geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جاپانی پارلیمان تحلیل، اگلے الیکشن اکتیس اکتوبر کو ہوں گے

October 14, 2021 0 1 min read
Fumio Kishida
Share this:

Fumio Kishida

جاپان (اصل میڈیا ڈیسک) نئے جاپانی وزیر اعظم نے ملکی پارلیمان کے ایوانِ زیریں کو تحلیل کر دیا ہے۔ کورونا وبا کے دوران جاپانی عوام اکتیس اکتوبر کو نئے ایوان زیریں کو منتخب کرنے کے لیے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

نئے جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیڈا نے منصب وزراتِ عظمیٰ سنبھالنے کے محض دس ایام کے بعد ملکی پارلیمان کے ایوانِ زیریں کو تحلیل کر دیا ہے۔ وہ اس وقت حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ بھی ہیں۔ وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے قبل وہ پچھلی حکومتوں میں وزیر خارجہ تھے۔ ایسا خیال کیا گیا ہے کہ نئے وزیر اعظم کو کئی قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے اور اپنی پالیسیوں میں تسلسل کے لیے انہوں نے عوام سے رجوع کیا ہے۔

جاپان کو کورونا وبا کے پھیلنے کے بعد خاص طور پر اقتصادی سست روی کا سامنا ہے اور نئے وزیر اعظم کا سب سے بڑا چیلنج بھی ملکی معیشت کے پہیے کو مناسب رفتار فراہم کرنی ہے۔

شینزو آبے کے دور میں قدامت پسند سیاسی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی شناخت میں قدامت پسندی مزید ابھری تھی

تجزیہ کاروں کے مطابق نئے وزیر اعظم فومیو کیشیڈا اصل میں گزشتہ نو برسوں میں دو وزرائے اعظموں شینزو آبے اور یوشی ہیڈے سوگا کی پالیسیوں کے حوالے سے اپنے اوپر لگی چھاپ سے بھی باہر آنے کی کوشش میں ہیں۔ کیشیڈا نے اپنی پالیسیوں کے لیے عوام سے حمایت طلب کرنے کی خاطر نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فومیو کیشیڈا نے منصب سنبھالنے کے بعد اپنی اولین تقریر میں واضح کیا تھا کہ وہ کورونا بحران سے نمٹنے کی حکومتی کوششوں کو مزید تیز کریں گے۔

جاپانی پارلیمان کے ایوانِ زیریں کی نشستوں کی تعداد چار سو پینسٹھ ہے۔ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی قرارداد اسپیکر ٹاڈاموری اوشیما نے پڑھ کر اراکین کو سنائی اور اس کے جواب میں تمام اراکین نے اپنی سیٹوں سے کھڑے ہو کر تین مرتبہ’ بان زائی’ کہا اور اس کے ساتھ پارلیمنٹ تحلیل ہو گئی۔ اور تمام اراکین پارلیمنٹ سے باہر چلے گئے۔ بان زائی کا مطلب ہے کہ وہ اسپیکر کی پڑھی ہوئی قرارداد کی تائید کرتے ہیں۔ انتخابی مہم اگلے منگل سے شروع کی جائے گی۔

جاپان میں سن 2017 میں آخری مرتبہ الیکشن ہوئے تھے اور اس میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے مقبول رہنما شینزو آبے کو عوام کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہوئی تھی۔ آبے اور ان کے اتحادیوں کو تین سو دس نشستیں ملی تھیں۔ اسی الیکشن کے بعد تشکیل پانے والے ایوانِ زیریں سے پہلے شینزو آبے اور پھر یوشیڈے سوگا نے منصب وزارت عظمیٰ کے لیے اعتماد کا ووٹ لیا تھا۔ ان کے بعد اسی منصب پر فومیو کیشیڈا براجمان ہوئے۔ شینزو آبے کے دور میں قدامت پسند سیاسی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی شناخت میں قدامت پسندی مزید ابھری تھی۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق عوام کی بڑی تعداد اکتیس اکتوبر کو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دے کر فومیو کیشیڈا کو ہی وزیر اعظم دیکھنا پسند کریں گی اور دوسری جانب اپوزیشن کی جماعتوں کو غیر مقبولیت کا بھی سامنا ہے۔

Share this:
India and China
Previous Post بھارتی ریاست اروناچل پردیش پر بھارت اور چین میں تلخی
Next Post وزیراعظم سٹیزن پورٹل کا اطلاق صوبائی ملازمین پر نہیں ہوتا: پشاور ہائیکورٹ
Peshawar High Court

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.