geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بے بنیاد سیکیورٹی خدشات اڑانے کیلیے کیریبیئن طوفان کا انتظار

September 23, 2021 1 1 min read
West Indies Team
Share this:

West Indies Team

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) بے بنیاد سیکیورٹی خدشات اڑانے کیلیے کیریبیئن طوفان کا انتظار ہونے لگا جب کہ دسمبر میں ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دونوں بورڈز میں بات چیت کا آغاز ہو گیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹس کا بغور جائزہ لینے اور پوری تسلی کرنے کے بعد پاکستان میں قدم رکھے، 18سال بعد کیویز سے ہوم سیریز کیلیے پی سی بی، کرکٹرز و شائقین بڑے پْرجوش اور سیکیورٹی ادارے فرائض کی انجام دہی کیلیے مستعد تھے۔

مہمان کرکٹرز نے پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشنز بھی کیے، پھر پہلا ون ڈے شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ہی بے بنیاد سیکیورٹی خدشات کو جواز بناتے ہوئے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم واپس بلانے کا یکطرفہ فیصلہ کرلیا،کیویز کی تقلید میں انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی آئندہ ماہ دورہ پاکستان سے معذرت کرلی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر جاری رکھنے کیلیے پاکستان کی امیدوں کا محور ویسٹ انڈیز ہے، دسمبر میں کیریبیئن طوفان کے میدانوں کا رخ کرنے سے گوروں کے بے بنیاد خدشات اڑانے میں مدد ملے گی۔

یہ دورہ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ نیوزی لینڈ کے بعد ویسٹ انڈیز کو بھی جعلی دھمکیوں پر مبنی ای میلز موصول ہوئی ہیں،اس تاثر کو زائل کرنا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور پی سی بی دونوں کا مشترکہ چیلنج بن چکا، ٹور کے حوالے سے دونوں بورڈز میں بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ہم منصب جونی گریو نے باہمی سیریز کے حوالے سے فون پر تبادلہ خیال کیا ہے، دونوں نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی اچانک وطن واپسی اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کی، رواں ہفتے کے آخر میں آپریشنل ٹیمیں بھی تبادلہ خیال کریں گی۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنے طریقہ کار کے مطابق انڈیپنڈنٹ سیکیورٹی کنسلٹنٹس سے رائے لے گا، پلیئرز ایسوسی ایشن سے بھی رابطہ کر لیا گیا، سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی رپورٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے بورڈ آف ڈائریکٹرز، پلیئرز ایسوسی ایشن اور خود کھلاڑی بھی ٹور کا حتمی فیصلہ کریں گے،2018 کے دورے سے قبل بھی یہی طریقہ کار اختیار کیا گیا تھا۔

چیف ایگزیکٹیو جونی گریو کا کہنا ہے کہ ہم اپنے وعدے اور طے شدہ پلان کے مطابق ٹورپر آمادہ ہیں،ہمارے کئی مرد اور خواتین کرکٹرز پہلے بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں تاہم سیریز دسمبر میں ہے، ابھی کوئی فیصلہ کرنے کی جلدی نہیں، سیکورٹی امور کا جائزہ لینے کیلیے معمول کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کوئی قدم اٹھایا جائے گا،ہم ماہرین اور پی سی بی سے حاصل شدہ معلومات پر کھلاڑیوں کو مکمل بریفننگ دیں گے، اس دوران پی سی بی حکام کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

کیریبیئنز کے دورئہ پاکستان میں ایک غیر جانبدار سیکیورٹی منیجر بھی ساتھ ہوگا۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلیے پاکستان آنا ہے، ویمنز ٹیم کو بھی بجھوانے کا پلان ہے۔

یاد رہے کہ کیریبیئنز نے 2018میں جیسن محمد کی زیرقیادت پاکستان میں 3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے انکار پر اب کینگروز کے تیور بھی بدلتے نظر آرہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آسٹریلیا بھی پر دورے سے دستبرداری کیلیے تول رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کول ہچکوک کا کہنا ہے کہ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اگلے مہینوں میں سیکیورٹی معاملات پر نظر رکھیں گے، مزید معلومات کے بعد دورے پر متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کینگروز کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل مکمل سیریز کیلیے آئندہ سال فروری، مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، آسٹریلوی ٹیم آخری بار 1998 میں آئی تھی، اس کے بعد سے پی سی بی کوکینگروز سے اپنی تمام ہوم سیریز کی میزبانی نیوٹرل وینیوز پر کرنا پڑی۔

Share this:
Kareena Kapoor
Previous Post بالی وڈ کے وہ معروف اداکار جن کیساتھ کرینہ نے کام کرنے سے انکار کیا
Next Post مراکش کے سول اور فوجی طیاروں کے لیے الجزائر کی فضا بند
Algeria and Morocco

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.