geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سید علی ہجویری کے دیوانے

September 27, 2021September 27, 2021 2 1 min read
Darbar Data Sahib Syed Ali Hajveri Ganj Bakhsh
Share this:

Darbar Data Sahib Syed Ali Hajveri Ganj Bakhsh

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

میں نے فون کھولا تو بلو چستان کے دور افتادہ علاقے بارڈر کے پاس سے کریم نظامی کا فون مسلسل آرہا تھا میں نے فون آن کیا تو نظامی صاحب کے مٹھاس بھرے ٹوٹے پھوٹے الفاظ سماعت کو صوفیانہ چاشنی کا احساس بخشنے لگے صوفیانہ مٹھاس میں بولے پروفیسر صاحب دو تین دن سے مسلسل آپ کو کال کر رہا ہوں آج فون لگا تو میں مسکر ا کر بولا نظامی صاحب آپ کے فون سے پتہ چل گیا صفر کا مہینہ اور سید علی ہجویری کا سالانہ عرس مبارک ہے تو نظامی صاحب نے مزید سماعتوں میں رس گھو لا آپ بجا فرما رہے ہیں شہنشاہ ولایت اولیاء اللہ کے سردار سید علی ہجویری کا سالانہ عرس مبارک آگیا ہے اُس سلسلے میں چند دن تک لاہور آرہا ہوں آپ کے خشک میوہ جات بھی لیتا آئوں گا اور بلوچستان سے کسی چیز کی ضرورت ہے تو ضرور حکم فرمائیں مجھے خوشی ہو گی آپ سے ملاقات بہت ضروری ہے میرا بیٹا آپ کی نئی کتاب کرشمہ نام کا ذکر کر رہا تھا جس کا اُس کو اور مجھے بہت انتظار تھا آپ سے کتاب لینے حاضر ہوں گا پھر بہت ساری مٹھاس بھری باتیں کرنے کے بعد کریم نظامی صاحب کا فون بند ہو گیا۔

نظامی صاحب سے میری پہلی ملاقات چند سال پہلے ہوئی جب وہ اِسی طرح سید علی ہجویری کے سالانہ عرس مبارک پر لاہور تشریف لائے تھے ملاقات میںجب انہوں نے بتایا کہ وہ سید علی ہجویری کے بہت ماننے والے ہیں اُن کے والد صاحب اور دادا جان پچھلے کئی سالوں سے سید علی ہجویری اور بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرسوں پر تواتر سے آرہے ہیں کریم صاحب کا خاندان صدیوں سے سلسلہ چشت میں حضرت نظام الدین اولیاء کے خلیفہ سے بیعت ہے جب وہ روحانیت اور سلسلہ چشت کے ساتھ اپنی عقیدت اور وابستگی کا اظہار کر رہے تھے تو میں حیرت سے سن رہا تھا کہ پاکستان کے دو ر دراز علاقوں میں جہاں پر آج بھی جہالت کے سائے منڈلاتے ہیں کس طرح لوگ اولیاء اللہ سے عقیدت وابستگی رکھتے ہیں میں نے جب اپنی حیرانی کا اظہار پہلی ملاقات میں کریم نظامی صاحب سے کیا تو پر جوش لہجے میں بولے میں ایک اسلامی مدرسے کو چلاتا ہوں ہمارے علاقے میں زیادہ تعداد روحانیت کے منکرین کی ہے لیکن پھر بھی وہاں پر اولیاء اللہ اور سید علی ہجویری کے چاہنے والے عقیدت مند موجود ہیں۔

کریم نظامی صاحب جب بھی آتے اپنے چند دوستوں یا مریدوں کے ساتھ آتے اسطرح یہ چھوٹا سا قافلہ شوق ہر سال بعد علی ہجویری کے سالانہ عرس میں ہزاروں میل دور سے اپنی عقیدت کا اظہار کرنے آتا ہے جس طرح کریم نظامی بلوچستان کے دور دراز علاقے سے سید علی ہجویری کو سلام کرنے آتے ہیں اسی طرح پاکستان سے بلکہ دنیا بھر سے سید علی ہجویری کے دیوانوں کا سیلاب عرس مبارک کے وقت مزار پر انوار پر غلاموں کی طرح حاضر ہو کر اپنی عقیدت و محبت کا گہرا اظہار کرتا ہے سید علی ہجویری کی پیدائش 400ھ غزنی افغانستان میں ہوئی آپ کا سلسلہ نسب براہ راست حضرت امام حسین سے ملتا ہے سلطان محمود غزنوی کے دور حکومت میں اپنے مرشد ابوالفضل ختلی کے حکم پر 431ھ میں لاہور تشریف لائے تبلیغ اسلام کے لیے بہت ساری مشکلات کا سامنا کیا لوگ عقیدت سے سرشار آپ کو داتا گنج بخش کہا کرتے تھے لیکن آپ عاجزی سے ہمیشہ فرمایا کرتے داتا تو صرف ایک ہی ذات ہے اللہ ۔ لاہور شہر میں تشریف لا کر آپ نے تبلیغ اسلام کا کام زور شور سے شروع کر دیا جہالت بت پرستی میں غرق انسانوں کو صراط مستقیم کی دعوت شروع کر دی آپ نے تصوف کے موضوع پر تاریخ تصوف کی عظیم ترین کتاب کشف المحجوب لکھی جس سے لاکھوں متلاشیان حق نور معرفت حاصل کر کے اپنے باطن کو نور کے اجالوں سے روشن کر چکے ہیں حق تعالی نے سید علی ہجویری کو وہ لازوال شہرت عطا کی کہ بعد میں آنے والے ہر دور کے سالکین نے آپ کی کتاب اور مزار پر انوار پر چلہ کشی کی ۔آپ کے ڈیڑھ سو سال بعد تاریخ ہندوستان کے عظیم بزرگ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری بھی چلہ کشی کی نیت سے آکر چلہ کش ہو ئے پھر اپنا دامن معرفت کے نور سے بھر کر واپس جاتے ہوئے مشہور شعر کہا۔

گنج بخش فیض عالم مظہر نور خدا
ناقصاں را پیر کامل کاملاں را راہنما

جس کو نور معرفت کی تلاش ہو مرشد نہ ملتا ہو وہ یہاں آکر اپنا دامن نور معرفت سے بھر لے

آپ اپنے بارے میں اپنی کتاب کشف الاسرار میں فرماتے ہیں اے علی تجھے لوگ داتا کہہ کر پکارتے ہیں اور تو اپنے پاس ایک دانا بھی نہیں رکھتا اِس بات کا اپنے دل میں خیال تک نہ لا کیونکہ خزانے دینے والی ذات تو صرف خدا کی ہے اور تم اُس کے عاجز بندے ہو اُس کے ساتھ شرک نہ کر بیٹھنا ورنہ دونوں جہاں برباد ہو جائیں گے یہ خیالات ایک عاجز درویش کے تھے جس کو دنیا داتا صاحب کے نام سے پکارتی ہے روحانیت تصوف کے منکرین آجکل اولیاء اللہ پر بہت زیادہ تنقید کے گولے بر سارہے ہیں یہ بیچارے نہیں جانتے کہ جو لازوال شہرت عزت آسمان کے مالک نے سید علی ہجویری کو دی ہے یہ بڑے بڑے سلطانوں کو نصیب نہیں ہوئی کیونکہ ہزار سال ہونے والا ہے سید علی ہجویری کی شہرت کا سورج ہر گزرتے دن کے ساتھ پہلے سے زیادہ روشن ہو تا جارہا ہے منکرین روحانیت کیڑے مکوڑوں کی طرح گردش ایام میں مسلے جائیں گے کوئی اِن کا نام لینے والا نہیں ہو گا لیکن صدیوں کی الٹ پلٹ وقت کی آندھی سید علی ہجویری کی شہرت کے چراغ کو کبھی نہیں بجھا پائے گی کیونکہ یہ شہرت اللہ تعالی نے سید علی ہجویری کو عطا کی ہے ایک سے بڑھ کر ایک بادشاہ حکمران کرہ ارضی پر اپنے مختصر وقت کے لیے آیا پھر وقت کے اندھے غار میں گم ہو گیا لیکن سید علی ہجویری کی شہرت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے آپ کے دیوانوں کی تعداد ہر گزرتے دن بڑھتی جا رہی ہے دنیا بھر سے آپ کے دیوانے ہر سال آپ کے مزار پر اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کرنے آتے ہیں شاعر مشرق نے کیا خوب کہا تھا۔

خاک پنجاب از دم و زندہ گشت
پنجاب کی زمین اُس کے دم سے زندہ ہو گئی
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Fawad Chaudhry and Asif Zardari
Previous Post زرداری اور فواد کیخلاف نااہلی درخواستوں کا فیصلہ آئندہ سماعت پر سنائیں گے: اسلام آباد ہائیکورٹ
Next Post سابق وزیراعلیٰ سندھ غوث علی شاہ پی ٹی آئی میں شامل
Ghous Ali Shah

Related Posts

When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?

جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘

May 25, 2026
SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitch

اسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر

May 25, 2026
Runner Dies During Paris Race Amid Heatwave

پیرس میں دوڑ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 53 سالہ رنر ہلاک، گرمی کی لہر نے بڑھائی مشکلات

May 25, 2026
Historic May Heatwave Triggers Alerts Across France

مئی میں تاریخ ساز گرمی: فرانس کے 18 صوبے یلو الرٹ پر، پیرس میں بھی پارہ 30 ڈگری کے پار

May 25, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.