geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سابق طالبان کمانڈر پر امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کا الزام

October 8, 2021 3 1 min read
American Soldiers
Share this:

American Soldiers

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے طالبان کے سابق کمانڈر حاجی نجیب اللہ پر سن 2008 میں امریکی فوجی اہلکاروں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ پیش رفت افغانستان میں امریکا کی قیادت میں فوجی کارروائی کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے جمعرات،7 اکتوبر کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے،”حاجی نجیب اللہ، جن پر پہلے ہی سن 2008 میں ایک امریکی صحافی کو اغوا کرنے کا الزام ہے، آج سن 2008 میں افغانستان میں امریکی سروس کے اراکین پر حملوں کے لیے ملزم قرار دیا جا رہا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں تین امریکی فوجیوں اور ان کے افغان ترجمان کی موت ہو گئی تھی جب کہ ایک امریکی ہیلی کاپٹرکو بھی مار گرایا گیا تھا۔”

حاجی نجیب اللہ کو امریکیوں کے قتل میں ماخوذ کیے جانے کی خبریں امریکا کی قیادت میں افغانستان پر فوجی حملے کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر آئی ہیں۔ امریکا نے 7اکتوبر 2001 کو افغانستان پر حملہ کیا تھا۔

ان الزامات کا تعلق سن 2007 اور سن 2009 کے درمیان امریکی فوجیوں کے خلاف کیے گئے حملوں سے ہے۔

ایک واقعے میں حاجی نجیب اللہ کو ملزم بنایا گیا ہے جو 26 جون 2008 کو پیش آیا جب امریکی فوجی قافلے پر حملہ کیا گیا، جس میں تین فوجی اہلکار مارے گئے۔

ایک دوسرا واقعہ اکتوبر 2008 کا ہے۔ حاجی نجیب اللہ کی قیادت میں ان کے جنگجووں نے ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر پر آر پی جی سے مبینہ طور پر حملہ کرکے اسے گرادیا۔ طالبان نے اس وقت دعوی کیا تھا کہ ہیلی کاپٹر پر سوار تمام افراد مارے گئے۔ تاہم امریکی حکام کے مطابق حملے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

طالبان کے سابق کمانڈر پرنومبر 2008میں ایک امریکی صحافی اور ان کے ساتھ کام کرنے والے دو افغان شہریوں کو اغوا میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

ان تینوں یرغمالوں کو سرحد تک لے جایا گیا اور پاکستان میں داخل کردیا گیا جہاں انہیں اگلے سات ماہ قید میں گزارنے پڑے۔ امریکی محکمہ انصاف کے بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ اغوا کاروں نے صحافی کی اہلیہ کو فون کیا جس میں صحافی کو بندوق کی نوک پر اپنی زندگی کی بھیک مانگنے کے لیے مجبور کیا گیا۔

سرکاری وکیل آئڈرے اسٹراس نے بیان میں کہا،”جیسا کے الزام میں کہا گیا ہے، افغانستان میں تصادم کے انتہائی خطرناک دور میں سے ایک کے دوران حاجی نجیب اللہ نے طالبان انتہاپسندوں کے ایک خطرناک گروپ کی قیادت کی، جس نے افغانستان کے بعض علاقوں میں دہشت پیدا کی اور امریکی فوجیوں پر حملہ کیا۔”

حاجی نجیب اللہ کو اکتوبر 2020میں گرفتار کرلیا گیا تھا اور انہیں یوکرین سے امریکا بھیج دیا گیا، جہاں وہ اس وقت جیل میں ہیں۔

افغانستان اس وقت انسانی اور اقتصادی بحران سے دو چار ہے۔ طالبان کے اگست میں ملک میں کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے پیسوں کی قلت ہوگئی ہے کیونکہ افغانستان کے بیرون ملک اثاثوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔

طالبان کی نئی حکومت وسائل کو آزاد کرانے کی کوشش میں عالمی برادری سے اپنے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

افغانستان کے سابق سفارت کار عمر صمد نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کے لیے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بہت زیادہ متبادل موجود نہیں ہیں۔”ہمارے پاس محدود چوائس ہے۔ یا تو ہم افغانستان کو الگ تھلگ رکھیں، یا ہم طالبان کو الگ تھلگ رکھیں اور ہم نے گزشتہ برسوں میں 35 ملین عوام کو الگ تھلگ رکھا۔ یا پھر ہم اس طرح کے اقدامات کریں جس سے کہ درست پیغام جائے۔”

عمر صمد کا کہنا تھا،”ہمیں طالبان کوبعض شرطوں کے ساتھ تسلیم کرنا چاہئے اور امید کرنی چاہئے کہ وہ گزرتے وقت کے ساتھ خود کو تبدیل کرلیں گے اور یہ بھی امید کرنی چاہئے کہ وہ انسداد دہشت گردی سمیت بہت سے شعبوں میں ایک اچھے شریک کار ہوں گے۔”

مغربی ممالک انسانی حقوق اور خواتین کے حوالے سے ماضی میں طالبان کے رویوں کی وجہ سے نئی قیادت کو تسلیم کرنے سے جھجھک رہے ہیں۔ مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ روابط بعض شرائط پر منحصر ہیں۔ ان میں شمولیتی حکومت نیز خواتین اور اقلیتوں کو ان کے حقوق دینا شامل ہیں۔

Share this:
Putin
Previous Post روس میں افغانستان سے متعلق بین الاقوامی مذاکرات، طالبان بھی مدعو
Next Post امریکی حملے نے افغانستان کو کیسے بدلا
Afghanistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.