geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چیف جسٹس سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کی 30 ہزار خالی نشستوں پر برہم

September 28, 2021 3 1 min read
Justice Gulzar Ahmed
Share this:

Justice Gulzar Ahmed

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ میں رحیم یارخان مندر حملے سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ بھونگ میں پانی کے نلکے پر لڑائی کے واقعے کی اطلاع ملی ، ایسا کیا ہو گیا کہ لوگ ایک گھونٹ پانی پر لڑنے لگے ہیں؟

چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ معاشرے میں اخلاقی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے عدالت کو آگاہ کیا بھونگ میں کچے کے علاقے کے باعث آج بھی خطرہ موجود ہے،کرک مندر کی دسمبر سے اب تک تعمیر مکمل نہیں ہو سکی۔

جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو روسٹرم پر بلا لیااور سوال کیا کہ بتائیں اب تک کرک مندر مکمل کیوں نہیں ہو سکا؟

عدالت کے پوچھنے پر ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے بتایا کہ کرک مندر کی تعمیر عدالت کے حکم کے مطابق مکمل ہوچکی، کرک مندرکی تعمیر اور ہندو کمیونٹی کے اظہار اطمینان کی ویڈیوز موجود ہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سنتے ہوئے چیف سیکرٹری کے پی کو کرک مندرکی تعمیر سے متعلق رپورٹ دینےکا حکم دے دیا ، بعد ازاں رحیم یارخان مندر حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی۔

دوسری جانب رحیم یار خان مندر حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کی 30 ہزار سیٹیں خالی ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

دوران سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ وفاق، پنجاب، کے پی اور بلوچستان حکومتیں اقلیتوں کے کوٹے پر بھرتیاں نہیں کررہی ہیں۔

عدالت کے ریمارکس پر چیئر مین ون مین کمیشن شعیب سڈل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اقلیتوں کی اس وقت پورے ملک میں 30 ہزارسرکاری سیٹیں خالی ہیں۔

شعیب سڈل کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے لیے سرکاری نوکریوں میں5 فیصد کوٹا مختص ہے جبکہ اس مختص کوٹے میں ہندو، مسیحی، سکھ یادیگر کی وضاحت نہیں ہے۔

عدالت نے اقلیتوں کی سرکاری نوکریوں میں 30ہزارخالی سیٹوں پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت اورصوبائی چیف سیکرٹریز ون مین کمیشن سے تعاون کریں۔

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کی نوکریوں سےمتعلق معاملات پر متعلقہ اتھارٹیز جلد اقدامات کرکے رپورٹ دیں۔

Share this:
Emmanuel Macron
Previous Post آسٹریلیا سے آبدوز ڈیل کی ناکامی کے بعد یونان فرانس سے تین فریگیٹ خریدے گا: میکروں
Next Post فواد چوہدری نے بلدیاتی الیکشن نہ کرانا پی ٹی آئی حکومت کی غلطی قرار دے دی
Fawad Chaudhry

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.