geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین سے پریشان یورپی یونین اور امریکا کا نیا ٹیکنالوجیکل اتحاد

September 30, 2021 2 1 min read
EU-US Joint Force Tech
Share this:

   EU-US Joint Force Tech

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) ٹیکنالوجی کے افق پر چین کی قوت بظاہر بڑھتی جا رہی ہے۔ یورپی یونین اور امریکا اس پیش رفت سے پریشان ہیں اور یہ ٹیکنالوجی کے میدان میں متحد ہو کر چین کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

سن 2020 میں مختلف اشیاء میں استعمال ہونے والی الیکٹرانک چِپس (سیمی کنڈکٹرز) کی مانگ بہت زیادہ تھی کہ اچانک ان کی قلت پیدا ہو گئی۔ یہ الیکٹرانک چِپس اسمارٹ فون سے لے کر کاروں تک میں استعمال ہوتے ہیں۔

یہ کورونا وبا کے آغاز کا دور تھا۔ ان کی قلت کے بعد کئی فیکٹریوں کو الیکٹرانک کنٹرول یونٹس (ای سی یوز) کا اپنا پیداواری سلسلہ بند کرنا پڑا جبکہ متعدد کمپنیوں نے مصنوعات سازی کو مؤخر کر دیا۔ اسی طرح مارکیٹ میں کمپیوٹر بھی تاخیر سے فراہم کیے جانے لگے۔

ایسی گھمبیر صورت حال میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے لے کر یورپی یونین کے ملک جرمنی تک پریشانی کی لہر دوڑ گئی تھی اور ان خاص مگر اہم چِپس (سیمی کنڈکٹرز) کی پروڈکشن کے معاملے پر غور و فکر شروع ہوا۔

ڈیڑھ برس گزرنے کے بعد الیکٹرانک چِپس کی قلت کم تو ہوئی ہے مگر طلب کے مطابق رسد پھر بھی نہیں ہے۔ اس تناظر میں امریکی شہر پِٹسبرگ میں بدھ انتیس ستمبر کو یورپی یونین اور امریکا کے درمیان ایک مذاکراتی عمل شروع ہو گیا ہے۔ یہ امریکا اور یورپی یونین کی ٹریڈ اینڈ ٹیکنیکل کونسل (ٹی ٹی سی) کا پہلا دو روزہ اجلاس ہے۔

اس اجلاس کی مناسبت سے وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ واشنگٹن حکومت امریکا اور ای یو کی پارٹنر شپ کو مضبوط بنیاد پر استوار کرنا چاہتی ہے۔ اس پارٹنرشپ کا مقصد الیکٹرانک چِپس کی پیداوار کے حوالے سے خود انحصاری پیدا کرنا ہے۔

ایسی گرمجوشی یورپی یونین میں بھی پائی جاتی ہے لیکن بین الاقوامی امور کے مبصرین کا خیال ہے کہ فریقین کو ایک مناسب پارٹنرشپ کے لیے کئی قسم کے اختلافی امور کو ختم کرنا ہو گا۔

اس تناظر میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکٹرانک چِپس کی قلت نے کئی ممالک کے پالیسی سازوں کی آنکھیں ضرور کھولی ہیں لیکن شراکت کی راہ آسان نہیں اور ٹی ٹی سی کے دو روزہ اجلاس میں کسی بڑے بریک تھرو کا امکان بھی نہیں۔ ایسا بھی ہے کہ امریکا اور یورپی یونین ٹیکنیکل ضوابط پر کئی برسوں سے اختلافات ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

اس اجلاس میں الیکٹرانک چِپس کے علاوہ مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے قواعد و ضوابط کی تیاری بھی ایک اہم موضوع ہے۔ ایک اور معاملہ سائبر سکیورٹی کا ہے۔ دنیا اب ایک نئے انداز سے ڈیجیٹل ہوتی جا رہی ہے اور اس کے فروغ کی وجہ سے امریکا اور یورپی اقوام کے اداروں کی سائبر سکیورٹی وقت کی بڑی ضرورت بن چکی ہے۔

جرمن تھنک ٹینک آسپین انسٹیٹیوٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اشٹورمی آنیکا مِلڈنر کا کہنا ہے کہ چین کے حوالے سے مغرب کی موجودہ پالیسی بھی پیچیدہ ہے، ایک جانب یہ چین سے خطرہ محسوس کرتے ہیں اور دوسری طرف اس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔

مِلڈنر کا خیال ہے کہ موجودہ حالات میں یہ امکان موجود ہے کہ ٹی ٹی سی بحر اوقیانوس کے آرپار کی بڑی خواہشات کی تکمیل کے لیے کوئی مشترکہ راستہ ہموار کر سکے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت کی دنیا ماضی والی نہیں رہی اور اس تبدیلی کی کلیدی وجہ چین ہے۔

اس وقت ڈیجیٹل دنیا میں استعمال ہونے والی پیچیدہ الیکٹرانک چِپس بنانے والی کمپنیاں تیزی کے ساتھ چین خریدتا جا رہا ہے اور یہ بھی ٹی ٹی سی کی آنکھیں کھولنے کی اہم وجہ قرار دی گئی ہے۔

بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا کاروباری غلبہ ختم کرنے کی قانون سازی

الیکٹرانک چِپس کی تیاری کئی پیچیدہ مراحل کے بعد سامنے آتی ہے اور یہ انتہائی مہنگی بھی ہے۔ اس باعث ایک فیکٹری کے قیام پر اربوں ڈالر کی لاگت آتی ہے۔ اب ان کی تیاری کے حوالے سے یورپی اقوام میں سنجیدگی دکھائی دیتی ہے۔

Share this:
FBR
Previous Post ٹیکس ریٹرنز : ناگزیر انفرادی درخواستوں پر متعلقہ کمشنرز توسیع دے سکتے ہیں، ایف بی آر
Next Post طالبان کا داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
Taliban

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.