geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی آبدوز کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

October 20, 2021 1 1 min read
Indien Navy U-Boot
Share this:

Indien Navy U-Boot

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ایک بھارتی آبدوز کو بحیرہ عرب میں پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی تصدیق پاکستانی افواج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کی گئی ہے۔

بھارتی آبدوز کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روکنے کا واقعہ گزشتہ ویک اینڈ پر رونما ہوا۔ پاکستانی افواج کی جانب سے منگل انیس اکتوبر کو جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ اس آبدوز کی نشاندہی ہفتہ سولہ اکتوبر کو کی گئی تھی۔

پاکستانی افواج کے بیان میں بتایا گیا کہ جب بھارت کی آبدوز یا سب میرین کی نشاندہی کر لی گئی تو ملکی بحریہ نے اس کو بحیرہ عرب میں پاکستان کی سمندر حدود میں داخل ہونے کی ممانعت کر دی۔ اس آبدوز کی نشاندہی پاکستانی بحریہ کے لانگ رینج سمندری گشتی یونٹ نے کی تھی۔

بھارتی آبدوز کے حوالے سے پاکستانی فوج نے مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔ اسی طرح ابھی تک بھارت کی جانب سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یا آئی ایس پی آر نے بھارتی آبدوز کی نشاندہی کو ملکی بحری فوج کی ان تھک نگرانی اور پیشہ ورانہ مہارت کا ایک شاندار نمونہ قرار دیا ہے۔

اس بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے موجودہ تعلقات اور سمندری سکیورٹی خدشات کے تناظر میں پاکستانی نیوی ملکی سمندری حدود کی نگرانی اور تحفظ کا سلسلہ ہمہ وقت جاری رکھے ہوئے ہے۔ آبدوزوں کے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کے واقعات کو آئی ایس پی آر نے بھارت کا سازشی عمل قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ سولہ اکتوبر سن 2021 کا واقعہ پہلا نہیں ہے بلکہ تیسری مرتبہ بھارتی نیوی کی سب میرین نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ ہر مرتبہ نشاندہی ہونے پر بھارتی آبدوزوں کا راستہ روک دیا گیا۔

ایسا ہی ایک واقعہ مارچ سن 2019 میں رونما ہوا تھا۔ تب پاکستانی نیوی نے اپنے بیان میں ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کا عزم ظاہر کیا تھا۔ پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کسی بھارتی آبدوز کی پہلی کوشش نومبر سن 2016 میں کی گئی تھی۔

سن 1947 میں انگریز نوآبادیاتی راج کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بھارت تین جنگیں لڑ چکے ہیں۔ ان میں سے دو کشمیر پر کنٹرول کے حوالے سے تھیں۔ مبصرین کے نزدیک کشمیر کا متنازعہ علاقہ ان دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

Share this:
T20 World Cup
Previous Post ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ بنگلادیش نے عمان کو شکست دے دی
Next Post جرمنی کا فرینکفرٹ ہان ایئر پورٹ دیوالیہ ہو گیا
Frankfurt Hahn Airport

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.