقصان بھارت کے ان ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ غیر مقیم بھارتی شہریوں کو ہوگا جو مسلم ملکوں میں رہتے ہیں: ”اگر یہاں مسلمانوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا تو وہاں ان لوگوں کو پریشانی ہوسکتی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، ”اس کے علاوہ دوسرے ملکوں کے ساتھ ہمارے رشتے بھی متاثر ہوں گے۔ اگر بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا ہے تو عالمی برادری میں ملک کا امیج خراب ہوگا۔”

کلیم الحفیظ کا کہنا تھا کہ اس صورت حال پر قابو پانے کی بنیادی ذمہ حکومت پر عائد ہوتی ہے تاہم اقلیتوں اور تمام سیکولر جماعتوں کو بھی اس مسئلے کو پوری شدت کے ساتھ اٹھانے کی ضرورت ہے، ورنہ آنے والے دنوں میں کوئی بھی اس سے محفو ظ نہیں رہ سکے گا۔

پولیس کے ایک اعلی افسر دیپک یادو کے مطابق، ”ہم نے پانچ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ وہ اویسی کے بعض بیانات سے ناراض تھے۔ ہم ان سے مزید پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔”

ادھر ہندو سینا کے قومی صدر وشنوگپتا نے تسلیم کیا کہ توڑ پھوڑ میں ملوث افراد ان کی تنظیم کے کارکن ہیں۔ گپتا کا کہنا تھا،”ہم اس طرح کے حملوں کے خلاف ہیں تاہم اویسی کو بھی ہندو مخالف تقریر نہیں کرنی چاہیے۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ اویسی اور ان کے بھائی نے مسلمانوں کو متاثر کرنے کے لیے ہندو مخالف تقریریں کی تھیں جس کی وجہ سے ہمارے کارکنوں کے جذبات مجروح ہوئے تھے۔”

Share this:
Sohail Shaheen
Previous Post کیا طالبان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی اجازت ملے گی؟
Next Post بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکی دورے کا ایجنڈا کیا ہے؟
Narendra Modi

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.