geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 14, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمران خان اہم تقرریاں جادو ٹونے سے کرتے ہیں: مریم نواز

October 13, 2021 1 1 min read
Maryam Nawaz
Share this:

Maryam Nawaz

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ اہم تقرریاں جادو ٹونے سے کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب نے میری ضمانت منسوخی کی درخواست دی ہے، نیب میں ضمانت منسوخی کی درخواست دینے والے اپنے ہمدرد کو دیکھنا چاہتی ہوں، درخواست دینے والے شخص کا چہرہ قوم کو دکھانا چاہیے، درخواست دینے والے شخص کو21 نہیں 22 توپوں کی سلامی دینی چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا میں نہ گرفتاری سے ڈرتی ہوں اور نہ جعلی مقدمے سے ڈرتی ہوں، ضمانت منسوخ کریں اور گرفتار کریں تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ آپ کتنا ڈرتے ہیں۔

وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان آئینی وزیراعظم نہیں ہیں، یہ اہم تقرریاں جادو ٹونے سے کرتے ہیں، جادو ٹونا اتنا ہی کامیاب ہے تو عوام کی بھلائی کے لیے استعمال کیوں نہیں کرتے؟

انہوں نے مزید کہا کہ جنتر منتر اتنا کامیاب ہے تو پیٹرول، ڈیزل، آٹا، سستا کریں، جب آپ جنات کے ذریعے یہ سب کریں تو یہ ہی ہو گا، جنات کچھ اور کہہ رہے ہیں اور آپ کا حساب کچھ اور، ایسے لوگوں پر ہنسی آتی ہے، اگریہی طریقہ رہا تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

ان کا کہنا تھا کیا قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے؟ آج آپ کو ووٹ کو عزت دو یاد آگئی ہے، عمران خان کو نواز شریف بننے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ نواز شریف منتخب وزیراعظم تھے اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئے تھے، عمران خان کی سیاسی پہچان کیا ہے؟ اور سیاسی تشخص کیا ہے؟ عمران خان کی پہچان منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرنا اور 126 دن کا دھرنا دینا ہے، نوکری چاکری کرنے والے کو صرف نوکری اور چوکری کرنی چاہیے نواز شریف نہیں بننا چاہیے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا شیر کی کھال پہن کر کوئی شیر نہیں بنتا، عمران خان کا اصول اور جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، عمران خان کو سیاسی شہید بننے نہیں دیں گے اور انہیں اپنی سازشوں کا جواب دینا ہوگا، ن لیگ کی جدوجہد عمران خان جیسے شخص کے خلاف ہے۔

Share this:
G20
Previous Post جی 20 افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے امداد دینے پر متفق
Next Post ’این ایچ اے کوئی معیاری کام نہیں کر رہا‘، ملک بھر کی ہائی ویز سے متعلق رپورٹ طلب
Justice Gulzar Ahmed

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.