geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لبنان میں ہولناک تشدد کے لیے ذمہ دار کون؟

October 15, 2021October 15, 2021 3 1 min read
Libanon Beirut Protest
Share this:

Libanon Beirut Protest

بیروت (اصل میڈیا ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مظاہروں کے دوران فائرنگ میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔ حزب اللہ نے اس کا الزام دائیں بازو کے مسیحی گروپ لبنانی فورسز پر عائد کیا ہے جبکہ گروپ نے اس کی تردید کی ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 14 اکتوبر جمعرات کے روز ہونے والی ہلاکت خیز جھڑپوں اور فائرنگ کے واقعات کے لیے شیعہ گروپ حزب اللہ اور دائیں بازو کی سخت گیر مسیحی جماعت ‘لبنانیز فورسز’ (ایل ایف) ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

جمعرات کو مظاہروں کے دوران ہونے والی فائرنگ کے متعدد واقعات میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور تقریبا 30 دیگر زخمی ہو گئے۔ حزب اللہ نے مظاہروں کا اہتمام اس جج کے خلاف کیا تھا، جو گزشتہ برس بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے بہت بڑے اور شدید تباہ کن دھماکے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس اگست میں بیروت کی بندر گاہ پر ہونے دھماکے میں تقریبا ًسوا دو سو افراد ہلاک اور ہزاروں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اس دھماکے کی تفتیش جاری ہے اور ابھی تک کسی کو بھی حتمی طور پر اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے۔تاہم حزب اللہ اور عمل گروپ نے انکوائری کمیٹی کے سربراہ جج طارق بطر پر جانب داری کا الزام عائد کیا ہے۔ عدالت نے جج کی برخاستگی سے متعلق ایک درخواست مسترد کر دی تھی اور اسی کے خلاف جمعرات کو احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

حزب اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ دائیں بازو کی مسیحی گروپ ایل ایف کے اسنائپرز نے لبنان کو تنازعات اور تشدد میں گھسیٹنے کے لیے مظاہرین پر فائرنگ کی۔ حزب اللہ کی اپیل پر اس کے بہت سے حامی مظاہروں کے لیے نکلے تھے اور جب یہ لوگ مسیحی آبادی والے علاقے عین الرّمانیح سے گزر رہے تھے تبھی ان پر فائرنگ شروع ہوگئی۔

جب لوگ افراتفری میں ادھر ادھر پناہ لینے کی کوشش میں کررہے تھے کہ دو دھماکے بھی ہوئے۔ لبنان کی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب، ”مظاہرین جسٹس پیلیس کی جانب جا رہے تھے تبھی تایونہ کے مقام پر ان پر فائرنگ شروع کی گئی۔”

لیکن دائیں بازو کی مسیحی گروپ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے جج کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے کی کوشش کی اسی لیے اس تشدد کے لیے اشتعال دلانے کی ذمہ داری حزب اللہ پر عائد ہوتی ہے۔

ملک کے وزیر داخلہ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسنائپرز نے چھتوں پر کھڑے ہو کر حملے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض مقامات پر حملہ آوروں نے راکٹ اور گرینیڈ کا بھی استعمال۔ فوج کا کہنا ہے کہ جب حالات بے قابو ہوتے نظر آئے تو اس نے بھی فائرنگ کی اور لوگوں کو فوری طور پر علاقے سے نکل جانے کی ہدایت دی گئی۔

وزیر اعظم نجیب میقاتی نے ان ہلاکتوں کے لیے جمعہ 15 اکتوبر کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”ہم کسی کو اپنے مفادات کے لیے ملک کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔”

لبنان کی فوج نے دیر رات بتایا کہ اس فائرنگ کے لیے نو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں ایک شامی شہری بھی شامل ہے۔ لبنانی صدر میکائل عون نے اپنے ایک بیان میں ان واقعات کو ”ناقابل قبول” قرار دیا اور کہا کہ تشدد کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری نے کہا کہ یہ تصادم ملک کی مہلک خانہ جنگی کی یاد دلاتی ہیں، جو 1975 اور 1990 کے دوران ہوا کرتی تھیں۔

اقوام متحدہ کے ایک ترجمان کے مطابق سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے لبنان کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد کو روکیں اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے گریز کریں۔

فرانس کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے اس بات پر گہری تشویش لاحق ہے کہ آخر بیروت دھماکے کی تفتیش میں رخنہ اندازی کی کوششیں کیوں ہو رہی ہیں۔

امریکی دفتر خارجہ میں سینیئر اہلکار وکٹوریہ نو لینڈ بھی اپنے ایک بیان کہا کہ غیر جانبدار عدالتی نظام کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”لبنان کی عوام اور بیروت بندرگاہ کے دھماکے کے متاثرین سبھی برابری کے مستحق ہیں۔ یہ تشدد ناقابل قبول ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ داؤ پر کیا کیا لگا ہے۔”

ادھر کویت نے تشدد کے پیش نظر اپنے تمام شہریوں کو لبنان سے نکل جانے کا مشورہ دیا ہے۔

Share this:
Peshawar High Court
Previous Post وزیراعظم سٹیزن پورٹل کا اطلاق صوبائی ملازمین پر نہیں ہوتا: پشاور ہائیکورٹ
Next Post ناروے تیر کمان حملہ: ملزم دہشت گرد یا ذہنی مریض؟
Norway Attack

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.