geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور چین کی بڑھتی ہوئی فضائی طاقت

September 28, 2021 0 1 min read
Modern Drone Technology
Share this:

Modern Drone Technology

ژوہائی (اصل میڈیا ڈیسک) چین نے ژوہائی ایئر شو میں اپنی بڑھتی ہوئی جدید فضائی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور اس میں نگرانی کے ڈرون طیارے بھی شامل ہیں۔ دنیا کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں چین مغربی ممالک کا متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔

چین کے جنوبی ساحلی شہر ژوہائی میں ہونے والا یہ ملک کا سب سے بڑا ایئر شو ہے۔ اس کا انعقاد ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے، جب بیجنگ حکومت جدید دور کی ممکنہ جنگوں کے لیے اپنی فوج کو 2035ء تک مکمل طور پر تیار کرنا چاہتا ہے۔

چین اب بھی اپنے جنگی سازو سامان میں جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے امریکا سے پیچھے ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فرق اب انتہائی کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس سال امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو امریکا کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔

منگل کے روز چینی فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم نے فضا میں مختلف رنگوں کی لائینیں بنائیں جبکہ شو میں شریک افراد نے نے نئے جیٹ طیاروں کے ساتھ ساتھ ڈرونز اور لڑاکا ہیلی کاپٹروں کا معائنہ کیا۔ اس شو میں چین نے مقامی سطح پر تیارکردہ CH-6 نامی ڈرون بھی نمائش کے لیے رکھا ہے، جس کے پروں کی لمبائی 20.5 میٹر ہے اور اس میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

اوپن سورس انٹیلی جنس ایجنسی جینز کے مطابق یہ ڈرون نگرانی کے ساتھ ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ہتھیار بھی لے جا سکتا ہے۔ ڈرون بنانے والی ایرو اسپیس سی ایچ۔ یو اے وی کمپنی کے جنرل منیجر کن یونگ منگ نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ”یہ ڈرون دس ہزار میٹر کی بلندی پر اڑتا ہے لیکن ضرورت پڑنے پر اسے پندرہ ہزار میٹر کی بلندی تک اڑایا جا سکتا ہے۔‘‘

جنرل منیجر کن یونگ منگ کا مزید کہنا تھا، ”یہ سابقہ ماڈلز کی نسبت طویل دورانیے تک پرواز کر سکتا ہے۔ یہ بغیر کسی وقت کی حد کے اور اعلی کارکردگی کے ساتھ طویل مشنز کو سرانجام دے سکتا ہے۔‘‘

اس شو میں سرحدی نگرانی اور سمندری گشت کے لیے WZ-7 نامی ڈرون بھی نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ یہ ڈرون انتہائی اونچائی پر پرواز کر سکتا ہے۔ اسی طرح شو میں J-16D لڑاکا طیارہ بھی شامل ہے، جو الیکٹرانک آلات کو جام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ان دونوں کو چینی ایئر فورس میں شامل کیا جا چکا ہے۔ فوجی تبصرہ نگار سونگ ژونگ پنگ کا اس حوالے سے کہنا تھا، ”یہ دونوں آبنائے تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین میں اہم کردار ادا کریں گے۔‘‘

فوجی ماہرین کے مطابق چین واضح طور پر خود کو جدید ڈرونز کا متبادل سپلائر قرار دے رہا ہے۔ اوپن سورس انٹیلی جنس ایجنسی جینز کے تجزیہ کار کیلون وونگ کا کہنا تھا، ” چین کے ڈرون جدید بھی ہے اور قابل خرید بھی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”امریکا اور یورپی ممالک شراکت داروں کے منتخب گروپ کے باہر اس طرح کے سامان کی فراہمی سے ہچکچاتے رہے ہیں۔‘‘

چینی ڈرون پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں جنگی کارروائیاں کر چکے ہیں اور انہیں کئی دیگر خطوں میں بھی فروخت کیا جا چکا ہے۔

سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے چینی فوجی ماہر جیمز چار کہتے ہیں کہ اس دوران J-16D جنگی طیاروں نے پیپلز لبریشن آرمی کی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنا دیا ہے۔ یہ جہاز دشمن کے الیکڑانک آلات کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں ناکارہ کر دیتا ہے،”یہ چینی فوج کو فضائی الیکٹرانک جنگ میں سبقت فراہم کرتا ہے، جو کہ اہم فضائی دفاعی صلاحیتوں میں سے ایک ہے۔‘‘

ژوہائی ایئرشو کا انعقاد عمومی طور پر ہر دو سال بعد ہوتا ہے لیکن گزشتہ برس کووڈ کی وبا کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Share this:
International Criminal Court
Previous Post افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم: آئی سی سی کی تفتیش طالبان اور داعش تک محدود
Next Post آسٹریلیا سے آبدوز ڈیل کی ناکامی کے بعد یونان فرانس سے تین فریگیٹ خریدے گا: میکروں
Emmanuel Macron

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.