geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 27, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برطانوی رکن پارلیمان ڈیوڈ امیس ’دہشت گردانہ حملے‘ میں ہلاک

October 16, 2021 2 1 min read
David Amess
Share this:

David Amess

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمان ایسیکس کے علاقے کے ایک چرچ میں اپنے حلقے کے لوگوں سے مل رہے تھے کہ ان پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا اور حملے کو ممکنہ ’دہشت گردانہ واقعہ‘ قرار دیا ہے۔

برٹش پارلیمنٹ کے رکن سر ڈیوڈ امیس پر 15 اکتوبر جمعے کے روز کیے گئے اس حملے میں ایک شخص نے ان پر چاقو سے کئی وار کیے۔ وہ جس وقت ساحلی قصبے ’لائی آن سی‘ کے ایک چرچ میں اپنے حلقے کے لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے، یہ حملہ اسی وقت کیا گیا۔ مشتبہ حملہ آور بھی اس اجتماع میں شریک تھا۔

پولیس نے بتایا کہ حملے کے فوری بعد انہیں ہنگامی طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ برٹش میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں اس حملے کو ’دہشت گردی کا واقعہ‘ قرار دیا ہے۔

پولیس نے 16 اکتوبر ہفتے کی صبح جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ’’ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر مسلم انتہا پسندانہ تحریک سے جڑا ہوا حملہ ہے۔‘‘ پولیس نے کہا کہ چونکہ اس خونریز واقعے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا جا چکا ہے، اس لیے اب اس کی تفتیش انسداد دہشت گردی کے ذمے دار حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

جمعے کے روز بیل فیئرز میتھوڈسٹ چرچ میں ڈیوڈ امیس جب اپنے حلقے کے ووٹروں سے ملاقات کر رہے تھے، تو مبینہ حملہ آور نے ان پر چاقو سے کئی وار کیے۔ فوری طور پر پولیس کو طلب کیا گيا اور اس 25 سالہ مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے پاس سے پولیس نے چاقو بھی برآمد کر ليا۔

زخمی حالت میں چرچ سے باہر لائے جانے سے قبل ایمرجنسی ورکرز نے ڈیوڈ امیس کی حالت کو مستحکم بنانے کی پوری کوشش کی۔ اس دوران انہیں ہسپتال لے جانے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر بھی چرچ کے باہر موجود تھا۔ تاہم تمام کوششیں ناکام رہیں اور امیس دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ مشتبہ حملہ آور نے یہ حملہ اکیلے کیا اور اس قتل کے سلسلے میں تفتیش کاروں کو ممکنہ طور پر مشتبہ کسی اور شخص کی تلاش نہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ڈیوڈ امیس کو ایک ایسی شخصیت قرار دیا، جو ’اپنے وطن اور اس کے مستقبل کے بارے میں جوش و جذبے سے یقین‘ رکھتے تھے۔ جانسن نے کہا کہ پولیس کو اس قتل کی تحقیقات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ سر ڈیوڈ امیس کی موت سے ’’ہر کوئی شدید صدمے سے دوچار ہے۔‘‘ انہوں نے مقتول ڈیوڈ امیس کو ’سیاست میں ایک بہت ہی مہربان، نہایت اچھا اور شریف انسان‘ قرار دیا۔

ڈیوڈ امیس پہلی بار سن 1983 میں رکن پارلیمان منتخب ہو کر دارالعوام پہنچے تھے اور سن 1997 سے ہی ساؤتھ ویسٹ پارلیمانی حلقے سے نمائندگی کرتے آئے تھے۔ کنزرویٹو جماعت کے بیشتر ارکان اعلیٰ تعلیمی اداروں سے تعلیم یافتہ ہوتے ہیں تاہم امیس کبھی کسی ایلیٹ اسکول میں زیر تعلیم نہیں رہے تھے اور انہوں نے دوران ملازمت پڑھائی کرتے ہوئے یونیورسٹی ڈگری حاصل کی تھی۔

امیس کی پرورش رومن کیتھولک مسیحی عقائد کے تحت ہوئی تھی اور سماجی معاملات میں وہ قدامت پسندانہ سوچ کے حامل انسان تھے۔ انہتر سالہ امیس شادی شدہ تھے اور انہوں نے اپنے پیچھے اپنی اہلیہ کے علاوہ چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کو سوگوار چھوڑا ہے۔ انہیں برطانوی ملکہ نے سن 2015 میں نائٹ ہڈ ایوارڈ سے نوازا تھا، جس کے بعد وہ سر ڈیوڈ امیس کہلانے کے حق دار ہو گئے تھے۔

برطانیہ کے کئی اہم سیاسی رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے ڈیوڈ امیس کے قتل پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن کی اہلیہ کیری جانسن نے ان کی موت کو ایک ’تباہ کن خبر‘ قرار دیا اور کہا کہ مقتول رکن پارلیمان ’انتہائی شفیق‘ انسان تھے۔

برطانوی نائب وزیر اعظم ڈومینیک راب نے بھی ان کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت وسیع القلب اور سخی تھے۔ وزیر تعلیم ندیم ذہاوی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ’’ساوتھ اینڈ ویسٹ کے لوگ انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘‘

ایک اور برطانوی وزیر ساجد جاوید نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سر ڈیوڈ امیس ’ایک عظیم انسان، عظیم دوست اور عظیم رکن پارلیمان تھے، جو اپنا جمہوری کردار ادا کرتے ہوئے‘ مارے گئے۔

Share this:
Rana Sanaullah
Previous Post سلیکٹڈ ٹولہ جب تک موجود ہے عوام پر ظلم ہوتا رہے گا، رانا ثناءاللہ
Next Post افغانستان میں دہشت گرد حملوں پر اقوام متحدہ کی شدید مذمت
United Nations

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.