geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان نے چار افراد کی لاشیں چوک میں لٹکا دیں

September 26, 2021 0 1 min read
Afghanistan Taliban
Share this:

Afghanistan Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک ہونے والے چار افراد کی لاشیں کرینوں کے ذریعے مختلف چوراہوں میں لٹکا دیں۔ طالبان کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں افراد اغوا کار تھے۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسیوں کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز مغربی افغانستان کے شہر ہرات میں پیش آیا۔ صوبہ ہرات کے ڈپٹی گورنر مولوی شیر احمد مہاجر کے مطابق مختلف عوامی علاقوں میں ایک ہی دن لاشیں آویزاں کرنے کا مقصد سب کو ”سبق‘‘ سکھانا ہے کہ اغوا کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خون زدہ ایک لاش کو کرین کے ذریعے چوک میں لٹکایا گیا ہے۔ وہاں موجود لوگ مسلح طالبان کی گاڑی کے اردگرد جمع تھے۔

اسی طرح ایک دوسری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاش کرین سے لٹکی ہوئی ہے اور ہلاک ہونے والے شخص کے گلے میں آویزاں یہ تحریر لکھی ہوئی ہے، ”اغواکاروں کو ایسی سزا دی جائے گی۔‘‘ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس قدر سرعام کوئی انتہائی سخت سزا دی گئی ہے اور پھر اس کی تشہر بھی کی گئی ہے۔

ایسی سزاؤں کو دیکھ کر متعدد مبصرین ایک مرتبہ پھر کہہ رہے ہیں کہ طالبان کا یہ دوسرا دور بھی پہلے سے کوئی زیادہ مختلف نہیں ہو گا۔ انسانی حقوق کے ادارے لاشوں کی اس طرح نمائش اور پھانسی جیسی سخت سزاؤں کے خلاف ہیں۔ یہ ادارے ماضی میں بھی طالبان کی ایسی سخت سزاؤں کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں۔

ہرات کے ڈپٹی گورنر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی سکیورٹی فورسز کو ہفتے کی صبح یہ اطلاع ملی تھی کہ ایک تاجر اور اس کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ مولوی شیر احمد مہاجر کا مزید کہنا تھا، ”پولیس نے شہر کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر لی تھی اور ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاکتوں کا یہ واقعہ پیش آیا۔‘‘ اے ایف پی کو جاری کردہ پہلے سے ریکارڈ شدہ بیان میں انہوں نے بتایا، ”چند منٹ تک فائرنگ جاری رہی، ہمارا ایک مجاہد زخمی ہوا جبکہ چاروں اغوا کار ہلاک ہو گئے۔‘‘ بیان کے مطابق تاجر اور اس کے بیٹے کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

وضاحتی ویڈیو کلپ میں مزید کہا گیا ہے، ”ہم اسلامی امارت ہیں، کسی کو ہماری قوم کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے، کسی کو اغوا کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘‘ مولوی شیر احمد مہاجر کے مطابق ہفتے کے واقعے سے پہلے بھی شہر میں اغوا کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ ایک واقعے میں ایک بچے کو اغوا کیا گیا تھا اور طالبان نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروا لیا تھا۔ اسی طرح ایک دوسرے واقعے میں ایک اغواکار ہلاک جبکہ اس کے تین دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اسی طرح ایک واقعے میں طالبان ناکام ہوئے اور اغوا کار زرتاوان حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ابھی ایک روز پہلے ہی طالبان کے بانی رہنماؤں میں سے ایک ملاّ ترابی نے کہا تھا کہ افغانستان میں ایک بار پھر سزائے موت اور ہاتھ کاٹنے جیسی سخت سزاوں کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے دیگر ملکوں کو داخلی امور میں مداخلت کرنے سے باز رہنے کی وارننگ بھی دی ہے۔

Share this:
Iraqi Kurdish Conference
Previous Post بغداد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرے، عراقی کرد کانفرنس
Next Post طالبان کو تسلیم کرنے کا معاملہ فی الوقت زیرِغور نہیں: روسی وزیر خارجہ
Sergei Lavrov

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.