geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا یورپ اور امریکا کے ’دفاعی راستے‘ جدا ہونے کو ہیں؟

October 7, 2021 0 1 min read
Joe Biden and Ursula von der Leyen
Share this:

Joe Biden and Ursula von der Leyen

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان سے بے ہنگم انخلا کے بعد پہلی مرتبہ یورپی لیڈران ایک اجلاس میں جمع ہوئے ہیں۔ یورپی یونین کو نظرانداز کرتے ہوئے نئے انڈوپیسفک سکیورٹی معاہدے اور امریکا کے یکطرفہ فیصلوں سے بہت کچھ داؤ پر لگ چکا ہے۔
|
یورپی یونین کا دو روزہ سربراہی اجلاس گزشتہ روز سے سلووینیا میں جاری تھا۔ یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کا اس موقع پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا، ”یہ بہت ضروری ہے کہ یہ دیکھا جائے کی ہم کس طرح زیادہ خود انحصار طریقے سے کام کر سکتے ہیں۔‘‘ یورپی یونین افغانستان سے بے ہنگم انخلا اور کئی دیگر معاملات کی وجہ سے یورپی یونین ایک اپنی خود مختار فوج تیار کرنا چاہتی ہے لیکن فی الحال اس حوالے سے سربراہی اجلاس میں کوئی متفقہ فیصلہ نہیں ہو سکا۔

تاہم ستائیس رکنی یورپی بلاک نے امریکا کے نئے انڈوپیسفک سکیورٹی معاہدے کا جائزہ لیا ہے اور یہ کہ اس معاہدے کے بین لاقوامی اثرات کیا مرتب ہو سکتے ہیں؟ یورپی یونین یہ سوچ رہی ہے کہ اس معاہدے کے بعد بین الاقوامی اسٹیج پر اس کا کیا کردار ہو گا؟

تاہم یورپی یونین کے اس سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کی تقسیم واضح تھی۔ مشرقی یورپی ملک روس سے خوفزدہ تھے اور ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اور نیٹو اتحاد کے مابین تعاون بڑھایا جائے۔ دوسری جانب جرمنی، اٹلی، اسپین اور فرانس جیسے ممالک تھے، جویورپی یونین کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے حامی ہیں اور ایک مضبوط یورپی یونین چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے ڈنر سے پہلے فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کا کہنا تھا کہ ستائیس رکنی یورپی یونین کو اپنی سکیورٹی اور سرحدی معاملات سنبھالنے کے لیے زیادہ ذمہ داری اٹھانی ہو گی۔

آج بدھ کے روز یورپی لیڈر بلقان کے چھ ممالک سربیا، مونٹی نیگرو، بوسنیا، شمالی مقدونیہ، کوسوو اور البانیہ کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ یورپی یونین کی دہائیوں پر محیط یہ حکمت عملی ہے کہ جنوب مشرقی یورپ سے شمالی افریقہ تک ”دوستوں کا دائرہ‘‘ بنایا جائے۔ انڈو پیسفک معاہدے اور سکیورٹی کے حوالے سے امریکا پر انحصار کے بارے میں جب فرانسیسی صدر سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا، ”ہم یورپی باشندوں کو اپنے بارے میں واضح ہونے کی ضرورت ہے۔ کہ ہماری سکیورٹی۔ ہماری سرحدوں اور ہماری آزادی کے لیے کیا ضروری ہے؟‘‘

فرانس اور امریکا کے مابین گزشتہ مہینے اس وقت تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے، جب امریکا نے اعلان کیا تھا کہ اس نے برطانیہ اور آسٹریلیا کے ساتھ ایک دفاعی معاہدہ کر لیا ہے، جو چین کے خلاف ہے۔ اس حوالے سے امریکا نے خفیہ مذاکرات جاری رکھے ہوئے تھے اور اس کے بعد آسٹریلیا نے فرانس سے ایٹمی آبدوزیں خریدنے کا ایک معاہدہ ختم کر دیا تھا۔

ایک مضبوط یورپی یونین کے حامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بہت سے ایسے اشارے مل چکے ہیں، جن سے یورپ کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ واشنگٹن کی توجہ ‘ایشیا پر مرکوز‘ ہو رہی ہے، برطانیہ نے یورپی یونین چھوڑ دی اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے ‘امریکا سے پہلے‘ کا نعرہ لگایا۔ یورپی یونین کو نہ صرف اپنی سرحدوں کے غیرمحفوظ ہونے کا جہاں احساس ہوا وہاں روس کا رویہ بھی جارحانہ ہوا۔

ان تمام امور کو مدنظر رکھتے ہوئے یورپی یونین کے طاقتور ممالک اپنا ایک دفاعی فنڈ قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ مل کر ہتھیار سازی کے ساتھ ساتھ عسکری صلاحیت بڑھائی جا سکے۔

Share this:
Pastors
Previous Post فرانسیسی پادریوں کے ہاتھوں لاکھوں بچوں کا جنسی استحصال
Next Post سینکڑوں افغان شہری پاسپورٹ آفس پہنچ گئے
Passports Offices

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.