geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شان رحمت اللعالمین

October 10, 2021 0 1 min read
Rabi-ul-Awal
Share this:
 Rabi-ul-Awal
Rabi-ul-Awal

تحریر : روہیل اکبر

مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام۔ شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام بزدار حکومت نے پنجاب میں یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت اللعالمینؓ منانے کا اعلان کیا ہے پنجاب کے 36 اضلاع میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کے تحت تقریبات ہوں گی شان رحمت اللعالمین بیان کرنے کا حق ادا کرنے کیلئے نہ کوئی قلم ہے اورنہ کوئی زبان۔ نبی آخرالزماں حضرت محمد کی تعریف و توصیف بیان کرنا بہت بڑا اعزاز اور انعام ہے انسان تو انسان، فرشتے بھی نبی کریم پردرودوسلام بھیجتے ہیں اور تا ابد بھیجتے رہیں گے ہر مسلمان حضرت محمدکی شان بیان کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے۔شان رحمت اللعالمین منانے کا مقصد دنیا کوپیغام دینا ہے کہ ہم دل و جان سے حضرت محمد پر فدا ہیں اوران کی عظمت کسی بھی دنیاوی امر سے بالاتر ہے حضرت محمدکی عظمت انسانی سوچ اورخیال سے بالاتر ہے حضرت محمد خاتم الالنبین ہیں اور آپ کی شان پر دنیا جہان قربان ہیں اس بار پنجاب حکومت نے 12 روزہ تقریبات کا اعلان ہے اس طرح نہ صرف ہمیں اپنے نبی کی سیرت کا علم ہوگا بلکہ بہت سی باتوں کو سیکھنے کا موقعہ بھی ملے گا جن پر عمل کر کے ہم اپنی زندگی کو اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق گذار سکتے ہیں۔

حکومت عشرہ شان رحمت اللعالمین کو بھر پور طریقے سے منانے کا مکمل انتظام کرلیا ہے اسی سلسلہ میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اسٹاف کو اعلی کارکردگی پر رحمت اللعالمین سے منسوب میڈل اور جیلوں میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کے دوران قیدیوں اور ملازمین کیلئے پریزن پیکیج کے تحت انعامات بھی دیے جائیں گے یہ دونوں محکمے اگر ٹھیک ہوجائیں تو ہمارا ملک ٹھیک ہوسکتا ہے اس لیے یہاں پر سیرت النبی کی تعلیم پورا سال ہوتی رہنی چاہیے مرکزی رحمت اللعالمین کانفرنس، عالمی مشائخ علما کانفرنس، انٹرنیشنل میلاد مصطفی کا انعقادبھی کیا جائے گا صوبہ بھر میں تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر شان رحمت اللعالمین کے حوالے سے نعتیہ مشاعرہ، مقابلہ حسن نعت، خطاطی کی نمائشیں اور مقابلے منعقد ہوں گی حکومت اور مخیر حضرات کی طرف سے پناہ گاہوں، ہسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ہاسز میں خصوصی کھانے پیش کئے جائیں گے۔

عشرہ شان رحمت اللعالمین کے دوران سیرت طیبہ کے حوالہ سے خصوصی ڈاکومینٹری بھی آن ائر ہونگی۔ حکومت نے صوبہ بھر میں رحمت اللعالمین اسکالرشپ اسکیم بھی جاری کی ہیں اور اب تک ذہین اورنادار طلبا کو 27 کروڑ38 لاکھ روپے کے 10574 رحمت اللعالمین سکالر شپ دیئے جاچکے ہیں رواں برس مزید 83 کروڑ40لاکھ روپے کے 29142 رحمت اللعالمین اسکالر شپ دے گی رحمت اللعالمین اسکالرشپ کیلئے گزشتہ برس 50 کروڑرکھے گئے۔ روا ں برس رحمت اللعالمین اسکالرشپ کو بڑھا کر ایک ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف چکوال اور اوکاڑہ یونیورسٹی میں سیرت چیئر قائم ہوچکی ہے اور حکومت پنجاب کی طرف سے سیرت چیئر کے تحت محققین کو ریسرچ کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی ان سب باتوں کا مقصد یہ ہے کہ ہم سیرت النبی کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں اگر ایسا ہو جائے تو ہم دنیا کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں ہمارے اخلاق،پیار،محبت اور بھائی چارے کو دیکھ کر غیر مسلم بھی دائرہ اسلام میں داخل ہوجائیں گے مگر اس کے لیے ہمیں اپنے پیارے نبی کی پیاری پیاری باتوں پر عمل کرنا پڑے گا۔

ہمیں اس بات پر بھی ڈٹ جانا چاہیے کہ رازق اور الرزاق صرف اور صرف اللہ تعالی کی ذات ہے جو سمندر کی تہہ،آسمانوں کی وسعتوں اور پتھر کے اندر جانداروں کو بلا تعطل رزق فراہم کررہا ہے ہمیں ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کرنی اور بانٹنی چاہیے کسی سے ہنس کر دو میٹھے بول بولنا بھی آسانی ہے اسکے علاوہ کسی اداس اور مایوس انسان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر پیشانی پر کوئی شکن لائے بغیر اسکی لمبی اور بے مقصد بات سننا،صبح اپنے بچوں کے ساتھ کسی غریب کے بچے کو بھی سکول چھوڑدینا،غصے میں بپھرے ہوئے انسان کی کڑوی اور کسیلی باتوں کو برداشت کرنا،کسی ہوٹل میں کام کرنے والے یا دفتر،فیکٹری اور کم آمدن والے ملازم کو چھوٹا سمجھنے کی بجائے بھائی اور بیٹا سمجھنا،ہسپتال میں انجان مریض کے پاس بیٹھ کر اسکا حال پوچھنا اور تسلی دینا،ٹریفک کے اشارے پر رکنا اور ہارن نہ بجانا، بہن کی ضرورت اسکے تقاضہ کرنے سے پہلے پوری کر دینا۔

سالن اچھا نہ لگے تو دستر خوان پر شکایت بلند نہ کرنابھی آسانیاں ہے بلا شبہ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں مگر ابتدا انہی سے ہے آجکل ہم ماں باپ کی عزت بھی نہیں کرتے حالانکہ ہمیں باپ کی ڈانٹ ایسے سننا جیسے موبائل پر گانے سنتے ہیں اور ماں کی پہلی آواز پر لبیک کہناچاہیے تاکہ دوسری آواز کی نوبت نہ آئے اسکے علاوہ ہمارے پیارے آقا نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے جس پر ہم نے بہت کم عمل کیا ہم تو اپنے گھر کا کوڑا دوسرے کے دروازے پر پھینک دیتے ہیں پارکوں میں جوس کے ڈبے اور شاپر پھینکنا ہم نے اپنی عادت بنا لی ہے زندگی صرف ایک بار ملتی ہے آپکی جائیداداوردولت کو آپکے بعد مال غنیمت کی طرح تقسیم کرلیا جائیگا دنیا میں مرنے کے بعد آپ زندہ رہ سکتے ہیں تو اپنے نیک اعمال کی وجہ سے ایک اور بات یاد رکھنے کی ہے کہ زندگی ہماری محتاج نہیں بلکہ ہم اسکے محتاج ہیں منزل کی فکر چھوڑ کر ہمیں اپنا اور دوسروں کا راستہ آسان بنانا چاہیے ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیداکریں یہی سیرت النبی کا تقاضا ہے اور اسی سے ہماری نجات ہو گی۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Youtube
Previous Post یوٹیوبر اب سالانہ دس ارب ڈالر کما رہے ہیں!
Next Post ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ ہو گی
Dr. Abdul Qadeer Khan

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.