geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: انتخابات کے بعد ’کنگ میکرز‘ گرینز اور فری ڈیموکریٹس کی ملاقات

September 29, 2021 0 1 min read
Green and Free Democrat leaders
Share this:

Green and Free Democrat leaders

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں الیکشن کے بعد گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں کی اولین ملاقات ہوئی ہے۔ جرمنی کی مستقبل کی حکومت میں ان دونوں جماعتوں کا کردار بہت اہم ہو گا اسی لیے انہیں ’کنگ میکرز‘ کہا جا رہا ہے۔

گرینز اور فری ڈیموکریٹس رہنماؤں کی اس ملاقات میں مستقبل کی مخلوط حکومت میں شمولیت کے مشترکہ پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ چھبیس ستمبر کے وفاقی انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) ایک قلیل سے برتری کے ساتھ پارلیمنٹ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے اس کے بہت ہی قریب کرسچین ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) ہے۔

ایس پی ڈی کو 25.7 فیصد جبکہ سی ڈی یو کو 24.1 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ اسی طرح گرینز 14.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے جبکہ فری ڈیموکریٹس 11.5 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

یہ بات طے ہے کہ ان دونوں بڑی سیاسی جماعتوں میں سے جو بھی حکومت تشکیل دیتی ہے، اسے گرینز اور فری ڈیموکریٹس کی حمایت لازمی چاہیے ہو گی۔ دوسرا آپشن ایس پی ڈی اور سی ڈی یو ہیں اور یہ دونوں جماعتیں مل کر بھی 2017ء مخلوط حکومت تشکیل دے سکتی ہیں۔

اس ملاقات کے بعد فری ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کرسٹیان لِنڈنر نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری فولکر ویسینگ اور گرین پارٹی کے دو رہنماؤں انالینا بیئربوک اور رابرٹ ہابیک کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر جاری کی ہے۔ اس تصویر کا عنوان ہے، ‘ایک نئی حکومت کی تلاش میں‘۔ لنڈنر نے مزید لکھا،”ہم مشترکہ نکات کی تلاش میں ہیں اور اپنے اختلافات کو رابطوں کے پلوں سے ہموار کر رہے ہیں، یہ ایک دلچسپ صورت حال ہے۔‘‘

ان دونوں پارٹیوں کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات کی تفصیلات کو عام نہیں کیا گیا۔

الیکشن کے نتائج کے بعد سے سیاسی مبصرین گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کو ‘کنگ میکرز‘ قرار دے رہے ہیں۔ یہ مخلوط حکومت کے تمام دستیاب تین آپشنز میں اہم ہیں۔ دونوں بڑی جماعتیں ان دونوں کی حمایت کی متلاشی ہیں۔

سی ڈی یو کے آرمین لاشیٹ بھی حکومت تشکیل دینے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے ابھی ایک دن قبل کہا کہ وہ اگلے دنوں میں مخلوط حکومت تشکیل دینے کے لیے ممکنہ ساتھی جماعتوں سے بات چیت شروع کرنے والے ہیں۔

حکومتی تشکیل کے حوالے سے کرسٹیان لنڈنر انتخابی نتائج کے بعد ایک مذاکرے میں کہہ چکے ہیں کہ پہلے دونوں بڑی پارٹیوں کو مل بیٹھ کر حکومت سازی کو زیربحث لانا چاہیے۔

2017ء کے انتخابات کے بعد سی ڈی یو نے گرینز اور ایف ڈی پی کے ساتھ حکومتی اتحاد بنانے کی کوشش کی تھی تاہم اس وقت ایف ڈی پی یہ کہتے ہوئے مذاکراتی عمل سے الگ ہو گئی تھی کہ وہ حکومت کا تیسرا پہیہ نہیں بننا چاہتی۔

برلن میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیڈکوارٹر وِلی برانٹ ہاؤس میں انتخابی نتائج کے اعلان پر بڑی گہما گہمی پیدا ہوئی۔ ابھی تک یہ پارٹی الیکشن میں پچیس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اس کامیابی کو پارٹی میں بہاریہ تبدیلی قرار دیا گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا اگلے جرمن چانسلر کا تعلق ایس پی ڈی سے ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ گرینز اور ایف ڈی پی کے سیاسی نظریات بھی ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتے۔ چار سال قبل جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن ماہر کی مداخلت کے بعد سی ڈی یو اور ایس پی ڈی مل کر حکومت بنانے پر راضی ہوئی تھیں۔

Share this:
Shadows
Previous Post پرچھائیاں اور انسان
Next Post امریکا کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں کا افغانستان میں ناکامی کا اعتراف
General Mark Millie

Related Posts

When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?

جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘

May 25, 2026
SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitch

اسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر

May 25, 2026
Runner Dies During Paris Race Amid Heatwave

پیرس میں دوڑ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 53 سالہ رنر ہلاک، گرمی کی لہر نے بڑھائی مشکلات

May 25, 2026
Historic May Heatwave Triggers Alerts Across France

مئی میں تاریخ ساز گرمی: فرانس کے 18 صوبے یلو الرٹ پر، پیرس میں بھی پارہ 30 ڈگری کے پار

May 25, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.