geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مہنگی چینی درآمد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، شوکت ترین

October 7, 2021 2 1 min read
Shaukat Tareen
Share this:

Shaukat Tareen

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ چینی کی درآمد میں تاخیر اور مہنگی چینی درآمد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

28 ستمبر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس پر مشتمل دستاویز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کے لئے پیش کی جانے والی سمریوں پر تبادلہ خیال کے دوران وفاقی کابینہ کے اراکین کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ چینی کی درآمد میں تاخیر اور مہنگی چینی درآمد کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

اجلاس میں کابینہ اراکین کی جانب سے تاخیر سے اور مہنگی چینی درآمد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کابینہ اراکین کو بتایا کہ تاخیر سے چینی درآمد کرنے اور مہنگی چینی درآمد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے معاملے کی انکوائری جاری ہے۔
وزیر خزانہ نے کابینہ اراکین کو یہ بھی بتایا کہ صوبوں کی جانب سے چینی کی مقرر کردہ 89 روپے 75 پیسے فی کلو گرام قیمت اور درآمدی چینی کی فی کلو لاگت میں پائے جانے والے فرق کا بوجھ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

اجلاس میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ قومی سطع پر چینی کی 70 فیصد کھپت بسکٹ بنانے والی بیکریاں ، مشروبات اور ٹافیاں و کینڈی بنانے والی صنعت استعمال کر رہی ہے۔ باقی ماندہ 30 فیصد چینی عام عوام استعمال کررہی ہے، لیکن اس پر سبسبڈی سب لے رہے ہیں۔

اجلاس میں چینی پر سبسڈی کوصرف عام عوام تک محدود کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار، سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ مل کر ایسا میکینزم متعارف کروائیں جس کے ذریعے صرف 30 فیصد چینی استعمال کرنے والے عام عوام کو سبسڈی دی جاسکے اور کمرشل صارفین کو چینی پر سبسڈی نہ دی جاسکے۔

واضح رہے کہ اس قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گندم درآمد میں فیصلہ سازی میں تاخیر کے باعث عوامی مفادات کو نقصان پہنچنے کا انکشاف کیا گیا تھا اور وفاقی کابینہ نے اس معاملے میں بھی وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری کو گندم کی خریداری اور درآمد میں تاخیر کے معاملے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کررکھی ہے۔

اس وقت بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ اگرچہ گندم کا معاملہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی ذمے داری ہے اور وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی طرف سے گندم کے اسٹریٹجک ذخائر کی مقدار برقرار رکھنے کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو کی جانے والی بار بار درخواست کرنے کے باوجود گندم درآمد نہیں کی گئی، گندم کی درآمد میں تاخیر پر وفاقی کابینہ کے اراکین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن سے وضاحت طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ متعلقہ وزارتوں اور سیکرٹریز کو اہم معاملات کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری لینا چاہیے۔

معاملے پر تفصیلی غور کے بعد وفاقی کابینہ نے گندم کی خریداری کے لیے تیسرے انٹرنیشنل ٹینڈر 2021-22 ایوارڈ کرنے کی تو منظوری دے دی تھی تاہم ساتھ ہی وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری کو گندم کی خریداری اور درآمد میں تاخیر کے معاملے کی تحقیقات کرکے ذمے داروں کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی تھی اس کے بعد اب چینی کی درآمد میں تاخیر اور مہنگی چینی درآمد کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا انکشاف سامنے آگیاہے جس پر وزیر خزانہ نے انکوائری میں ذمے داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Share this:
Taliban Ki Qaid Mein
Previous Post کتاب : طالبان کی قید میں، یوآنے رڈلے سے مریم تک
Next Post لاہور میں بھی نیشنل ٹی 20 میچز شائقین کی توجہ سے محروم
Fans

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.