geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بغداد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرے، عراقی کرد کانفرنس

September 26, 2021 1 1 min read
Iraqi Kurdish Conference
Share this:

Iraqi Kurdish Conference

بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) عراق کے شمال میں واقع خود مختار کردستان میں ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس کے دوران عراق اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب عراق نے اس کانفرنس کو ہی ’غیرقانونی‘ قرار دے دیا ہے۔

عراق میں خود مختار کردستان کے شہر اربیل میں کرد رہنماؤں اور سرکردہ افراد کی، جس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، اس کا انتظام امریکی شہر نیویارک میں قائم ایک بین الاقوامی تھنک ٹینک ‘سینٹر برائے پیس کمیونیکیشنز‘ نے کیا تھا۔

اس کانفرنس میں تین سو سے زیادہ کرد قبائلی رہنماؤں، اہم عمائدین اور دانشوروں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں عراق کے مختلف مذہبی حلقوں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

بظاہراس کانفرنس کا بنیادی مقصد عراق کے کردوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا تھا لیکن اس کے شرکاء نے بغداد حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرے۔

جمعہ چوبیس ستمبر کو اپنی نوعیت کی یہ پہلی کرد کانفرنس ایک ایسے ملک میں منعقد کی گئی، جہاں اس ملک کے ہمسائے ایران کا خاصا اثر و رسوخ پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب ایران کی اسرائیل کے حوالے سے کھلی مخالفانہ پالیسی بھی واضح انداز میں موجود ہے۔ اربیل انٹرنیشل کانفرنس میں امریکی تھنک ٹینک نے اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات قائم کرنے کی زوردار انداز میں وکالت کی۔

اس اہم کانفرنس میں عراقی یہودی آبادی سے تعلق رکھنے والے امریکی شہری جوزف براؤدے بھی شریک تھے۔ ان کے علاوہ عراقی شہروں بغداد، موصل، صلاح الدین، الانبار، دیالا اور بابلیون سے بھی سنی اور شیعہ نمائندوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ عراقی اور کرد دانشوروں کی ایک نمائندہ تعداد بھی شریک ہوئی۔

یہ امر اہم ہے کہ عراقی کرد رہنماؤں کی اکثریت کئی مرتبہ اسرائیل کے خیر سگالی کے دورے کر چکی ہے۔

سابق اسرائیلی صدر اور وزیر اعظم شیمون پیریز کے نام پر بنائی گئی فاؤنڈیشن کے صدر نخیمیا جیکب پیریز عرف چیمی پیریز بھی اس کانفرنس میں شریک تھے۔

کرد کانفرنس میں شریک ایک خاتون مبصر سحر الطائی نے مشترکہ اعلامیہ پڑھتے ہوئے کہا کہ معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بننا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیل اور دوسرے ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا باعث بنا اور اب عراق کے لیے بھی اس راہ کو اختیار کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

الطائی کے مطابق کوئی قوت مقامی ہو یا غیر ملکی، اس سفارتی تعلق کی بحالی کے عمل کو اپنانے سے روک نہیں سکتی۔ سحر الطائی عراقی حکومت کی وزراتِ ثقافت میں ایک ریسرچر ہیں۔

اسی کانفرنس کے ایک مندوب الانبار صوبے سے تعلق رکھنے والے شیخ رسان الہلبُوسی نے واضح کیا کہ اس وقت اسرائیل کو تسلیم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب کانفرنس کے اس اعلامیے میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو بغداد حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔ عراقی حکومت نے کرد کانفرنس کو ایک ‘غیر قانونی اجتماع‘ بھی قرار دیا۔ اسرائیل اور عراق کے درمیان سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں۔

Share this:
Demonstrations
Previous Post مودی کا جنرل اسمبلی سے خطاب، نیویارک میں سکھوں اور کشمیری تنظیموں کے مظاہرے
Next Post طالبان نے چار افراد کی لاشیں چوک میں لٹکا دیں
Afghanistan Taliban

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.