geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم: آئی سی سی کی تفتیش طالبان اور داعش تک محدود

September 28, 2021 1 1 min read
International Criminal Court
Share this:

International Criminal Court

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کی تفتیشی کارروائیاں صرف طالبان اور داعش تک محدود رکھے گی اور امریکا اس کی تفتیش میں شامل نہیں ہوگا کیونکہ اُس کے پاس وسائل کی کمی ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگی جرائم کے حوالے سے تحقیقات میں امریکا کی بجائے صرف طالبان اور داعش پر توجہ مرکوز کی جائے گی، کیونکہ وسائل کی کمی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے نئے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے پیر کے روز کہا کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرانا چاہتے ہیں لیکن اس میں امریکی فوجیوں کی تفتیش کی بجائے صرف طالبان اور اسلامک اسٹیٹ(خراسان) پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

کریم خان نے جون میں نئے چیف پراسیکیوٹر کا حلف لیا تھا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان اور داعش (خراسان) کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ افغانستان میں حالیہ پیش رفت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ چونکہ طالبان نے افغانستان کا اقتدار سنبھال لیا ہے ایسے میں ان کی حکومت کے تحت جنگی جرائم کی کسی آزادانہ تحقیقات کی توقع نہیں ہے۔

کریم خان کا کہنا تھا،”ملک کے اندردرست اور موثر تفتیش کا کوئی امکان نہیں ہے۔”

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم کی تفتیش گزشتہ 15برس قبل شروع ہوئی تھی۔ گزشتہ برس اس نے جنگی جرائم کے حوالے سے مکمل تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن افغان حکومت نے یہ کہتے ہوئے تحقیقات رکوا دی تھیں کہ وہ خود ہی اس کی تحقیقات کررہے ہے ۔ نئے چیف پراسیکیوٹر کریم خان سے قبل فٹاو بینسوڈا نے سن 2020 میں مکمل تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

آئی سی سی کے ججوں کی جانب سے منظور کردہ ٹریبونل کو افغان حکومتی فورسز، طالبان، امریکی فوجیوں اور انٹلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے افغانستان میں سن 2003 سے ہونے والی زیادتیوں کی تفتیش کا کام سونپا گیا تھا۔ لیکن افغان حکومت کا کہنا تھا کہ و ہ خود یہ کام کرنا چاہتی ہے اس لیے تفتیش کو مؤخر کردیا گیا۔

نئے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ طالبان نے حکومت سنبھال لی ہے اس لیے افغانستان کی جانب سے تفتیش کو مؤخر کرنے کے حوالے سے”صورت حال میں واضح تبدیلی” آچکی ہے۔

دی ہیگ میں سن 2002 میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت صرف اسی صورت میں مداخلت کرتی ہے جب کوئی رکن ملک جنگی جرائم، انسانیت سوز جرائم یا نسل کشی کے ملزمین پر مقدمہ چلانے سے قاصر ہو یا ایسا کرنے سے انکار کردے۔

کریم خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے محدود وسائل کی وجہ سے تفتیش کا دائرہ صرف طالبان اور داعش کے جرائم تک محدود رکھا جائے گا۔ انہوں نے تاہم کہا کہ تفتیش کے جن پہلوؤں پر توجہ نہیں دی گئی، میرا دفتر ان ثبوتوں کی حفاظت کی ذمہ داریوں کو ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا، ” میں نے افغانستان میں اپنے دفتر کو ہدایت دی ہے کہ وہ تحقیقات میں مبینہ طور پر طالبان اور داعش کے جرائم پر توجہ کو مرکوز رکھتے ہوئے تفتیش کے دیگر پہلوؤں کو ترجیح نہ دیں۔”

ان کا کہنا تھا،” طالبان اور داعش کی جانب سے کیے گئے مبینہ جرائم کی نوعیت اور یہ جس سطح پر انجام دیے گئے اس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور ہم قابل اعتماد مقدمات بنانا چاہتے ہیں جن کو کسی شک و شبے سے بالاتر ہو کر عدالت میں ثابت کیا جا سکے۔”

کریم خان نے خصوصاً 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے مہلک حملے کا ذکر کیا جس کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی۔ اس حملے میں 13 امریکی فوجی اہلکار اور 100 سے زائد افغان شہری مارے گئے تھے۔

انسانی حقوق کے علمبرداروں نے افغانستان میں امریکا کی مبینہ جنگی جرائم کوتحقیقات سے الگ رکھنے کے آئی سی سی کے فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے اورمتنبہ کیا ہے کہ اس فیصلے سے امریکا کو ”جرائم سے معافی” مل سکتی ہے۔

امریکی مظالم کا شکار ہونے والوں کے مقدمات کی نمائندگی کرنے والی سینئر وکیل کیتھرین گالاگھر کا کہنا تھاکہ وہ آئی سی سی کے اس فیصلے سے ”حیرت زدہ” ہیں۔

کیتھرین نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے چیف پراسیکیوٹر اپنی نو سالہ مدت کا آغازایک ”غلط” طریقے سے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا،” امریکا نے زیادتیوں کی اپنی روایت کی مناسب تفتیش کرنے سے انکار کردیا ہے اور آئی سی سی کے رکن ممالک بھی ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔” کیتھرین کا کہنا تھا کہ امریکا کی مبینہ جنگی جرائم کی تفتیش نہ کرنے کے فیصلے سے غلط پیغام جائے گا اور دیگرجنگی مجرم بھی خود کو مطمئن سمجھیں گے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی نمائندہ سمیرہ حمیدی نے آئی سی سی سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کابل میں امریکی ڈرون حملے میں کم از کم دس عام شہریوں کی ہلاکت کے مدنظر ایسا کرنا اور بھی ضروری ہے۔

سمیرہ حمیدی نے ٹوئٹر پر لکھا،” کابل میں امریکی ڈرون حملے کے مدنظر، جس میں گیارہ بچوں سمیت بے گناہ شہری ہلاک ہوئے، آئی سی سی کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور امریکا کو اس کا ذمہ دارٹھہرانے کی ضرورت ہے۔”

Share this:
Ballistic Missiles Experience
Previous Post شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا
Next Post جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور چین کی بڑھتی ہوئی فضائی طاقت
Modern Drone Technology

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.