geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پینڈورا پیپرز، ٹیکس چوری کے خلاف یورپی یونین کی ناکامیاں

October 6, 2021 0 1 min read
Pandora Papers
Share this:

Pandora Papers

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) آف شور کمپنیوں اور خفیہ دولت سے متعلق عالمی تحقیقات نے یورپی یونین کے اندر کئی اعلیٰ شخصیات کے ناموں کا انکشاف کیا ہے۔ اس سے خود یورپی یونین کے مالیاتی نظام میں موجود نقائص پر سے پردہ اٹھا ہے۔

یورپی کمیشن کی ترجمان ڈانا اسپیننٹ برسلز میں محتاط نظر آئیں کیونکہ ان سے پينڈورا پیپرز کے بارے میں سوال کیا گیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا، ”ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ان کاغذات میں بیان کردہ انفرادی ناموں یا انفرادی اداروں پر کوئی تبصرہ کریں۔‘‘ لیکن امکان ہے کہ یورپی یونین کی ایگزیکيٹیو باڈی مالٹا کے سابق یورپین ہیلتھ اینڈ کنزیومر پالیسی کمشنر جان ڈیلی کے معاملے میں دلچسپی ظاہر کرے گی۔

پینڈورا پیپرز کی تحقیقات میں ترک سروس بھی شامل تھی۔ ان پیپرز کے مطابق ڈیلی نے 2006ء میں برٹش ورجن آئی لینڈ میں ایک آف شور کمپنی قائم کی۔ انہوں نے آئی سی آئی جے کو بتایا کہ انہوں نے کبھی کمپنی کا استعمال نہیں کیا اور مالٹا کی پارلیمنٹ کو اس کی رپورٹ بھی نہیں دی کیوں کہ قانون کے مطابق ایسا کرنا ضروری نہیں تھا۔

پينڈورا پیپرز شائع ہونے کے اگلے دن ہی یورپی کمیشن نے اصرار کیا تھا کہ یورپی یونین میں پچھلے پانچ سالوں میں ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے بہت کچھ کیا گیا ہے۔ یورپی کمیشن کے ترجمان ڈینیل فیری کا کہنا تھا کہ بینکنگ کے رازداری قانون کو مؤثر طریقے سے ختم کر دیا گیا ہے، ٹیکس بچانے کی اسکیموں کے بارے میں معلومات کا اب سرحدوں کے پار تبادلہ کیا جاتا ہے اور منی لانڈرنگ سے بھی زیادہ سختی سے نمٹا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیوں کو محدود کرنے کے لیے ایک اور قانون سن 2021 کے آخر تک متعارف کروایا جائے گا۔

ڈینیل فیری کا مزید کہنا تھا، ”ہم نے ٹیکس چوری اور ایسی منصوبہ بندی کے خلاف کافی محنت سے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے۔ ہمارے پاس ایک فریم ورک ہے، جو دنیا کے اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اترتا ہے۔‘‘

یورپی یونین نے 2017ء میں آف شور کمپنیوں سے متعلق ایک فہرست تیار کی تھی۔ لیکن اس فہرست میں صرف ایک ملک شامل ہے، جس کا نام پاناما ہے۔ یورپی پارلیمان کے متعدد ممبران نے مطالبہ کیا تھا کہ آف شور کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ایسے ممالک یا مقامات کی فہرست بھی تیار کی جائے جہاں آف شور کمپنیاں بنائی جا سکتی ہیں۔

جرمن گرین پارٹی اور ٹیکس پر یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کے رکن سوین گیگولڈ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”یورپی یونین کی ٹیکس ہیون سے متعلق فہرست ٹیکس چوری کے خلاف جنگ میں مشکل سے موثر ہے۔‘‘ سوین گیگولڈ کے مطابق ٹیکس چوری کے ٹھکانوں کی شناخت کے لیے سخت معیار کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا، ” ٹیکس ہیون سے متعلق یورپی فہرست غیرمنظم ہے اور اہم ٹیکس ہیونز کی تفصیلات اس میں شامل ہی نہیں۔‘‘ ان کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بات ناقابل فہم ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خزانہ نے اس فہرست میں شامل کئی ریاستوں کو اس میں سے نکال دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ‘ٹیکس چوری کے اس نظام‘ کو ختم کرنے کا کوئی فوری حل نہیں ہے۔ جی ٹوئنٹی ممالک نے گزشتہ برس اکتوبر ميں کمپنیوں پر کم از کم عالمی ٹیکس نافذ کرنے کا پروگرام متعارف کروایا تھا۔ لیکن یہ ٹیکس بھی ایسی منظر عام پر آنے والی کمپنیوں پر سن دو ہزار تئیس سے نافذ کیا جائے گا۔

اس کے قوی امکانات ہیں کہ جان ڈیلی، سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر اور چیک وزیراعظم آندرج بابیس جیسے افراد، جن کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں ہے، ٹیکس کے دائرے میں نہیں آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق بلیئر اور ان کی اہلیہ چیری نے 2017ء میں ایک آف شور کمپنی کے ذریعے لندن میں ایک عمارت خریدتے وقت تین لاکھ پاؤنڈ سے زائد کے پراپرٹی ٹیکس کی بچت کی ہے۔

Share this:
Germany Afghanistan Army
Previous Post افغان جنگ، جرمنی نے 17 ارب یورو سے زائد خرچ کیے
Next Post افغانستان میں پاسپورٹ سروسز بحال، نیا پاسپورٹ کس نام سے جاری ہو گا؟
Passport

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.